پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوسکتا

کئی ماہ کے بعد بالآخر حکومت کو عوام کی تکلیفوں کا احساس ہو ہی گیا جس کے ساتھ ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے.صرف پیٹرولیم مصنوعات نہیں بلکہ اور بھی کافی ریلیف کے اعلانات ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے حکومت کی جانب سے ریلیف پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔وزیر اعظم نے عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا حکم دیدیاوزیراعظم نے نوجوانوں کو روزگار فراہمی پیکج کی تیاری کے لئے وزارتوں کو ٹاسک دے دیا، وزیراعظم نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ مہنگائی سے عوام کے ریلیف اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پیکج کی اولین ترجیح رکھی جائے دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئندہ سیاسی اجتماعات میں حکومتی معاشی اقدمات اور ریلیف کو اجاگر کیا جائے۔ حکومت گیس اور بجلی کے بلوں میں بھی عوام کو ریلیف دے گی اتحادی حکومت نے تباہ حال معیشت کو آ کر سنبھالا، عمران خان کی پالیسیاں ملک کو سری لنکا کی سی صورتحال کی طرف لے جارہی تھیں، اتحادی حکومت عوام کو مزید ریلیف دینے کے اقدمات کررہی ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اور موجودہ حکومت کے درمیان معاشی اقدامات کے فرق کو اجاگر کیا جائے، ورکرز کنونشنز میں حکومتی پالیسیوں کو مثبت انداز میں اجاگر کیا جائے۔وزیراعظم نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی کہ حکومتی معاشی اقدامات اور ریلیف کو اجاگر کیا جائے جبکہ ملک کے دیوالیہ ہونے کے حکومت مخالف بیانیے کی جتنا ہو سکے نفی کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے اور حکومتی مؤقف کو سوشل میڈیا پر بھی اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف حکومت کی کوتاہیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی دور کی معاشی خامیوں کو بھی اجاگر کیا جائے اس قبل مصر سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین نجیب ساویرس نے اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے نجیب ساویرس اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیز پر عمل پیرا ہے. حکومت پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات کی فراہم کرے گی۔ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکشن، توانائی، زراعت، فوڈ پراسیسنگ،لائیو اسٹاک،سیاحت اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے بیرونی سرمایہ کاری کمپنیز استفادہ حاصل کر سکتی ہیں۔نجیب ساویرس کا بزنس گروپ پاکستان میں ٹیلی کمیونیکشن اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں کامیاب سرمایہ کر چکا ہے۔ ساویرس نے پاکستان میں مزید اور شعبوں خصوصاً کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات میں دس کمی کی جیسے اونٹ کے منہ میں زیرہ حکومت نے پوری احتیاط برتی کہیں عوام کو زیادہ ریلیف نہ مل جائے۔ 31 دسمبر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جس کمی کا اعلان کیا گیا ہے اس کے مطابق، پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے، ڈیزل 7 روپے 50 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 10 روپے کمی کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ تین ماہ میں پٹرول کی قیمت میں 22 روپے 63 پیسے کمی کی گئی۔ اسحاق ڈار کو تین ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی تو یاد ہے لیکن وہ بھول چکے ہیں کہ گزشتہ آٹھ مہینے کے دوران انھوں نے قیمتوں میں سو روپے سیزائد اضافہ کیا۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو کمی کی ہے وہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دیکھی جانے والی گراوٹ کے مطابق ہرگز نہیں ہے جس کا صاف سیدھا مطلب یہ ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کو زیادہ نرخوں پر بیچ رہی ہے۔ وفاقی حکومت میں شامل یہی اتحادی جماعتیں جب تک حزبِ اختلاف میں تھیں تب تک یہ روز عوام کو بتاتی تھیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی عالمی منڈی میں قیمتیں کتنی ہیں اور پاکستان میں تیل کس بھاؤ بیچا جارہا ہے لیکن پچھلے آٹھ ماہ سے یہ لوگ عوام کو مہنگائی کے جواز تراش کر بتا رہے ہیں اور ہمیشہ کی طرح سارا ملبہ پچھلی حکومت پر ڈال رہے ہیں انصافین کہہ رہے ہیں پینتیس سال لیگیوں اور جیالوں نے ملک لوٹا اور اتحادی جماعتیں کہتی ہیں کہ عمران حکومت نے ملک کو دیوالیہ کردیا تھا اگر ہم نے بروقت اقتدار نہ سنبھالا ہوتا۔ہمارے ملک میں اﷲ پاک نے اتنی معدنیات اور خزانے چھپائے ہوئے ہیں کہ ہمارا ملک کبھی دیوالیہ ہوہی نہیں سکتا ہمارے حکمرانوں کو ایسی پالیسیز بنانی چاہیے جس سے عوام متعین ہواوراان کے چہرے پرمسکان رہے۔
 

Rukhsana Asad
About the Author: Rukhsana Asad Read More Articles by Rukhsana Asad: 47 Articles with 30887 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.