ان کی تو شکل ہی بدل گئی ہے، بھولے بسرے کچھ ایسے اشتہارات جن کو دیکھ کر سب ہی حیران ہو جائيں

مارکیٹنگ کی صنعت میں روز اول سے اشتہارات کی اہمیت رہی ہے۔ اشتہارات کے ذریعے صارف کو اس بات پر مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ پروڈکٹ کو خریدنے کے لیے تیار ہو جائيں- جس کے لیے ہمیشہ سے اپنے اپنے شعبے کے اہم افراد کا انتخاب کیا جاتا ہے جو اشتہارات میں کام کر کے لوگوں کو ان اشیا کے استعمال کے لیے قائل کرتے نظر آتے ہیں-
 
اشتہارات کی صنعت میں سیلیبریٹیز کا استعمال
ماضی کے اشتہارات میں بھی سیلیبریٹیز کی شرکت حالیہ دور کی طرح ضروری سمجھا جاتا تھا لیکن جب آج بھی وہ اشتہار نظر سے گزرتے ہیں تو ان کو دیکھ کر بھولا بسرا وقت یاد آجاتا ہے اور ان میں سے کچھ اشتہارات کو دیکھ کر تو یقین ہی نہیں آتا ہے کہ وقت نے لوگوں کو کس طرح تبدیل کر ڈالا ہے- ایسے ہی کچھ اشتہارات آج ہم آپ کے ساتھ شئير کریں گے جن کو دیکھ کر آپ خود فیصلہ کریں کہ وقت نے لوگوں کو بدل ڈالا یا یہ پلاسٹک سرجری کا کمال ہے-
 
image
رمیز راجا کسی زمانے میں ہیرو بھی تھے اور انہیں بلیک اینڈ وائٹ اشتہار میں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کرکٹر کی اشتہارات میں کام کرنے کی روایت بھی کافی پرانی ہے-
 
image
یقیناً اس اداکارہ کو پہچاننا انتہائی مشکل ہوگا آپ کے لیے لیکن جب ہم آپ کو نام بتائیں گے تو آپ حیران رہ جائیں گے جی ہاں یہ فلمی دنیا کی مشہور اداکارہ بابرہ شریف ہیں-
 
image
صبح بناکا، شام بناکا صحت کا پیغام بناکا یہ اپنے وقت کا ایک مشہور اشتہار تھا اور اس میں کمسن بچی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ افشاں احمد ہیں- یقیناً بچپن سے بڑھاپے تک شکل کی تبدیلی ایک عام بات ہے-
 
image
یہ ماضی کی کون سی مشہور اداکارہ تھیں کیا آپ پہچان سکتے ہیں اگر نہیں تو ہم بتاتے ہیں- یہ صبیحہ خانم ہیں اگرچہ یہ اب حیات نہیں لیکن یہ اپنی جوانی سے لے کر آخری وقت تک ہمیشہ پرکشش نظر آئیں-
 
image
ایک اور پرانا اشتہار جس کو دیکھ کر بہت کچھ یاد آجائے- لکس کے اس اشتہار میں نظر آنے والی اداکارہ رانی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے اور جلد ہی دنیا سے رخصت بھی ہوگئیں-
 
image
سیاست کے میدان میں آنے سے قبل یہ بھی اشتہارات میں کام کرتے تھے- عمران خان نے پیپسی کے اشتہار میں بھی ایک دور میں کام کیا تھا-
 
image
اگرچہ یہ اشتہار 6 یا 7 سے زیادہ پرانا نہیں ہے لیکن اس میں سائرہ یوسف کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ یہ اتنے کم وقت اتنا کیسے بدل گئيں؟
 
image
معروف اداکارہ سجل علی کا یہ اشتہار بھی کم و بیش 6 یا 7 سال پرانا ہی ہے لیکن اگر اس میں موجود سجل کا آج کی سجل سے موازنہ کریں تو ہمیں کسی حد تک تبدیلی ضرور نظر آئے گی-
 
بھولے بسرے یہ اشتہارات بہت ساری پرانی یادوں سے جڑے ہیں امید ہے کہ آپ کو بھی بہت کچھ یاد آگیا ہوگا
YOU MAY ALSO LIKE: