|
|
کترینہ کیف کا شمار بالی وڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے
جنہوں نے اپنی خوبصورتی کے سبب سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی اس کے
بعد ان کی فلموں کی کامیابی کے ساتھ ساتھ سلمان خان کے ساتھ ان کے افئیر نے
لوگوں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا- |
|
لیکن اچانک وکی کوشل کے ساتھ ان کی شادی کی خبر نے فلم
بینوں کی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا بلکہ کچھ لوگوں نے وکی کوشل کا
موازنہ کترینہ کیف سے کرتے ہوئے ان کو کئی حوالوں سے مس میچ قرار دے دیا۔ |
|
تاہم اب یہ شادی ہو چکی ہے اور دونوں لو برڈ ایک بہت ہی
پرسکون اور محبتوں سے بھری زندگی گزار رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں کترینہ کیف
نے شادی کے بعد اپنی زندگی اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے بہت سارے رازوں
سے بھی پردہ ہٹایا- |
|
|
|
کترینہ کیف کی ڈائٹنگ
اور ان کی ساس |
کترینہ کیف کے حوالے سے لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ وہ اپنے
وزن اور فٹنس کو لے کر بہت حساس ہیں اور ڈائٹنگ اور جم کی روٹین پر سختی سے
عمل کر کے اپنے وزن کو بڑھنے سے روکتی ہیں- |
|
کترینہ کیف کا اپنی شادی کے بعد کے وقت کے بارے میں کہنا
تھا کہ ان کو بہت خیال رکھنے والا سسرال ملا خاص طور پر ان کی ساس ہر روز
صبح ان کے لیے پراٹھے بناتی تھیں اور ان کی خواہش ہوتی تھی کہ کترینہ یہ
کھائيں مگر کترینہ ڈائٹنگ کی وجہ سے پراٹھے نہیں کھاتی تھیں- مگر ساس کے
اصرار کے سبب چکھ ضرور لیتی تھیں- |
|
کترینہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شوٹنگ کے لیے
جاتے ہوئے ان کی ساس ان کو پنجیری بھی بنا کر دیتی تھیں جو کہ وہ اپنے ساتھ
لے کر شوٹنگ پر آتی تھیں- |
|
ساس کے پکائے
کھانے |
جب کترینہ کی ساس کو اندازہ ہوا کہ کترینہ کیسے کھانے پسند کرتی ہیں تو اس
کے بعد انہوں نے ان کو خاص طور پر شکر قندی بنا کر کھلانا شروع کر دی- |
|
شکر قندی اور وزن کم کرنے کے لیے اس بات کو سنتے ہی بہت سارے لوگوں کے کان
کھڑے ہو گئے کیوں کہ بہت سارے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ شکر قندی اور آلو
جیسی اشیا وزن بڑھانے کا سبب ہوتی ہیں اس وجہ سے ڈائٹنگ کرنے والے افراد کو
ان سے پرہیز کرنا چاہیے- |
|
|
|
ماہر غذائيت کی
شکر قندی کے بارے میں رائے |
اس حوالے سے جب ایک ماہر غذائيت گاریما گوئل سے
کترینہ کے وزن کم کرنے کے لیے شکر قندی کے استعمال کے حوالے سے پوچھا گیا
تو ان کا کہنا تھا کہ شکر قندی ایک سپر فوڈ ہے خاص طور پر وزن کم کرنے کے
لیے یہ ایک بہترین غذا ہے- |
|
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شکر قندی ایک فائبر
سے بھر پور غذا ہے جو کہ ہاضمے کے عمل کو سست کر دیتا ہے جس کی وجہ سے اس
کو کھانے سے زیادہ دیر تک بھوک نہیں لگتی جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت
ہوتا ہے- |
|
اس کےعلاوہ اس کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات اس کو
صحت کے لیے دیگر کئی حوالوں سے مفید بناتی ہیں- ماہر غذائيت کا اس کے
استعمال کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس کو ابال کر یا بھاپ پر پکا کر استعمال
کیا جا سکتا ہے جس کے بعد اس پر مالٹے کا رس یا لیموں چھڑک کر کھایا جا
سکتا ہے- |