مالم جبہ سکی ریزورٹ، خوبصورت پہاڑوں کے درمیان ایک شاہکار

image
 
یہ انسانی فطرت ہے کہ جب جب وہ دنیا کے ہنگاموں سے گبھرا جاتا ہے تو فطرت کی آغوش میں ہی پناہ اور سکون پاتا ہے۔ ایسا ہی قلبی اطمینان سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ پہنچ کر حاصل ہوتا ہے۔ جہاں یہ مقام قدرتی نظاروں سے مالا مال ہے وہیں تمام سہولیات سے آراستہ مالم جبہ سکی ریزورٹ سیاحوں کو بار بار آنے پر مجبور کرتا ہے۔
 
image
 
جب آپ سوات کی بل کھاتی، اٹھلاتی سڑکوں سے ہوتے اور سحر انگیز نظاروں سے محظوظ ہوتے ہوئے مالم جبہ سکی ریزورٹ پہنچتے ہیں تو تھکن کا رفوچکر ہوجانا لازم ہے کیونکہ یہاں سیاحوں کے آرام اور آسائش کے لئے نہ صرف تمام انتظامات موجود ہیں بلکہ ایڈونچر سے بھرپور تفریحی سرگرمیاں سرد موسم میں بھی خون کو گرما دیتی ہیں۔ پھر چاہے وہ بات ہو چئیر لفٹ کی یا پھر زِپ لائن، ہیومن سلنگ شاٹ ہو یا پھر جائینٹ سوئنگ۔آپ یہاں ہر طرح کی سرگرمی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
 
image
 
خوش قسمتی یہ ہے کہ آپ کسی بھی موسم میں مالم جبہ آسکتے اور اپنے لمحات کو یادگار بنا سکتے ہیں۔ موسمِ سرما میں یہاں خاص طور پر آئس سکیٹںگ، سکینگ ، سنوبورڈنگ، سنو سائیکلنگ، سنو شو واک، سنو بائیک ،سنو ٹیوبنگ اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس سے بچے اور بڑے نیز ہر عمر کے افراد لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
 
image
 
یہاں اس بات کا ذکر کرنا بھی انتہائی ضروری ہے کہ مالم جبہ سکی ریزورٹ میں تمام رائیڈز نہ صرف جدید ترین میٹیریل سے تیار کی گئی ہیں بلکہ سیاحوں کی حفاطت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے غیر ملکی ماہرین اور انجنئیرز کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو گاہے بگاہے ان رائیڈز کی جانچ کرتی رہتی ہے۔ لہٰذا عوام بلا خوف وخطر یہاں تشریف لاسکتے ہیں اور چئیر لفٹ کے ذریعے پوری وادی کا نظارہ کر سکتے ہیں۔ قوی ہیکل پہاڑوں کے درمیان زپ لائین کے ذریعہ کسی آزاد پرندے کی مانند قدرت کی خوبصورتی کو سراہ سکتے ہیں۔ جائینٹ سوئنگ سے اپنے اندر کے خوف کو چیلنج کرتے ہوئے آسمان کو چھو سکتے ہیں۔
 
image
 
اب کچھ بات ہوجائے ان تمام سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مزیدار کھانوں کی کیونکہ جب آپ اپنے پیاروں کے ساتھ تفریحی مقامات پر تشریف لاتے ہیں اور وہاں آپکی پسند کے کھانے بھی موجود ہوں تو سیر کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔
 
مالم جبہ سکی ریزورٹ کی اپنی حدود میں نہ صرف آپکو سنیکنگ اور منچنگ کے لئے تمام اشیا فراہم کی جاتی ہیں بلکہ ساتھ ہی آپکی من پسند ڈشز بھی تیار کی جاتی ہیں۔ اسکے علاوہ یہاں آپ لذیذ ریسٹورنٹ کے لذیذ کھانوں کے ذائقے سے بھی محظوظ ہو سکتے ہیں۔
 
image
 
مالم جبہ سکی ریزورٹ کی انتظامیہ جہاں سیاحوں کے لئے تمام سہولیات کی دستیابی کو ممکن بناتی ہے وہیں ہر سال فیملی فیسٹیولز ، ریلیز اور کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کرتی ہے۔ جس کے ذریعہ ہر سال ہزاروں ایتھلیٹس کو اپنا ہنر اور ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملتا ہے۔
 
یہی وجہ ہے کہ اب ریزورٹ کی انتظامیہ نے سکی اور سنو بورڈنگ کے لئے تربیتی کورسز کا بھی اہتمام کیا ہے جس کے لئے بین الاقوامی شہرت یافتہ اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔لہٰذا اب آپ مالم جبہ سکی ریزورٹ میں اپنی من پسند سرگرمیوں کو زیادہ بہتر انداز سے انجوائے کر سکتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے ملک میں سیاحت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے کر نہ صرف دنیا کو امن و آشتی کا پیغام دیں بلکہ ملکی معیشت اور اقتصاد کو بھی تقویت بخشیں۔
 
مکمل تفصیلات کے لیے ان لنکس پر کلک کریں

Instagram: https://www.instagram.com/malamjabbaskiresortofficial/

Facebook: https://www.facebook.com/MjSkiResort
YOU MAY ALSO LIKE: