ارشد شریف قتل،کوٹ ادو تین بچوں پر فائرنگ

کینیا میں پاکستان صحافی ارشد شریف کا قتل پاکستانی قوم غم میں مبتلا

ارشد شریف قتل

ارشد شریف قتل کیس میں پاکستانی قوم شدید غم میں مبتلا ہے ۔۔۔ صحافت میں حقائق اور سچائی کی رپورٹنگ کرنے والے ارشد شریف کو کینیا میں سنائپر رائفل سے شوٹ کر دیا گیا ۔۔۔ صحافی حلقوں میں یہ خبر بجلی بن کر گری اور ہر آنکھ اشک بار ہوئی۔۔۔ ارشد شریف قتل کیس میں کینیا پولیس کی رپورٹ کے مطابق کار پر 9 گولیاں فائر ہوئیں 1 ارشد شریف کے سر میں لگی۔۔۔ واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی۔۔۔ ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن بھی گئے تھے اور پھر کینیا چلے گئے تھے۔۔۔

پاکستان میں صحافت کو چار جوتے مارنے والوں نے پہلے تمام صحافت برادری کو سیاسی گروپس کے ساتھ منسلک کیا۔۔۔ اب آہستہ آہستہ انہیں صحافیوں پر مکوں اور تھپڑوں کی بارش کی جارہی ہے۔۔۔۔ عمران ریاض جیسے نامور صحافی کو ایک ایک شہر ہتھکڑی لگا کر تھانوں عدالتوں میں گھسیٹا گیا۔۔۔ جرم کیا تھا۔۔۔ بولتا بہت ہے۔۔۔

کیا بولتا ہے۔۔۔ معلوم نہیں صاحب۔۔۔

ارشد شریف کا غم پوری قوم کو ہے۔۔۔۔ آج ضلع کوٹ ادو میں موٹر سائیکل ڈکیتی کے دوران فرار ہوتے ڈاکوں نے۔۔۔ کلاشنکوف کے فائر کر کے تین کمسن بچوں کو بھی شہید کر دیا۔۔۔

پولیس کو آنے میں تاخیر ہو گئی۔۔۔ کیونکہ تھانے سے واردات کا فاصلہ 2 منٹ کا بھی نہیں ہے۔۔۔ لواحقین بچوں کو ہسپتال لے گئے۔۔۔ لیکن ننھے بچے موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔۔۔ 15 کال پر بھی پولیس نہ آئی تو علاقائی MPA کو آگاہ کیا گیا۔۔۔ اور سوشل میڈیا پر ہسپتال میں کہرام مچا دیکھ کر پورا شہر کوٹ ادو ہسپتال پہنچ گیا۔۔۔

اس دوران ڈی پی او صاحب بھی ہسپتال آپہنچے اور واقعے کی تفصیل جانی۔۔۔ اس دوران اہل علاقہ نے مل کر کوٹ ادو جی ٹی روڈ بند کردیا۔۔۔محکمہ پولیس کی یقین دہانیوں کے بعد روڈ کھول دیا گیا۔۔۔ اور پولیس نے 48 گھنٹوں میں ڈکیتوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا وعدہ کیا ۔۔۔ اور مکمل انصاف کی یقین دھانی کروائی۔۔۔
 

M ZEESHAN Sarwar
About the Author: M ZEESHAN Sarwar Read More Articles by M ZEESHAN Sarwar: 6 Articles with 3270 views I'm ZEESHAN SARWAR
From KotAddu
I belong to Saraiki family, Ideology of Pakistan is my goal, soldiers of Pakistan are my brothers, I am shocked by
.. View More