مرشد اور گوگل

گوگل کے سرچ انجنوں نے وہی کچھ اگلنا ہوتا ہے جو ان میں فیڈ کیا گیا ہو۔ ا

ہمارے والدین پنجابی بولتے تھے۔ ہم نے بچوں کے لیے گھر میں اردو بولنا شروع کی تاکہ بچے سکول میں اچھے نمبر لیں سکیں۔ ہماری اگلی نسل بچوں کے ساتھ انگریزی اس لیے بولتی ہے کہ وہ انگلش میڈیم سکول میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔ میں اس نظریے سے بیزار ہوں۔ سبب یہ نہیں کہ میں انگلش میڈم کے خلاف ہوں بلکہ میری بیزاری کا سبب میرا پوتا ہے جو اردو کے الفاظ کے سمجھنے کے لیے میری انگریزی کا امتحان لیتا رہتا ہے،مسئلہ یہ ہے کہ اس کو اردو کے کسی لفظ کو سمجھانے کے لیے انگریزی کا سہارا لینا پڑتاہے۔ اس نے مجھ سے درخواست کی تھی کہ میں اس کی وہ تقریر تیار کرنے میں مدد کروں جو اسے روحانیت کے موضوع پر سکول میں کرنی تھی اور میں نے اس کی درخواست منظور کی تھی۔روحانیت کی مشکل اصطلاحینں اور ثقیل الفاط تو اس نے انٹر نیٹ سے ڈہونڈ نکالے تھے مگر کچھ الفاظ کے بارے اس کا ذہن مطمن نہیں ہو رہا تھا۔ اس نے مجھ سے پوچھا (ولی) مذکر ہے یا مونث۔ میں نے کہا مذکر تو اس کے چہرے پر حیرت کے آثار نظر آئے۔ ہماری تیسری نسل ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال ایسی بے دریغی سے کرتی ہے کہ وہ میڈیائی میدان میں ہم سے بہت آگے ہے۔اس کا اگلا سوال تھا کیا (مرشد) بھی مذکر ہے۔ میرا ماتھا ٹھنکا مگر لا جواب ہونے سے بچنے کے لیے میں نے اسے سامنے بٹھایا اور استاو و شاگرد، پیر مرید، مرشد اور سالک پر اسے طویل لیکچر دیا، بتایا مُرشِد اورمُرشَد کا فرق بتایا۔ روحانیت کی تاریخ اور روحانی ہستیوں اور روحانی ادب کا ذکر کیا اسیے شعر بھی سنائے جو مرشد کے اعلی مقام کی طرف اشارہ کرتے ہیں:
مرشد دا دیدار باھو
لکھ کروڑ حجاں ہو
اور
میں گلیاں دا روڑا کوڑا
تے محل چڑھایا سائیاں

اور مرشد کا مقام بھی بتایا کہ ماں اور باپ سے بڑھ کر ہوتا ہے۔اور خدائی طاقتیں اس کے ہم رکاب ہوتی ہیں۔ میرا خیال تھا اسے تقریر کے لیے کافی مواد میسر آگیا ہے اس لیے اسے نصیحت کی کہ خود بھی کچھ محنت کیا کرو اللہ تعالی کی عطا کردہ انگلیوں کو (کی بورڈ) پر مارا کرو۔ نوجوان نے ہمت دکھائی اور چار صفحے ماں کے روبرو کھڑے ہو کر پڑہے، ماں سے داد پانے کے بعد مجھ سے داد طلب ہوا۔ میں نے پوچھا استاد اور شاگرد تو ٹھیک ہے پیر و مرید بھی مناسب ہے مگر مرشد و نکا کا کیاہے۔ پھر مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا میں نے خود ہی اسے "کی بورڈ" پر انگلیاں مارنے کا کہا تھا۔ گوگل کے سرچ انجنوں نے وہی کچھ اگلنا ہوتا ہے جو ان میں فیڈ کیا گیا ہو۔ اور مشین نے مرشد کا متضاد اگلا تھا "نکا

دلپذیر
About the Author: دلپذیر Read More Articles by دلپذیر: 135 Articles with 150428 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.