رنویر سنگھ اور سونم کپور کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟ بالی ووڈ اداکاروں سے متعلق وہ باتیں جو آپ نے کبھی نہیں سنی ہوں گی

سب سے عام پلیٹ فارم جو اداکاروں اور ان کے فینز کو آمنے سامنے لاتے ہیں وہ سنیما ہال ہیں- یہی وہ جگہ ہوتی ہے جہاں فینز اپنے اداکاروں کے کام کو دیکھ کر ان کے حوالے سے اپنی پسندیدگی اور ناپسندیدگی کا فیصلہ کرتے ہیں- تاہم ہم یہاں صرف ان ہندوستانی اداکاروں کے بارے میں کچھ باتیں کریں گے جن کی فین ایک بڑی دنیا ہے- ہم یہاں ان اداکاروں کے حوالے سے کچھ ایسی دلچسپ باتیں بتائیں گے جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سنی ہوں گی-
 
image
معروف بالی ووڈ ایکٹر شاہ رخ خان گھڑ سواری سے ڈرتے ہیں اور باقاعدہ انہیں یہ فوبیا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کئی سین ایسے کر بھی چکے ہیں جن میں انہیں گھوڑے کی سواری کرنی پڑی-
 
image
سونم کپور اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے سنگاپور کے ایک چائینیز ریسٹورنٹ میں ویٹرس کی خدمات سرانجام دے چکی ہیں-
 
image
1990 میں ریلیز ہونے والی فلم “ اول نمبر “ دیو آنند کی والدہ کی جو تصویر دکھائی گئی ہے وہ اصل میں امریکی ماڈل cindy crawford کی تصویر ہے-
 
image
نواز الدین صدیقی نے بڑا اور مشہور کردار ادا کرنے سے قبل متعدد فلموں میں چھوٹے چھوٹے رول کیے- جیسے کہ منا بھائی ایم بی بی ایس٬ سرفروش نیویارک٬ دیو ڈی وغیرہ- لیکن جب شہرت کی بلندیوں کو چھوا تو ہر طرف ہی چرچہ ہوا-
 
image
اسکول میں شاہ رخ خان کا سب سے ناپسندیدہ مضمون ہندی تھا اور اسے بہتر بنانے کے لیے ان کی والدہ نے انہیں ہندی فلمیں دیکھنے کا مشورہ دیا-
 
image
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا اصل نام رنویر سنگھ بھانوانی ہے اور یہ فلمسٹار سونم کپور کے سیکنڈ کزن ہیں-
 
image
عامر خان اپنے اسکول میں ٹینس کے بہترین کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے تھے اور یہ قومی سطح پر کھیل بھی چکے ہیں- عامر خان انڈر 12 اور 14 گروپ کے چمپئین بھی رہ چکے ہیں-
 
image
انڈین فلمی دنیا کے بےتاج بادشاہ امیتابھ بچن ambidextrous ہیں یعنی یہ دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں کو یکساں طور پر استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-
 
image
انوپم کھیر نے ایک فلم میں 60 سالہ بزرگ کا کردار اس وقت نبھایا جب وہ خود صرف 29 سال کے تھے- سرنش نامی یہ فلم 1985 میں بنائی گئی تھی-
 
YOU MAY ALSO LIKE: