میرے وطن یہ عقیدتیں اور پیار تجھ پہ نثار کر دوں
محبتوں کے یہ سلسلے بے شمار تجھ پہ نثار کر دوں
جناب واصف علی واصفؒ صاحب نے فرمایا تھا کہ” پاکستان نورہے اور نور کو زوال
نہیں “۔زندہ قوموں کی زندگی میں کچھ ایام اس قدر اہمیت کے حامل ہوتے ہیں کہ
اُن ایام کا تذکرہ زندہ قوموں کے دلوں کو جوش ایمانی سے بھردیتا ہے۔ 14
اگست کا دن ایسی ہی تاریخی عظمت و اہمیت کا حامل ہے ۔ہر سال اگست کا مہینہ
شروع ہوتے ہی محب وطن پاکستانیوں کا دِل دھڑکنے لگتے ہیں۔ وطن عزیز کی خاطر
سب کچھ کر گذرنے کاعہد کیا جاتا ہے۔انسان کواپنی پیدائش کےما بعد اپنے تشخص
اور پہچان کے لیے نام اور شناخت چاہیے ہوتی ہے،آپ چاہے کسی مسلک قبیلے سے
منسلک ہوں وطن اور حب الوطنی اپنے اندر اس قدر طاقت رکھتی ہے کہ بہت بار
ایسا ہوتا ہے کہ انسان کی پہچان ہی اس کا وطن بن جاتا ہے، اس میں کوئی شک
نہیں کہ اللہ تعالی کے عطاء کردہ انعامات میں سے اپنا وطن، اپنا ملک اور
اپنی دھرتی عظیم ترین انعام ہے۔
اگر ہم پاکستان جیسی عظیم نعمت فیض یاب نہ ملتی اور انگریزوں اورمکار
ہندوؤں کے پنجے میں ہوتے تو ہم پر کیا بیت رہی ہونی تھی؟ یہ اکابرین اور
قوم کے عقائدین و زعماء کاہمارے اوپر احسان عظیم ہے کہ ہمیں اپنی شناخت ملی
اور پاکستان ہماری مستقل پہچان بن گیا۔ اگر یہ لوگ ہمیں قومی پہچان نہ دیتے
تو شاید ہم آہستہ آہستہ ختم ہو جاتے۔ اورآج ہر باشندہ پاکستانی کہلانے میں
فخر محسوس نہ کرتا۔خدا کا خاص کرم ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں، نہ کہ قبیلوں
کی تقسیم میں بھٹکے ہوئے ۔ ہماری زبان ،لباس ، آئین ایک ہے، حتیٰ کہ قرآن
ایک ہے ہم ایک ہی باغ کے پھول ہیں، کیونکہ ہمارا خدا اور ہمارےرسول ﷺایک
ہیں۔
ہم جذبہ و جوش کا پہاڑ رکھتے ہیں۔ دنیا میں جہاں بھی پاکستان کا پرچم
لہرایا جائے ، دیکھ کر ہمارےجسام میں کرنٹ دوڑجاتا ہے۔ جہاں بھی پاکستان کا
ترانا گونجتا ہے، سن کر دل کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ہےحب الوطنی کا جذبہ
بیدار ہو جاتا ہے ۔
مملکت خداداپاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد خوبصورت دارالحکومتوں میں
دسویں نمبر ہے۔ہمارے ملک کا جھنڈاحسین ترین جھنڈا ہے، ہمارےقومی ترانے کی
دھن پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، ہمارےپاکستان کے باشندے ذہین ترین
باشندے ہیں،پاکستان کے پاس بہترین نہری نظام موجود ہے
تربیلا ڈیم مٹی سےبنا دنیا کا عظیم ترین ڈیم پاکستان میں ہے، مصنوعی طور پر
اگایا جانے والا سب سے بڑا جنگل چھانگا مانگا کا جنگل پاکستان میں ہے
پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے کہ جہاں سب سے زیادہ ڈاکٹرز اور
انجینئرز موجود ہیں۔صدقات وخیرات کرنے میں پاکستانی سر فہرست ہیں ،پاکستان
کھیلوں کا سامان تیار کر کے دوسرے ممالک کو بھجنے والا ملک ہےپاکستان کا فٹ
بال ورلڈکپ میں استعمال ہوتا ہے ،ہمارے پاک وطن میں دنیا کی دوسری بڑی نمک
کی کان موجود ہے ، پاکستان کی خوبصورتی کا مقابلہ سوٹیزرلینڈ جیسے حوبصورت
