کامیاب کلاس روم او ر دور حاضر کے اساتذہ

تعلیمی نظام کی درستی میں اساتذہ کا کردار

محترم قارئین....
کسی بھی کلاس روم کو ایک کامیاب کلاس روم بنانے میں درج ذیل افراد کا تعاون، محنت، اور اپنے کام سے خلوص درکار ہوتا ہے.
پہلا : استاد
دوسرا: اسکول کی انتظامیہ
تیسرا :طلباء و طالبات
یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ آج کل کا تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے. نوے فیصد اساتذہ اپنے پیشے سے مخلص نہیں ہیں، باقی رہے سہے دس فیصد کی انتھک محنت سے گاڑی چل رہی ہے. آج اگر کوئی پڑھانے کے لیے باہر نکلتا ہے تو اسکا مقصد معاشرے میں ایک مثبت نظام پیدا کرنا، جہالت کے اندھیروں میں چراغ بننا، بچوں کو دل لگا کر پڑھانا نہیں. وہ کمانے کے لیے اسکول کا رخ کرتا ہے، اسکا تعلق صرف پیسے سے ہے، آخر وہ بیچارے اب کر بھی کیا سکتے ہیں مہنگائی کے دور میں ہم ان سے یہی امید رکھتے ہیں. رب کریم خیر فرمائے اور اساتذہ کو ان کے نفیس پیشے سے مخلص ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین.
 

کنیت :مصباح المدینہ
About the Author: کنیت :مصباح المدینہ Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.