|
|
انسان جب کمانے لگتا ہے تو اس کی آنکھیں فوراً ہی اس بات
کا خواب دیکھنا شروع کر دیتا ہے کہ وہ اپنی کمائی سے کب گاڑی خریدے گا اور
اپنی کمائی سے خریدی گئی گاڑی انسان کو نہ صرف بہت عزیز ہوتی ہے بلکہ وقت
کے ساتھ انسان جتنی بھی قیمتی گاڑی خرید لے مگر وہ اپنی پہلی خریدی گئی
گاڑی کو نہیں بھلا سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو دنیا بھر کی کامیاب اور مشہور
افراد کی خریدی گئی کچھ عام سے کم قیمت گاڑیوں کے بارے میں بتائیں گے جو
انہوں نے اپنی جدوجہد کے آغاز کے دنوں میں خریدیں اور ان کے لیے بہت یاد
گار رہیں- |
|
ایلون مسک کی 16سال
پرانی بی ایم ڈبلیو |
ایلون مسک کا شمار اس وقت کینیڈا اور امریکہ کے سرکردہ
بزنس مینوں میں ہوتا ہے جو کہ کمپیوٹر کے شعبے میں اپنے نمایاں کارناموں کے
سبب اور خاص طور پر بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو ایجاد کرنے کے سبب کافی
شہرت کے حامل ہیں- انہوں نے 23 سال کی عمر میں اپنی پہلی کار 1978 بی ایم
ڈبلیو 320 آئی خریدی انہوں نے یہ گاڑی 1994 میں خریدی اور اپنے ایک انٹرویو
میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی اس گاڑی کو دو سال تک استعمال کیا- |
|
|
مسٹر بین کی پہلی کار |
ان کی پہلی گاڑی موریس مائنر تھی جو انہوں نے اپنے
خاندان کے افراد کے ساتھ مل کر لی تھی مگر اس کے بعد گاڑيوں کے شوقین مسٹر
بین نے ہر طرح کی گاڑياں خریدیں جن میں میکلیرین ایف 1۔ رینالڈ 5 جی ٹی
ٹربو ،آسٹن ،آڈی اورہونڈا سوک بھی شامل ہے- |
|
|
اداکارہ کاجل کی پہلی
گاڑی اس کا پہلا پیار |
بھارتی اداکارہ کاجل دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور کچھ
کچھ ہوتا ہے جیسی بڑی فلموں کی کامیابی سے قبل ایک طویل وقت تک جدوجہد کرتی
رہی تھیں اور انہوں نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے اپنی پہلی کار کی
تصویر شئير کی جو کہ سوزوکی ماروتی 1000 تھی اور جس کو انہوں نے اپنا پہلا
پیار قرار دیا- |
|
|
شاہ رخ خان کی پہلی کار |
شاہ رخ خان جو کہ اس وقت بالی وڈ فلم انڈسٹری کے امیر ترین اداکار قرار دیے
جاتے ہیں اور جن کے پاس اس وقت انڈسٹری کی مہنگی ترین کار بگاٹی ویرون
موجود ہے- مگر ان کی جدوجہد کے دنوں کے حوالے سے ان کا یہ ماننا ہے کہ ایک
طویل عرصے تک ان کے پاس کوئی گاڑی نہ تھی بلکہ وہ اپنی ماں کی تحفے میں دی
ہوئی گاڑی چلاتے تھے جو کہ ماروتی اومنی یا ہائی روف تھی جس کو وہ ان دنوں
چلایا کرتے تھے- |
|
|
سلمان خان کی پہلی کار |
سلمان خان جو کہ بالی وڈ میں بھائی جان کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں اور ان
کے حوالے سے یہ بات بھی کافی مشہور ہے کہ وہ گاڑياں رکھنے کے شوقین ہیں اور
ان کے پاس مہنگی ترین اسپورٹس کار کے علاوہ مہنگی اور پر آسائش گاڑياں بھی
موجود ہیں- مگر ان کی پہلی گاڑی ایک سیکنڈ ہینڈ کار ہیرالڈ تھی جو انہوں نے
اداکار رشی کپور سے خریدی تھی- اس کار کے حوالے سے سلمان خان کا یہ بھی
کہنا تھا کہ یہ وہ کار تھی جس میں انہوں نے ڈرائيونگ سیکھی تھی اس وجہ سے
ان کو نہ صرف اپنی یہ کار بہت اچھی طرح یاد ہے بلکہ ان کے تجربات کے سبب اس
وقت یہ گاڑی بہت ہی برے حال میں ہے- |
|