ممالک سے کیا جاتا ہےپاکستان میں ادبی دنیامیں کارھائے نمایاں سر انجام
دینے والے ہیرے موجود ہیں
پاکستان 1960ء، 1968ء، اور 1984ء میں کھیلے گئے اولمپک کھیلوں میں تین
گولڈمیڈل حاصل کئے ہیں۔ پاکستان نےچار بار ہاکی کا عالمی کپ جیتا ہےپاکستان
نے ہاکی کا عالمی کپ 1971ء، 1978ء، 1982ء اور 1994ء میں جیتا تاہم کرکٹ
پاکستان کا سب سے زیادہ مشہور کھیل ہے۔پاکستان کرکٹ کے ٹیم کو شاہین کہا
جاتا ہےپاکستانی شاہینوں نے 1992ء میں کرکٹ کا عالمی کپ جیتا سکواش میں سب
سے زیادہ فتوخات حاصل کرنے والا ملک پاکستان ہی ہے۔پیشہ ورانہ مہارت کی
بناء پر پاکستان کی تینوں افواج کونہ صرف اہم ترین مقام حاصل ہےبلکہ دنیا
بھر میں امن مشن میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں،ریسکیو 1122 اپنی قابلیت و
مہارت کا لوہا منوا چکی ہے۔ یاللہ رب العزت نے پاکستان کوچار موسم
عطاءفرمائے ہیں۔ یہاں مختلف اقوام آباد ہیں۔پاکستان کے بہت سے علاقے اپنی
خوبی میں کوئی مثیل نہیں رکھتے اور دنیا بھر کے سیاح ان کی طرف کھینچے چلے
آتے ہیں۔
یہ وطن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ اس کی سلامتی کے لیئے ہم سب اللہ کے حضور
دعا کریں۔ اللہ کا شکر ادا کریں جس نے ہمیں یہ وطن عطاء کیا اور نبی پاک
ﷺپر درودسلام بھیجیں کہ جن کی ہستی کی بدولت ہی کائنات عالم آباد ہے
وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا،وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو
جان ہیں وہ جہاں کی، جان ہے تو جہان ہے
رب کائنات ہمارے ملک کو قائم و دائم رکھے، اس کی جغرافیائی و نظرایاتی
سرحدوں کی حفاظت فرمائے ،اللہ پاک پاکستان کو صدا قائم و دائم رکھے اور
کشمیر کو ہمارا حصہ بنا دے ہمارے کشمیری بھائیوں کو بھی آزادی کی دولت عطاء
فرمائے آمین
آئیے عہد کریں کہ ہم مل کر زبان، فرقے، رنگ، نسل، علاقے یا کسی بھی بنیاد
پر ہمارے اندر موجود اختلافات کو بالکل نظر انداز کرکےاپنے ملک کی ترقی و
عروج کے ایک دوسرے کا ہاتھ بٹائیں گے، اور آنے والے وقتوں میں اپنی دھرتی
ماں کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے،ان شاء ﷲ مستقبل کا پاکستان قائد اعظم
محمد علی جناح کے خوابوں کا عکاس ہوگا۔آج ہم سب ملکر اگر سچے دل سے صرف
باتوں کی حد تک نہیں بلکہ حقیقتا سب خود سے یہ وعدہ کرے کے ہم اس سبز ہلالی
پرچم کو سربلند رکھنے کےلئےکوشش کریں گے اور ہم سب ایک ہیں کا نعرہ صرف
زبانی حد تک نہیں ہوگا بلکہ ہم یہ ثابت کرکے دکھائیں گے کے ہم ایک ہیں
پاکستان کا نام جہاں بھی لیا جائیگا ہمارا سر فخر سے بلند نظر آئیگا !!!
“میرے وطن یہ عقیدتیں اور پیار تجھ پر نثار کردوں،
محبتوں کے یہ سلسلے بے شمار تجھ پر نثار کردوں ”
پاکستان ہماری شناخت ہے، ہماری پہچان ہے،ہماری ہماری عزت ،خوشحالی کا نشان
ہے،ہماری شان ہے، ہمارا ایمان بلکہ ہماری جان ہے۔
پاکستان زندہ باد
پاکستان کا مطلب کیا؟لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ (ﷺ)
|