دنیا کے کچھ ماہر تعمیرات جن کی بنائی عمارتیں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ نقل کر کے پاس ہوئے ہوں گے

image
 
کسی بھی عمارت کو ڈیزائن کرنا آسان کام نہیں ہے۔ اس کے لئے سخت محنت کے ساتھ ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ عام طور پر نقشوں اور ڈرائینگ میں ہونے والی غلطیوں کو تو مٹایا جا سکتا ہے مگر یہی غلطی اگر تعمیر ہو جائے تو اس کو دور کرنا بہت مشکل اور مہنگا ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے ماہر تعمیرات ہونا بہت ذمہ داری کا کام ہوتا ہے- مگر آج ہم آپ کو ایسے ماہر تعمیرات کے بارے میں بتائيں گے جنہوں نے کچھ نیا کرنے کے شوق میں کچھ بہت ہی برا کر دیا-
 
1: اسکاٹ لینڈ کا پارلیمنٹ ہاؤس
عام طور پر کسی ملک کے پارلیمنٹ ہاؤس کو بناتے ہوئے خصوصی دھیان رکھا جاتا ہے کیوں کہ یہ اس ملک کی سالمیت کی نشانی ہوتا ہے مگر اسکاٹ لینڈ والوں نے اپنے پارلمینٹریین کو اس بلڈنگ میں لٹکا کر رکھا ہوا ہے-
image
 
2: سعودی عرب کا انوکھا گھر
سعودی عرب کا یہ گھر جس نے بھی ڈيزائن کیا اس نے گھر تو خوب بنا دیا مگر اس میں رہنے کی جگہ کتنی کم ہے اس کو خود دیکھ لیں-
image
 
3: پولینڈ کے ماہر تعمیرات کا کمال
اس عمارت کی چھت پر جو نظر آرہا ہے یہ کچرے کا ڈھیر نہیں ہے بلکہ کچھ ایسی تعمیرات ہیں جن کے بارے میں ماہر تعمیرات کو خود بھی اندازہ نہیں کہ وہ کیا بنا رہا ہے
image
 
4: جرمن بھی پاکستانی ہو گئے
اس عمارت میں نکلنے والا پلر گھر کے دروازے کے درمیان میں نظر آرہا ہے اس کو تعمیر کرنے والا یقیناً نقل کر کے پاس ہوا ہو گا جو وہ درست اعداد و شمار کرنے کے قابل نہ ہو سکا-
image
 
5: بمبئی کا تعمیر کیا گیا یہ گھر ماہر تعمیرات کی ہنر مندی کا ثبوت
عام طور پر بمبئی میں زمینوں کی قیمت زیادہ ہونے کے سبب لوگ کئی منزلہ عمارات بنا لیتے ہیں مگر اس کو بنانے کا بھی کوئی اصول ہوتا ہے جس کا یہاں بالکل خیال نہیں رکھا گیا۔
image
 
6: جاپان کا ٹیکنیکل کالج ماہر تعمیرات کی ہنر مندی کا ثبوت
ٹیکنیکل کالج کی بلڈنگ کو منفرد ضرور ہونا چاہیے مگر اتنا ٹیکنیکل بھی نہیں ہونا چاہیے-
image
 
یہ تمام عمارات دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ بنانے والے نے ان کو بنانے کے بعد سر تو پیٹا ہی ہو گا
YOU MAY ALSO LIKE: