کہتے ہیں کہ عقل جب حکیم لقمان کے پاس آئی تو انہوں نے
پوچھا ۔
" توکون ہے اور کہاں رہتی ہے ؟؟"
تو اس نے کہا " میں عقل ہوں اور انسان کے سر میں رہتی ہوں۔
پھر شرم آئی تو لقمان نے اس سے پوچھا، تو کون ہے اور کہاں رہتی ہے ؟
اس نے جواب دیا ، میں شرم ہوں اور آنکھوں میں رہتی ہوں۔
اسی طرح محبت آئی تو اس سے بھی حکیم لقمان نے پوچھا ، تو کون ہے اور کہاں
رہتی ہے ؟
اس نے جواب دیا ، میں محبت ہوں اور انسان کا دل میرا گھر ہے ۔
اب تقدیر آئی تو اس سے بھی پوچھا کہ " تو کون ہے اور کہاں رہتی ہے "؟
تقدیر کہنے لگی، میں تقدیر ہوں اور انسان کے سر میں رہتی ہوں "۔ لقمان نے
کہا " وہ تو عقل کا گھر ہے "۔ عقل بولی ، جب تقدیر آتی ہے تو میں رخصت ہو
جاتی ہوں "۔
اب عشق آیا اس سے دریافت کیا گیا ، " تو کون ہے اور کہاں رہتا ہے "؟ جواب
ملا،
میں عشق ہوں اور آنکھ میں رہتا ہوں"- لقمان نے کہا، وہاں تو شرم رہتی ہے -
اس نے جواب دیا جب عشق آتا ہے تو شرم چلی جاتی ہے "۔
آخر میں لالچ آیا ، اس سے بھی پوچھا ، " تو کون ہے اور کہاں رہتا ہے "۔
جواب دیا ، "میں لالچ ہوں اور انسان کے دل میں رہتا ہوں"۔
لقمان نے کہا، اس جگہ تو محبت رہتی ہے ۔ تو لالچ نے جواب دیا ۔ " جب میں
آتا ہوں تو محبت نہیں رہتی "۔
م |