میں اپنے شوہر کو کسی حال میں نہیں چھوڑوں گی٬ امیتابھ بچن کی ریکھا کے ساتھ بے وفائی اور جیا بچن کی ایسی قربانیاں جو مثال بن گئيں

image
 
میاں بیوی کے رشتے کے درمیان میں اگر کوئی دوسرا آجائے تو یہ رشتہ کمزور پڑ جاتا ہے۔ رشتے میں یہ دراڑ عارضی نہیں ہوتی بلکہ اس کی خلش میاں بیوی کے تعلق کو اتنا کمزور کر دیتی ہے کہ وہ ساری عمر ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہ سکتے ہیں اور اگر رہ بھی لیں تو ان کا تعلق اور اعتماد پہلے جیسا نہیں ہو پاتا ہے-
 
محبت کے تکون پر بننے والی فلم
محبت کے اس تکون میں جس میں میاں بیوی اور دوسری عورت شامل ہوتی ہے اس میں نقصان ہر فریق کا ہی ہوتا ہے مگر بالی وڈ کی فلم انڈسٹری میں ایک ایسی داستان بھی موجود ہے جس کی آج کے دن تک لوگ مثالیں دیتے ہیں- یہاں تک کہ مشہور فلم ساز یش چوپڑا نے اس تکون پر ایک بلاک بسٹر فلم سلسلہ بھی بنا ڈالی جس میں محبت کے تکون کے تمام کرداروں کو کاسٹ کیا-
 
امیتابھ بچن، جیا بچن اور ریکھا کی محبت اور نفرت کی کہانی
امیتابھ بچن کی زںدگی کا آغاز شدید جدوجہد سے عبارت تھا۔ آغاز میں ہر پروڈيوسر کو یہ محسوس ہوتا تھا کہ امیتابھ کی آواز فلموں کے لیے مناسب نہیں ہے اس وجہ سے ان کو کام نہیں ملتا تھا اور جب کام ملتا تھا تو ان کے لمبے قد کے ساتھ کوئی ہیروئين میچ نہیں کرتی تھی- جب کہ دوسری جانب جیا بچن کا شمار اس وقت بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا تھا جیا اور امیتابھ کی پہلی ملاقات پونا فلم انسٹی ٹیوٹ میں ہوئی تھی جب کہ جیا ایک سیلیبریٹی کے طور پر وہاں آئی تھیں اور امیتابھ کو دیکھ کر پہلی نظر میں ان سے متاثر ہو گئی تھیں- جس کے بعد سال 1970 میں جب جیا بچن کے مقابل امیتابھ کو فلم گڈی میں کاسٹ کیا گیا تو یہ ان کی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا-
 
اس موقع پر امیتابھ کو بھی جیا میں جیون ساتھی کی تمام خصوصیات نظر آئیں اور ان دونوں نے فوراً منگنی کر لی جس کے بعد ان دونوں نے ایک اور فلم زنجیر میں بھی کام کیا جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی جس کے بعد ان دونوں اداکاروں نے 1973 میں ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرلی-
 
image
 
محبت بھرے جوڑے کے درمیان تیسری عورت
امیتابھ بچن اور جیا بچن کی محبت کے تعلق میں اس وقت مسائل پیدا ہوئے جب 1976 میں امیتابھ اور ریکھا کو دو انجانے نامی فلم میں ایک ساتھ کاسٹ کیا گیا۔ اگرچہ امیتابھ بچن ایک شادی شدہ مرد تھے مگر اس کے باوجود ریکھا کی کشش سے خود کو بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے یہاں تک کہ ان دونوں نے ایک دوسرے سے چھپ چھپ کر ملنا شروع کر دیا-
 
یہ تعلق رازداری سے جاری تھا مگر اسی دوران 1978 میں فلم گنگا کی سوگندھ میں جب ریکھا اور امیتابھ ایک دوسرے سے کام کر رہے تھے اس دوران ریکھا کے ساتھ سیٹ پر موجود ایک فرد کی بدتمیزی پر امیتابھ بچن غضب ناک ہو گئے اور ان کا یہ رویہ خبروں کی زینت بن گیا اور لوگوں نے ان کے اور ریکھا کے ساتھ ان کے تعلقات پر آواز اٹھانا شروع کر دیے- جس کی تردید اگرچہ ان دونوں کی جانب سے بار بار کی گئی مگر مشہور فلم ساز یش چوپڑا نے ان دونوں کے افئير کی تصدیق کر دی-
 
ریکھا نے جب جیا کو رلا دیا
جیا کو بھی ایک بیوی کے حساب سے اپنے شوہر کی بے وفائی کی خبر مل چکی تھی مگر اس دکھ میں اس وقت اضافہ ہو گیا جب اداکار رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی کے فنکشن میں ریکھا کی آمد ہوئی تو ان کے ماتھے پر سندور اور گلے میں منگل سوتر کی موجودگی ایک الگ ہی کہانی سنا رہی تھی-
 
دیکھنے والوں کو ان کو دیکھ کر یہی محسوس ہوا کہ جیسے جس افئیر کے چرچے ہر ایک کی زبان پر تھے وہ اب شادی میں تبدیل ہو گیا ہے- اس شادی کی تقریب میں موجود جیا یہ سب دیکھ کر شاک رہ گئيں اس موقع پر لوگوں کے ردعمل کو دیکھ کر ریکھا جلد ہی تقریب سے چلی گئیں-
 
جیا کے گھر پر ریکھا کا ڈنر
اس کے بعد جیا بچن نے ریکھا کو اپنے گھر بلایا اور ڈنر پر ان کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دیا ان کے سامنے یہ بتایا کہ حالات چاہے کیسے بھی ہوں مگر جیا اپنے شوہر کو کسی عورت کے لیے نہیں چھوڑیں گی-
 
یہ ملاقات ریکھا اور امیتابھ بچن کی محبت کی کہانی کا ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا اور ریکھا کو اندازہ ہو گیا کہ امیتابھ کسی دوسری عورت کے ہیں اور کبھی ان کے نہیں ہو سکیں گے جس کے بعد انہوں نے ان دونوں کے درمیان سے ہٹنے کا فیصلہ کر لیا-
 
image
 
جیا بچن کی شوہر کے لیے قربانی
ریکھا کے امیتابھ کی زندگی سے نکلنے کے بعد جیا بچن نے اداکاری چھوڑ دی اور اپنے دونوں بچوں کی پرورش کا فیصلہ کر لیا اسی دوران ایک بار پھر جب امیتابھ بچن کے کیرئیر میں پے درپے ناکامیوں نے ڈيرے ڈالے تو اس وقت یش چوپڑہ نے ایک بار پھر سلسلہ نامی فلم بنانے کا اعلان کیا- جس میں ان کی خواہش تھی کہ مرکزی کردار امیتابھ ادا کریں اور جیا بچن ان کی بیوی کے کردار میں نظر آئيں جب کہ ریکھا امیتابھ کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کریں-
 
ابتدا میں جیا نے یہ کردار ادا کرنے اور ریکھا کے ساتھ امیتابھ کے کام کرنے کو منع کیا مگر جب ان کو بتایا گیا کہ یہ ان کے شوہر کی کامیابی کے لیے ضروری ہے تو اس بات پر شوہر کے کیرئیر کو بچانے کے لیے جیا نے ایک بار یہ فلم کرنے کی حامی بھر لی اور امیتابھ کی کامیاب فلموں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا-
YOU MAY ALSO LIKE: