والدین مالی اور بیٹا بگ باس جا پہنچا، عبدو روزک بھارت میں اتنا مقبول کیوں ہورہے ہیں؟

image
 
بگ باس 16 کا آغاز ہو گیا ہے اس پروگرام کی مقبولیت کے سبب اس میں حصہ لینے والے افراد چاہیں جیتیں یا ہاریں وہ ایسی مقبولیت حاصل کر لیتے ہیں جس سے ان کی زندگی بدل جاتی ہے۔
 
بگ باس نامی اس ریلیٹی شو کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ اس میں حصہ لینے والے افراد کو ایک مقررہ مدت تک ایک گھر میں بگ باس کی زیر نگرانی کیمروں کے ساتھ رہنا ہوتا ہے جس کے دوران ان کو مختلف ٹاسک دیے جاتے ہیں- جس کے ساتھ ساتھ ان کے رویے کی بنیاد پر عوام ان کو ووٹ کرتے ہیں اور آخر میں صرف ایک فرد اس مقابلے کو جیتتا ہےاس بار کے بگ باس ونر کو 50 لاکھ روپے انعام ملیں گے-
 
بگ باس کے چھوٹے باس
ازبکستان سے تعلق رکھنے والے عبدوروزک اس بار کے بگ باس کے اب تک کے سب سے پسندیدہ ممبر سمجھے جا رہے ہیں- معصوم چہرہ چھوٹا سا قد رکھنے والے عبدوروزک کو دیکھ کر ابتدا میں لوگوں کا یہ خیال ہے کہ اتنے کم عمر بچے کو بگ باس میں شامل کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے-
 
جب کہ حقیقت میں عبدوروزک 19 سالہ نوجوان ہیں جو کہ صرف اپنے قد اور معصوم صورت کے سبب اتنے کم عمر لگتے ہیں-
 
image
 
عبدو روزک کے چھوٹے قد کا سبب
عبدو روزک کا تعلق ازبکستان کے ایک گاؤں سے ہے اس کے والد ایک مالی ہیں ان کا بچپن شدید غربت میں گزرا اسی دوران وہ بچپن میں ریکٹ نامی ایک بیماری میں مبتلا ہو گئے مگر غربت کے سبب اس کے والدین بر وقت اس کا علاج نہ کروا سکے جس کی وجہ سے عبدو روزک کا قد بڑھنا رک گیا اور ان کی ہڈيوں کی نشو نما رک گئی-
 
چھوٹے قد کے باوجود بڑے خواب
عبدو روزک نے چھ سال کی عمر میں گانا گانا شروع کیا اس کے علاوہ انہوں نے مارشل آرٹ کی ٹریننگ بھی حاصل کی اور اپنے جیسے چھوٹے قد کے افراد کے ساتھ کئی بین الاقوامی مقابلے بھی لڑ چکے ہیں عبدو کے گانے ازبکستان کے لوگوں میں بہت پسند کیے جاتے ہیں-
 
ان سب کے علاوہ عبدو سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے معصوم صورت اور خوبصورت آواز کو چاہنے والے دنیا بھر میں مشہور ہیں-
 
عبدو روزک کی بگ باس میں شمولیت کا سبب
ازبکستان کے ساتھ ساتھ عبدو روزک بھارت میں بھی ایک خاص وجہ سے بہت مقبول ہیں جس کا سب سے پہلا سبب ان کے ارجیت سنگھ کا گایا کنا سوہنا گا کر ہندوستانیوں کے دل جیت لیے- اس کے بعد دبئی میں ہونے والے ایک شو میں انہوں نے مشہور گانا ایک لڑکی کو گا کر سلمان خان کا دل جیت لیا جو اس وقت اس شو میں موجود تھے اور انہوں نے عبدوروزک کو نہ صرف ہندوستان آنے کی دعوت دی بلکہ ان کو بگ باس میں بھی شرکت کی دعوت دی-
 
اس کے علاوہ عبدو روزک خصوصی دعوت پر اے آر رحمان کی بیٹی کی شادی میں بھی شرکت کر چکے ہیں اور اس کے علاوہ وہ اے آر رحمان کے ساتھ لائیو پرفارم بھی کر چکے ہیں-
 
image
 
عبدو ایک بڑی فلم کا حصہ
عبدو روزک اس وقت نہ صرف بگ باس میں نظر آرہے ہیں بلکہ وہ سلمان خان کی اگلی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان بھی سائن کر چکے ہیں اور اس میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں-
 
عبدو روزک کی صلاحیتوں نے ان کو اس وقت نہ صرف معاشی طور پر کامیاب کر دیا ہے بلکہ ان کی یہ کامیابی ان تمام لوگوں کے لیے ایک سبق ہے جو کسی جسمانی کمزوری کے سبب ہمت ہار بیٹھتے ہیں -
YOU MAY ALSO LIKE: