تم جس رنگ کا کپڑا پہنو وہ موسم کا رنگ کہلائے، شاہ رخ خان نے فیشن انڈسٹری کو اپنے انداز سے کیسے تبدیل کیا

image
 
شاہ رخ خان جن کو دنیا بھر میں کنگ خان کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے گزشتہ دو دہائيوں سے بالی وڈ کی فلمی صنعت پر بے تاج بادشاہ کی طرح راج کرنے والے شاہ رخ خان کی کامیابی میں صرف ان کی اداکاری کا کمال ہی نہیں ہے بلکہ ہر کردار کے لیے ایک منفرد انداز اختیار کرنا بھی ان کا خاصہ ہے۔ ایسے تو اپنی ہر فلم کے لیے عامر خان کا انداز بھی نیا ہوتا ہے مگر ان کے اور شاہ رخ خان کے انداز میں سب سے بڑا فرق یہ ہوتا ہے کہ شاہ رخ خان کے بالوں کے انداز سے لے کر ان کے کپڑے پہننے کا انداز تک سب صرف ان تک ہی محدود نہیں رہتا ہے بلکہ وہ سب کے لیے ایسا فیشن بن جاتا ہے جس کو سب ہی اپنانے پر خوشی محسوس کرتے ہیں- آج ہم آپ کو شاہ رخ خان کے کچھ ایسے ہی منفرد اسٹائل کے بارے میں بتائيں گے جس کی ابتدا تو شاہ رخ نے کی مگر وہ سب کے لیے ایک فیشن بن گیا-
 
1: فلم محبتیں کے راج آریان کا کاندھوں پر پڑا سوئٹر
فلم محبتیں جس میں شاہ رخ خان کے مقابل امیتابھ بچن تھے مگر اس فلم کے ہیرو شاہ رخ ہی تھے اور ان ہی کا انداز سب میں مقبول ہوا- اس پوری فلم میں شاہ رخ خان نے سوئٹر پہننے کے بجائے کاندھوں پر رکھا جس کے انداز کو سب نے اتنا پسند کیا کہ نئی نسل نے سوئٹر پہننے کے بجائے اس کو کاندھے پر رکھنا شروع کر دیا-
image
 
2: فلم کل ہو نہ ہو کے امن ماتھر کی کارگو پینٹ
فلم کل ہو نہ ہو کو ریلیز ہوئے ایک طویل عرصہ گزر چکا ہے مگر آج بھی نوجوان امن ماتھر کی طرح رنگ برنگی کارگو پینٹ ٹی شرٹ کے ساتھ پہن کر خود کو شاہ رخ سمجھتے ہیں- فلموں میں کارگو پینٹ کا کسی بھی ہیرو نے اس سے قبل اس طرح سے استعمال نہیں کیا تھا اور جب اس فلم میں شاہ رخ خان نے یہ انداز اپنایا تو وہ لوگوں کے دلوں کو اتنا بھایا کہ وہ آج تک اس کا استعمال کرتے ہیں-
image
 
3: فلم کبھی خوشی کبھی غم کے راہول رائے چند کے بالوں کا انداز
فلم کبھی خوشی کبھی غم میں شاہ رخ ایک نئے بالوں کے انداز میں نظر آئے جس سے ایک جانب تو وہ کافی کم عمر محسوس ہوئے بلکہ ان کا یہ اسٹائل ان کے چہرے پر بھی بہت سوٹ کیا- جس کے بعد اکثر نوجوان شاہ رخ خان کی طرح کے ہئیر اسٹائل کو اپنا کر خود کو شاہ رخ سمجھنے لگے-
image
 
4: فلم ویر زارا کے ویر پرتاپ سنگھ کی جیکٹ اور لاکٹ
شاہ رخ خان نے ویر زارا میں ویر پرتاپ سنگھ کے روپ میں پوری فلم میں ٹی شرٹ کے اوپر جینز کی جیکٹ پہنی اور ان کے گلے میں ایک مخصوص نشان والا لاکٹ ہوتا جو ٹی شرٹ کے اوپر سے خاص طور پر نظر آتا تھا- اور اس انداز نے اتنی مقبولیت حاصل کی کہ اس طرح کے لاکٹ زيورات بنانے والی کمپنیوں نے نہ صرف بنانے شروع کر دیا بلکہ جینز کی جیکٹ بنانے والوں کی بھی چاندی ہو گئی-
image
 
5: فلم میں ہوں نا کے میجر رام پرشاد شرما کا بغیر بازو والا سوئٹر
عام طور پر اس فلم کی ریلیز سے قبل بغیر بازو کے سوئٹر اور اس کے اوپر شرٹ کے بٹن کا اوپر تک بند ہونا بڑی عمر کے لوگوں پر ہی سوٹ کرتا تھا- مگر ایک فوجی میجر کے روپ میں جب شاہ رخ نے یہ انداز اپنایا تو ان کا یہ انداز نئی نسل کی پسند بن گیا اور انہوں نے فخریہ طور پر اس کو اپنانا شروع کر دیا-
image
 
شاہ رخ خان کے اس طرح تجربات کرنا اور ان تجربات میں کامیاب ہونا ہی درحقیقت ان کی کامیابی کی سب سے بڑی دلیل ہے اور یہی وہ چیز ہے جس نے انہیں اب تک کنگ خان بنا رکھا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: