|
|
ہیما مالنی اور دھرمیندر کی جوڑی اور ان کی محبت کی
کہانی بہت سارے فلمی جوڑوں سے کافی مختلف تھی کیوں کہ یہ دونوں صف اول کے
اداکار ہونے کے باوجود ہر طرح کے افئيرز اور خبروں کی زینت بننے کے طور
طریقوں سے ناواقف تھے۔ ان دونوں اداکاروں کا مکمل یقین اپنے کام کے ذریعے
شہرت حاصل کرنا تھا- |
|
میں دھرمیندر سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی
|
ہیما مالنی کا اپنے اور دھرمیندر کے تعلق کے
حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی دوستی کا آغاز فلم تم حسین میں جوان سے ہوا-
ہیما مالنی کا یہ ماننا تھا کہ وہ دھرمیندر کی اسمارٹنس اور ان کے رویے کو
دیکھ کر بہت متاثر ہوئيں- |
|
لیکن کسی کی اسمارٹنس سے متاثر ہونے کا مطلب قطعی یہ
نہیں ہوتا کہ آپ اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ دھرمندر ایک شادی شدہ مرد تھے
اور ان کی شادی پرکاش کور سے ہو چکی تھی اور اس وقت ان کے دو بچے بھی تھے۔ |
|
مگر ہیما مالنی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی یہ خواہش ضرور تھی کہ ان
کی شادی ان جیسے کسی مرد سے ہو- |
|
|
|
ہیما مالنی کے والدین کی شدید مخالفت |
ہیما مالنی اور
دھرمیندر کی بڑھتی ہوئی دوستی نے ان کے
والدین کو بہت پریشان کر دیا جو کہ اپنی بیٹی کو ایک ٹاپ ہیروئن کے روپ میں
دیکھنا چاہتے تھے اور اس شاندار کیرئیر کے آغاز کے وقت میں اس کا رجحان ایک
شادی شدہ مرد کی طرف ہوتے دیکھ کر فکر مند ہونا ایک فطری بات تھی- |
|
دوسری جانب فلم بین ان دونوں کی جوڑی کو ساتھ دیکھنا
پسند کرتے تھے اس وجہ سے فلم شعلہ کی مقبولیت کے بعد ان دونوں کو فلم سازوں
نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کاسٹ کیا- |
|
لہٰذا ہیما مالنی کے والدین ہر وقت اس کے ساتھ
ساتھ رہتے تھے یہاں تک کہ دھرمندر کے ساتھ گانے کو پکچرائز کرواتے ہوئے بھی
اس کے والد اس کے ساتھ ہوتے- |
|
ہیما مالنی کا شادی کا فیصلہ
|
اس موقع پر ہیما مالنی نے سوچا کہ جب ان کی
خواہش دھرمیندر جیسے بندے کے ساتھ ہی شادی کی ہے تو وہ
دھرمیندر کیوں نہیں
جس کے بعد ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ انہوں نے
دھرمیندر کو فون کیا کہ کیا
تم مجھ سے ابھی شادی کر سکتے ہو؟ جس کے جواب میں
دھرمیندر نے بغیر کسی پس و
پیش کے فوراً حامی بھر لی- |
|
|
|
ظالم سماج کی دیوار |
ہر پیار کرنے والوں کی طرح ان دونوں کے درمیان
بھی ظالم سماج آیا مگر یہ ظالم سماج کسی انسان کی شکل میں نہ تھا بلکہ یہ
سماج دھرمیندر کے مذہب کی صورت میں تھا جس کے مطابق ہندو مذہب میں دو
شادیاں نہیں کی جا سکتی ہیں اور
دھرمیندر اپنی پہلی بیوی اور بچوں کو
چھوڑنا نہیں چاہتے تھے- |
|
اور نہ ہی ہیما مالنی یہ چاہتی تھیں کہ
دھرمیندر پہلی بیوی کو چھوڑ دیں اس مشکل کا حل ان دونوں نے یہ نکالا کہ ان
دونوں نے اپنا مذہب بدل کر اسلام قبول کر لیا اور اسلامی طریقے سے نکاح کر
لیا اور اس طرح سے
دھرمیندر نے ہیما مالنی کو پانے کے لیے اپنا مذہب چھوڑ
دیا- |