سنک چولہا اور فریج ایک ساتھ، کچھ منفرد لوگوں کو جب ڈيزائن کرنے کا موقع ملے تو کچھ انوکھا ہی ہوتا ہے یقین نہ آئے تو خود دیکھ لیں

image
 
انسان کے جسم پر سر میں موجود دماغ ایک ایسا طاقتور ترین عضو ہے جس کا درست استعمال بڑے بڑوں کے چھکے چھڑا سکتا ہے اور اگر کوئی تخلیقی سوچ کا حامل ہو اور اس کے اندر کچھ ہٹ کر کرنے کا جنون ہو تو پھر ایسا ایسا کچھ دیکھنے کو مل سکتا ہے جس کے بارے میں انسان صرف سوچ ہی سکتا ہے- ایسے ہی کچھ منفرد اور حیرت انگیز تخلیقات کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
1: آکٹوپس نما ہینڈ فری
ویسے تو آج کل مختلف ڈیزائن کے ہینڈ فری اور ائير پوڈز مارکیٹ میں آچکے ہیں مگر ان سب کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ان کے سائز کو اتنا چھوٹا کر دیا گیا ہے کہ اس کی موجودگی انسان کو محسوس نہ ہو مگر یہ ہینڈ فری دیکھ کر ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کانوں میں سے کیڑے نکل رہے ہیں-
image
 
2: چائے اور برگر ایک ساتھ
ویسے تو چائے کے ساتھ انڈے والے برگر کا ذائقہ بہت ہی خاص ہوتا ہے مگر برگر کی شکل کی چینک میں چائے پہلی بار دیکھیں-
image
 
3: پرانی جینز اور گٹار نہیں بلکہ پرانی چینز اور بیگ
پرانی چینز کے بیگ بنانا کوئی نئی بات نہیں ہے مگر اس طرح کا بیگ جس کو دیکھ کر محسوس ہو کہ جینز تہہ کر کے رکھی ہے انوکھا ہی محسوس ہوتا ہے-
image
 
4: سنک چولہا اور فریج ایک ساتھ
عام طور پر کچن چھوٹا ہو تو اس میں فریج چولہا اور سنک سب اپنی اپنی جگہ گھیرتے ہیں لیکن ایک ہی جگہ پر ایک ساتھ ان تینوں چیزوں کو پہلی بار دیکھیں-
image
 
 5: انوکھا گٹار جس کو دیکھ کر لگے کسی کی ٹانگ ہے
عام طور پر گٹار کی ایک جیسی شکل ہی ہم نے ہمیشہ دیکھی ہے مگر اس بار اس کی شکل کچھ الگ سی ہے-
image
 
6: اونٹ کے اتنے حسین پیر تو کبھی نہ دیکھے ہوں گے
اونٹ جس کو صحرا کا جہاز کہتے ہیں لیکن اس کے بڑے بڑے پیر دیکھ کر خوف کی ایک لہر سی دوڑ جاتی ہے مگر اس میز کے اونٹ نما پیر تو خوبصورت لگ رہے ہیں-
image
 
7: بس میں بیڈ روم کا دروازہ
عام طور پر بس یا ٹرانسپورٹ کے دروازے دھاتی ہوتے ہیں جس کا مقصد ان کو مضبوطی فراہم کرنا ہوتا ہے مگر اس بس میں تو انوکھا بیڈروم کا دروازہ ہی لگا دیا اللہ جانے اس کی وجہ کیا ہے-
image
 
8: سر کے بال یا بولنے والا مائک
میرا سر میرے بال اور میری مرضی لہٰذا اس بارے میں کچھ کہا تو نہیں جا سکتا ہے مگر ذرا اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائيں کہ یہ سر کے بال ہیں یا مائک-
image
 
9: جوتے ہیں یا کتا غور سے دیکھ کر بتائيں
پرانی چیزوں کو استعمال کر کے نیا ڈیزائن بنانا تو کوئی نئی بات نہیں ہے مگر ایسا ڈیزائن بنائيں تو جانیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: