|
|
شوبز کا شعبہ ایک ایسا شعبہ ہوتا ہے کہ اس شعبے سے منسلک
لوگ نہ چاہتے ہوئے بھی میڈیا کی فلیش لائٹ یا گوسپ سے محفوظ نہیں رہ پاتے
ہیں اور جب آپ کسی مشہور شوبز شخصیت کے شوہر ہوں تو آپ کی شناخت بھی اسی کے
نام سے ہونے لگتی ہے- مگر ہمارے شوبز کی کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جن کے
شوہروں نے بیوی کو سپورٹ تو ہمیشہ کیا مگر اس کے نام کے ساتھ اپنی شناخت
بنانے سے اجتناب کر کے اپنی ایک شناخت بنانے پر زور دیا- ایسے ہی کچھ افراد
کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے- |
|
1: روبینہ اشرف اور ان
کے شوہر طارق مرزا |
معروف اداکارہ اور ڈائیریکٹر روبینہ اشرف نے اپنے ایکٹنگ
کیرئير کا آغاز صرف بیس سال کی عمر میں لاہور سے کیا تھا جس کے بعد وہ طارق
مرزا سے شادی کے بعد کراچی شفٹ ہوگئیں- اس وقت لوگوں کو یہ محسوس ہوا کہ
چونکہ ان کے شوہر کا تعلق شوبز سے نہیں ہے اس وجہ سے وہ اب ایکٹنگ کو خیر
آباد کر دیں گی- مگر ان کے شوہر ان کی سب سے بڑی سپورٹ بنے رہے وہ خود کبھی
اسکرین پر سامنے نہیں آئے مگر ان کی سپورٹ ہمیشہ روبینہ کے ہمراہ رہی-
روبینہ اشرف کو اللہ نے ایک بیٹے اور ایک بیٹی سے نوازہ بیٹی منہا طارق نے
بھی کچھ ڈراموں میں اداکاری کی اور اب شادی کے بعد ایک خوشگوار ازدواجی
زندگی گزار رہی ہے- طارق مرزا کا تعلق بزنس مین گھرانے سے ہے اور انہوں نے
سخت محنت سے اپنے شعبے میں اپنا مقام بنایا -شادی کے اتنے سالوں میں انہوں
نے روبینہ اشرف کی اداکاری کے کیرئير کی سپورٹ کے ساتھ ساتھ ان کے سیاحت کے
شوق میں بھی ہمیشہ ان کا ساتھ دیا اور گزشتہ سالوں میں ان کے ساتھ حج اور
عمرے کے فریضے کی بھی ادائیگی کی- |
|
|
ایمان علی اور بابر بھٹی
|
معروف ماڈل ایمان علی جو کہ پاکستان کے مایہ ناز اداکار
عابد علی کی بیٹی بھی ہیں اداکاری اور ماڈلنگ کے شعبے میں اپنی ایک علیحدہ
شناخت کی حامل ہیں- سال 2019 میں ان کی شادی بابر بھٹی سے ہوئی شادی کے
ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود یہ جوڑا اب تک اولاد کی نعمت سے محروم ہے-
بابر بھٹی کا تعلق شوبز کے شعبے سے نہیں ہے وہ کینیڈا میں رہتے ہیں مگر ان
کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر راجہ عزیز بھٹی
کے پوتے ہیں- وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ انسان ہیں اور انہوں نے ایمان علی کے
کیرئير میں ہمیشہ سپورٹ کیا وہ خود کینیڈا کے ایک ادارے میں بطور ڈائیریکٹر
کام کر رہے ہیں جہاں ان کے ذمے قدرتی ماحول کو محفوظ بنانے کے اقدامات کرنا
ہے- |
|
|
اسماﺀ عباس اور ان کے
شوہر |
اسماﺀ عباس کے شوہر عباس گل کا تعلق ایک زمیندار گھرانے
سے ہے اور اسماﺀ عباس ان کی دوسری بیوی ہیں جن سے ان کے تین بچے ہیں جن میں
سے ایک زارا نور عباس ایکٹنگ کے شعبے سے منسلک ہیں- ابتدا میں شادی کے شروع
میں عباس گل اپنی قدامت پرستی کے سبب اسماﺀ عباس کے شوبز میں کام کرنے کے
مخالف تھے مگر اسماﺀ عباس کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یابی کے
مرحلے سے گزرنے کے دوران انہوں نے اسماﺀ کو نہ صرف اداکاری کے شعبے میں
عملی طور کام کرنے کی اجازت دے دی اسما عباس اب اپنے شوہر کی پہلی بیوی کے
ساتھ ہی رہتی ہیں اور ان کے درمیان ایک بہترین دوستانہ تعلق قائم ہے- عباس
گل نے اگرچہ اسماﺀ عباس کو تو اداکاری کرنے کی اجازت دے دی مگر خود کو اب
بھی شوبز سے دور رکھا ہوا ہے- |
|
|
منشا پاشا اور حبران ناصر |
منشا پاشا کی شادی جب جبران ناصر سے ہوئی تو یہ فیصلہ کرنا کافی مشکل تھا
کہ ان دونوں میں سے زيادہ مشہور کون ہے- کیونکہ اگر ایک جانب منشا پاشا
اداکاری کے شعبے میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتی تھیں تو دوسری طرف ان کے
شوہر معروف وکیل جبران ناصر بھی اپنی سماجی سرگرمیوں کے سبب بہت عزت کی
نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں- یہ جوڑا دونوں ہی اپنی اپنی جگہ پر بہت قابل عزت
اور مشہور ہیں مگر انہوں نے کبھی بھی ایک دوسرے کے شعبوں میں دخل اندازی کی
کوشش نہیں کی بلکہ اس کی جگہ ہمیشہ ایک دوسرے کو سپورٹ کیا ہے- |
|
|
نادیہ جمیل اور علی پرویز |
اداکارہ نادیہ جمیل کا شمار پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی ان چند گنی چنی
اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اسکرین پر بہت زيادہ کام نہیں کیا- مگر جب
بھی کام کیا جم کر کیا موضوعات کے انتخاب کے حوالے سے بہت چوزی ہونے کے سبب
وہ جب بھی کام کرتی ہیں بہت منفرد ہی کرتی ہیں- بائيس سال قبل ان کی شادی
علی پرویز کے ساتھ ہوئی جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ میرے شوہر سے
زيادہ میرے دوست، میرے رازدار اور میری سب سے بڑی مورل سپورٹ ہیں- کینسر کے
پے در پے حملوں سے شفایاب ہونے والی نادیہ جمیل کے شوہر علی پرویز کا تعلق
اگرچہ شوبز سے نہیں ہے مگر اس کے باوجود نادیہ جمیل کی بیماری ہو یا ان کی
کامیابی ہر ہر جگہ پر ایک مضبوط حوالے کی طرح وہ نادیہ کے ساتھ ہر جگہ ساتھ
نظر آتے ہیں- نادیہ جمیل کے دو بیٹے بھی ہیں جن کی تعلیم و تربیت کے حوالے
سے وہ بہت حساس ہیں اور دونوں میاں بیوی مل کر ان کی پرورش کر رہے ہیں-
تاہم ان کے ذریعہ معاش کے حوالے سے کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی- |
|