آج کل کی محبت

آج کل جو لوگ کہتے ہیں کہ مجھے محبت ہے اصل میں وہ محبت نہیں ہوتی ہے پڑھیں اس آرٹیکل میں

پتہ ہے مجھے کیا لگتا ہے ؟ محبت جو ہے وہ لاحاصل رہے تو تب ہی محبت باقی رہتی ہے ، جب یہ مل جاتی ہے نا تو اپنی قدر کھو دیتی ہے ، آپ نے بھی دیکھا ہو گا کہ لوگ ان لوگوں کی تب قدر کرتے جب وہ دنیا سے چلے جاتے یا تو ان کی زندگی سے دور ہو جاتے ہیں ۔ یہ لوگ ہو سکتا ہے آپ کے ماں باپ ہوں، بہن بھائی ہوں یا شوہر بیوی ہو، محبت پاک جذبہ ہے مگر آج کل کی اس محبت میں زیادہ تر Attraction شامل ہو گئی ہے basically attraction ہے کیا ؟؟ ایک ایسا جذبہ جو انسان کو وقتی طور پر کسی چیز کے لیے ہوتا ہے جس کو پانے کا craze اس کے سر پر سوار ہوتا ہے جس کو وہ محبت سمجھ بیٹھتا ہے اور آج کل یہی ہو رہا ہے اور تبھی بہت سی شادیاں بھی ناکام ہو رہی ہیں ، طلاق عام ہو رہی ہے ، میں یہ نہیں کہتی کہ اب محبت کا پاک جذبہ رہا ہی نہیں ہے ، میں یہ نہیں کہتی کے اب لوگ پسند کی شادی بھی نا کریں ، میں یہ بھی نہیں کہتی کہ اب ہر کسی کو Attraction ہی ہوتی ہے ، محبت ویسے بھی ایک پاک جذبہ ہے جو خودبخود ہو جاتا ہے ، جیسے ماں اپنی اولاد سے محبت کرتے ہیں ، مجھے بس ایک وہی محبت اور ایک اللہ کی محبت ، جو وہ انسان سے ، اپنے بندے سے کرتا ہے ، وہ اصل لگتی ہے ، محبت تو وہ ہے جو میرے رب کو میرے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے ، اس پاک نبی کو اپنے رب سے ہے ، محبت وہ ہے جو میرے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے راتوں کو اٹھ اٹھ کر سجدہ ریز ہو کر اپنی امت کے لئے دعا کی رب سے ، محبت تو حسین رضہ نے کی ، جس نے دینِ اسلام کی خاطر اپنی گردن تک قلم کروا لی ، محبت تو وہ ہے جو انبیا کرام نے کی رب سے ، محبت تو وہ ہے جو ولیوں نے کی رب سے اور اس محبت کو پا کر انہیں دنیا کی طلب ہی نہ رہی ۔

آج کل کی محبت ؟؟ یہ محبت ہے ؟؟ پاک جذبوں کی قدر نہیں ہوتی اور لوگ کہتے ہیں کہ مجھے محبت ہے ۔۔۔
 

Syeda Ramsha Touqeer
About the Author: Syeda Ramsha Touqeer Read More Articles by Syeda Ramsha Touqeer: 3 Articles with 1735 views I am a novel writer ..i write many novels and also a article writer in newspaper.. View More