|
|
اداکارہ ریکھا کا شمار بالی وڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا
ہے جو کہ اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے علاوہ سنگل ہونے کے سبب خصوصی شہرت
کی حامل ہیں۔ ان کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وقت ان کی عمر پر کسی
قسم کے اثرات ڈالے بغیر ہی گزر رہا ہے- |
|
ریکھا کی
زندگی کا مشکل ترین وقت |
ریکھا کے حوالے سے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کسی سے ڈھکا
چھپا ہوا نہیں ہے کہ وہ امیتابھ بچن کی محبت میں مبتلا تھیں جب کہ امیتابھ
بچن جیا بچن سے شادی کے سبب چاہنے کے باوجود ریکھا سے محبت کے باوجود ان سے
شادی کی جرات نہ کر سکے اور ان دونوں کی لو اسٹوری ادھوری ہی رہ گئی- |
|
جس کے بعد ایک طویل عرصے تک ریکھا نے تنہائی کو اپنا ساتھی بنا لیا مگر اس
کے بعد مارچ 1990 میں بھارتی بزنس کمیونٹی کےمعروف بزنس مین مکیش اگروال سے
شادی کر لی- |
|
شادی کے چھ ماہ بعد ہی سب برباد |
ریکھا شادی کے بعد اس وقت ایک بڑی مشکل کا شکار ہو گئيں جب کہ وہ ایک شوٹنگ
کے سلسلے میں لندن میں موجود تھیں اور مکیش اگروال بزنس کے حوالے سے دہلی
میں ہی تھے۔ |
|
اکتوبر 1990 کی ایک صبح مکیش اگروال اپنے گھر میں اس حالت میں پائے گئے کہ
انہوں نے ریکھا کے دوپٹے سے اپنے گلے کو باندھ کر خودکشی کر لی تھی- ان کی
لاش کے ساتھ پائےگئے ان کے آخری خط میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی موت کا
الزام کسی پر بھی عائد نہیں کرتے ہیں اور خاص طور پر ان کی موت میں ریکھا
کا کوئی قصور نہیں ہے- |
|
|
|
مکیش اگروال کی موت کا
سبب |
مکیش اگروال کے حوالے سے ریکھا کی آپ بیتی لکھنے والے
مصنف کا کہنا ہے کہ مکیش اگروال شادی سے قبل ہی ڈپریشن کے مریض تھے مگر
شادی کے بعد ریکھا کے ساتھ ان کے تعلقات میں کشیدگی کے سبب اس ڈپریشن میں
اضافہ ہوتا گیا- |
|
مکیش اگروال کی موت اور
ریکھا پر الزامات |
مکیش اگروال کی موت کی خبر بھارت میں جنگل کی آگ کی طرح
پھیل گئی اور سارا میڈیا اس کو کور کرنے لگا اسی دوران مکیش کی والدہ کے
بین کی صداؤں نے ریکھا کو ہی اس سارے معاملے کا ذمہ دار قرار دیا- |
|
مکیش کی والدہ کا روتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ یہ ڈائن میرے
بیٹے کو کھا گئی ۔ جب کہ دوسری طرف مکیش کے بھائی کا بھی یہ کہنا تھا کہ ان
کا بھائی ریکھا سے بہت محبت کرتا تھا اور وہ ریکھا کا بہت خیال رکھتا تھا
مگر ریکھا نے اس کی محبت کی قدر نہ کی اور اس کو اس حال پر پہنچا دیا- |
|
بالی وڈ فلم
انڈسٹری کا بھی ریکھا پر الزامات لگانا |
اگرچہ مکیش اگروال نے اپنے خط میں یہ واضح کیا تھا کہ ان کی موت کی ذمہ دار
ریکھا نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود سب ہی نے ریکھا کو بلواسطہ طور پر مکیش
اگروال کی موت کا ذمہ دار قرار دیا- |
|
سبھاش گائی نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ریکھا نے پوری فلم انڈسٹری
پر جو کالک مل دی ہے اس کو صاف کرنا بہت مشکل ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ
اب لوگ فلم انڈسٹری سے کسی لڑکی کو بہو بنانے سے پہلے سو بار سوچیں گے- |
|
|
|
جب کہ اس حوالے سے انوپم کھیر کا رویہ بھی بہت
عجیب رہا انہوں نے ریکھا کو قومی ویمپ قرار دیا انہوں نے ریکھا کے رویے کو
ایک پردہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ اگر انہوں نے اس واقعہ کے
بعد دوبارہ کبھی ریکھا کو دیکھا تو ان کا ردعمل کیا ہوگا- |
|
ریکھا نے مکیش اگروال کے بعد دوبارہ شادی نہیں
کی اور گزشتہ 32 سالوں سے ریکھا تنہا زندگی گزار رہی ہیں مگر اب تک ان کے
اوپر لگے یہ الزامات صاف نہیں ہو سکے ہیں- |