|
|
سلینا گومز معروف امریکی سنگر ہیں اور ان کے لاکھوں فین
ہیں لیکن خود سلینا کی ایک ایسی دوست بھی ہیں جنہوں نے ان کے لیے اپنی جان
بھی داؤ پر لگا دی- سلینا گومز اور فرانسیا رائیسا تقریباً ایک دہائی سے
ایک دوسرے کے دوست ہیں اور اب فرانسیا نے اپنی دوست کی جان بچانے کے لیے
اپنا گردہ عطیہ کر کے اس دوستی حق ادا کر دیا ہے- |
|
بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کی دوستی بہترین ہے لیکن
حقیقت میں یہ دونوں بھی زندگی کے کئی اتار چڑھاؤ سے گزرے ہیں لیکن خوشقسمتی
سے ان کی دوستی آج بھی قائم ہے- |
|
Lupus نامی بیماری کی
تشخیص |
سال 2015 سلینا گومز کے لیے ایک بری خبر لے
کر آیا- اس سال سلینا Lupus نامی بیماری کا شکار بن گئیں- لیوپس ایک تاحیات
مدافعتی نظام کی بیماری ہے جو جسم کے کسی بھی حصے میں سوزش کا باعث بن سکتی
ہے اور صحت مند ٹشوز کو تباہ کر سکتی ہے۔ یہ بیماری زیادہ تر خواتین کو
ہوتی ہے- |
|
|
|
سال 2015 میں جب اس بیماری کی تشخیص ہوئی تو سلینا کو
کیموتھراپی سے گزرنا پڑا- یہاں تک کہ انہیں اپنے کنسرٹ بھی چھوڑنے پڑے-
گلوکاری کی دنیا سے اچانک غائب ہوجانے پر کئی افواہوں نے بھی جنم لیا- |
|
سلینا کا کہنا ہے کہ “ میں خود کو اس وقت تک بند کر لیا
جب تک کہ میرے اندر دوبارہ اعتماد بحال نہ ہوجائے اور میں پرسکون نہ ہوجاؤں“- |
|
گردے کا ٹرانسپلانٹ |
اب تک لیوپس کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے جبکہ بدقسمتی سے سیلینا
اپنے گردے کو نقصان سے نہ بچا سکیں۔ اس لیے وہ ایسے شخص کی تلاش میں تھیں
جو انہیں اپنا گردہ عطیہ کرسکے اور وہ گردے کے ٹرانسپلانٹ کے عمل سے گزر
سکیں۔ اس دوران انہوں نے دوا بھی جاری رکھی جو ان کے مدافعتی نظام کو مزید
تباہی سے کسی حد تک بچا رہی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنی صحت کی حفاظت کے
لیے ہر چیز سے وقفہ لینا پڑا۔ اور اس میں انہیں دو سال کا عرصہ گزارنا پڑا- |
|
بہترین دوست نے گردہ عطیہ کیا |
سلینا کی یہ تکلیف ان کی بہترین دوست فرانسیا سے دیکھی نہ گئی اور انہوں نے
اپنا گردہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا اور یوں انہوں نے آگے بڑھ کر اپنی دوست
کی جان بچائی- سیلینا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کر کے اپنے مداحوں کو
صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے تہہ دل سے اپنے بہترین دوست کا شکریہ ادا
کرتے ہوئے کہا، "میں ناقابل یقین حد تک خوش قسمت ہوں۔ میری بہن میں تم سے
بہت پیار کرتی ہوں۔" |
|
|
|
فرانسیا نے پہلے تو اپنے اس اچھے کام کے بارے
میں خاموشی اختیار کی لیکن پھر ورلڈ کڈنی ڈے کے موقع پر ٹوئٹر پر اپنی
کہانی شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔ |
|
ایک وقت ایسا بھی آیا ان دونوں دوستوں نے 2018
میں اس وقت بات کرنا چھوڑ دی جب ٹرانسپلانٹ کے بعد سیلینا کے غیر صحت بخش
چیزوں کے انتخاب پر فرانسیا کو تکلیف ہوئی۔ دسمبر 2019 میں، ان کے جھگڑے اس
وقت بڑھ گئے جب گومز نے سرجری کے بارے میں بات کرتے ہوئے فرانسیا کا نام تک
نہیں لیا۔ انہوں نے صرف اسے "وہ لڑکی جس نے مجھے گردہ دیا" کہہ کر مخاطب
کیا۔ |
|
3 سال بعد ان
میں صلح ہوگئی |
3 سال بعد، یہ دونوں ایک مرتبہ پھر ایک ہوگئے.
فرانسیا نے ٹوئٹر پر گردے کے عطیہ کے عمل کے بارے میں بات کی۔ جس میں کہا
کہ انہیں اپنے تجربے کے بارے میں بات کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہی ہوتی۔
سیلینا نے فرانسیا کے ٹویٹس کو دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مجھے دعا
دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔ میں ہمیشہ کے لیے آپ کی شکر گزار ہوں‘‘۔ |
|
اور اب یہ دونوں طویل عرصے ہمیشہ اور ہر موقع
پر ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتی ہیں اور ان کی دوستی پہلے دن کی طرح آج بھی
قائم ہے- |