سونے میں لپٹی آئس کریم اور برف سے بھرے ٹوائلٹ، کچھ چیزیں جو دنیا کے صرف ان ہی دو ممالک میں دیکھی جا سکتی ہیں

image
 
جاپان اور کوریا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کی تہذیب یافتہ قومیں ہیں اور ترقی اور ٹیکنالوجی کے حساب سے یہ دنیا کی دوسری اقوام سے پچاس سال آگے ہیں- یہاں کی حکومتیں بھی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں کہ اپنی عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر سکیں تاکہ ان کے شہری آرام سے زندگی گزار سکیں- یہی وجہ ہے کہ ان ممالک میں ایسی بہت ساری اشیا بھی دیکھی جا سکتی ہیں جن کے بارے میں دنیا کے دوسری اقوام صرف تصور ہی کر سکتی ہیں- ایسی ہی کچھ اشیا کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
1: سیاہ رنگ کی ڈبل روٹی
عام طور پر ہمارے ملک میں ڈبل روٹی کے سیاہ ہونے کا مطلب اس کا جل جانا ہوتا ہے جب کہ کوریا میں بامبو کے کوئلے سے ایک خاص ڈبل روٹی بنائی جاتی ہے جس کی رنگت تو سیاہ ہوتی ہے مگر ذائقہ بہت لذيذ ہوتا ہے-
image
 
2: ٹوائلٹ میں برف کی کیوبز
یہ بات اکثر لوگوں کے لیے ایک بڑے سوال کی طرح ہوتی ہے کہ کوریا کے لوگ اکثر پپبلک ٹوائلٹ میں برف کی کیوبز کس وجہ سے ڈال دیتے ہیں اور اس کا کیا فائدہ ہوتا ہے- تو درحقیقت اس کا سبب یہ ہوتا ہے کہ پیشاب کرنے کی جگہ پر برف ڈالنے سے پیشاب کی بو اردگرد نہیں پھیلتی ہے-
image
 
3: سونے کی پتری والی آئسکریم
جاپان میں ایسی آئسکریم بکتی ہے جس کے اوپر سونے کا کاغذ چڑھا ہوتا ہے جو کہ کھائی جا سکتی ہے اور ذائقے میں بہت منفرد ہوتی ہے-
image
 
4: موبائل اسکرین صاف کرنے کی سہولت
جاپان میں سڑک کے کنارے ایسے کارنر بنے ہوتے ہیں جہاں پر خاص قسم کا کاغذ ہوتا ہے جس سے موبائل کی اسکرین کو صاف کیا جا سکتا ہے اور وہاں لوگ اپنے موبائل کی اسکرین کو صاف کرتے ہیں-
image
 
5: بچوں اور خواتین کے ساتھ سفر کرنے کے لیے بائیک
 جو افراد گاڑی نہیں خرید سکتے ہیں ایسے افراد کے لیے حکومت کی جانب سے ایسی خاص بائیک موجود ہوتی ہیں جس میں بچوں اور خواتین کے ساتھ محفوظ انداز میں سفر کیا جا سکتا ہے-
image
 
6: پارکنگ کا منفرد انداز
دنیا بھر کی طرح ان ممالک میں بھی گاڑیوں کی پارکنگ ایک بڑا مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں- ان کے پارکنگ کے انداز خود دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ کس طرح کم جگہ پر بھی زیادہ گاڑيوں کی پارکنگ کو ممکن بنایا گیا ہے-
image
 
7: امن و امان کی صورتحال
ایسا نہیں ہے کہ ان ممالک میں جرائم پیشہ افراد نہیں ہیں مگر قانون پر سختی سے عمل درآمد کے سبب یہاں امن ا امان کی صورتحال دنیا بھر سے بہت بہتر ہے- یہی وجہ ہے کہ کسی کو بھی نہ تو اپنے موبائل فون کے چوری ہونے کا ڈر ہوتا ہے اور نہ ہی سامان کے چھن جانے کا خوف اسی وجہ سے عام پبلک مقام پر بھی لوگوں کو سکون کی نیند آجاتی ہے-
image
 
8: یہاں کے گٹر کے ڈھکن بھی خوبصورت ہوتے ہیں
ہمارے ملک میں یا تو گٹر پر ڈھکن چوری ہو چکے ہوتے ہیں اور اگر ہوں بھی تو ٹوٹے پھوٹے اور برے حال میں جن کو دیکھ کر ہی گھن آتی ہے- جب کہ اس کے مقابلے میں جاپان میں گٹر کے ڈھکن تک سجانے کا رواج ہے-
image
 
یہ کچھ ایسی باتیں ہیں جو کہ دنیا کے دوسرے ممالک میں شاز و نادر دیکھنے کو ملیں گی تاہم یہ امید کی جا سکتی ہے کہ ایک صدی کے بعد شائد یہ حالات ہمارے ملک میں بھی ہو جائيں امید پر دنیا قائم ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: