ڈرامہ ہے یا ببل گم - مقبول ہو گیا تو کیا ختم نہ ہوگا، ڈرامہ سیانی کی کہانی نے اب بور ہی کر دیا

image
 
اسٹار پلس کی بھیڑ چال پر چلتے ہوئے پاکستانی میڈيا کو ساس بھی کبھی بہو جیسے سوپ سیریز کا عادی بنا ڈالا ہے۔ گھریلو سازشوں اور محیر العقول واقعات سے بھرپور ان ڈراموں کو مرد عورتیں سب اپنا ڈنر ثائم ہونے کے سبب بہت دلچسپی سے دیکھتے ہیں-
 
عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے تمام چینلز اب خاندانی سازشوں سے بھرپور سوپ ڈرامے بنانے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں- مگر جیسے کہ مشہور تو صرف ایک ہی ہوتا ہے تو حالیہ دور کا مشہور ترین سوپ سیریز سیانی کو قرار دیا جا رہا ہے-
 
ڈرامہ سیانی کی کہانی
ڈرامہ سیانی کی کہانی ایک ایسی چالاک خوبصورت لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ اپنی غربت کو ختم کرنے کے لیے کسی امیر لڑکے سے شادی کی خواہاں ہوتی ہے اور ایسا کرنے میں کامیاب بھی ہو جاتی ہے-
 
شادی کا خواب پورا ہونے کے بعد اپنی ماں کی مدد سے اپنے سسرال کے ہر رشتے کے خلاف مختلف قسم کی سازشیں کرتی ہے اور ان کو بے طرح نقصان پہنچاتی ہے- ڈرامے کی کہانی ہر روز اس کی کسی نہ کسی نئی سازش پر مشتمل ہوتی ہے جس کے سبب عوام کی دلچسپی اس میں جڑی رہی- یہاں تک کہ جیسا کہ ہر ڈرامے کے اختتام پر ہوتا ہے کہ ایک نہ ایک دن برا کام کرنے والا اپنے انجام کو پہنچ جاتا ہے اور ڈرامہ اس پیغام کے ساتھ ختم ہو جاتا ہے کہ برائی کا بدلہ بالآخر برا ہی ہوتا ہے-
 
image
 
ڈرامے کی مقبولیت کے سبب اس کو ختم نہ کرنے کا فیصلہ
جیسا کہ یہ ڈرامہ چینل کے لیے اور اس کی ٹی آر پی کے لیے بہت مفید ثابت ہوا تو ایسے وقت میں اس ڈرامے کو دیکھ کر محسوس کیا جا سکتا ہے کہ اس کو زبردستی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے-اب جب کہ ڈرامے میں سیانی جیل جا چکی ہے اور اس کو غلط سبق پڑھانے والی ماں بھی مر چکی ہے تو اس ڈرامے کو ختم کرنے کے بجائے زبردستی کھینچنے کی کوشش کی جا رہی ہے- جس کے لیے جو پینترے استعمال کیے جا رہے ہیں وہ اب عوام کو بور کرنے کا سبب بنتے جا رہے ہیں ان پینتروں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
آدھے ڈرامے میں فلیش بیک
یہ ڈرامہ جس کی کہانی تو ختم ہو چکی ہے مگر کہانی کے بغیر اس ڈرامے کو چلانے کے لیے اس میں فلیش بیک کی بھرمار کر دی جاتی ہے اور ہر کردار آدھا وقت تو صرف اور صرف ماضی میں اپنے اور دوسروں کے کہے گئے ڈائلاگ ہی یاد کرتا رہتا ہے جو کہ عوام کے لیے شدید بوریت کا سبب بن رہا ہے-
 
اسٹار پلس کی طرح سب کی دوسری شادیاں
جس طرح اسٹار پلس کے ڈراموں کی اقساط کو بڑھانے کے لیے ہر کردار کی دو دو شادیاں کروا دی جاتی تھیں اسی پالیسی کے تحت ڈرامہ سیانی میں بھی جب کچھ دکھانے کو نہیں بچا تو ہر کردار کی دوسری شادی کروا دی جاتی ہے جس سے نئے کردار سامنے لائے جا رہے ہیں- مگر ڈرامے کی ٹیم کی جانب سے یہ ہتھکنڈہ بھی عوام کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہی ثابت ہو رہا ہے-
 
بچوں کا کہانی بڑھانے کے لیے استعمال
دو نسلوں کی کہانی تو اس ڈرامے میں دکھا دی گئی ہے لیکن اب سب کچھ ختم ہونے کے بعد تیسری نسل یعنی بچوں کا استعمال ڈرامے کو بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے جس سے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ شائد اب ان بچوں کو اسٹار پلس کی طرح جوان ہوتے ہوئے بھی دکھایا جائے گا-
 
image
 
تاہم اس طرح سے ڈرامہ سیانی کی اصل کہانی سے ہٹتا جا رہا ہے اور اس کا نام اب سیانی کے بجائے ساس بھی کبھی بہو تھی یا کہانی گھر گھر رکھ دینا بہتر محسوس ہو رہا ہے- آخر میں ناظرین کی طرف سے ہاتھ جوڑ کر یہ درخواست کی جاتی ہے کہ اگر غلطی سے ڈرامہ ہٹ ہو گیا ہے تو بس اس کی اچھی یادیں رہنے دیں اور اب اس کو ختم کر دیں رحم کریں-
YOU MAY ALSO LIKE: