آج پاکستان اپنی قوم سے کچھ مانگ رہا ہے‎‎

پاکستانی قوم کے نام ملک پاکستان سے ہم سب نے بہت کچھ حاصل کیا ہے اس میں دو رائے نہیں فلسطین سے پوچھو کہ آزاد مُلک نہ ہونے سے فلسطینی عوام کی کیا کیا مشکلات آئے دن آتیں ہیں قائداعظم کے اس مُلک نے ہمیں آزاد فضاؤں میں سانس لینے کا موقع دیا اس سے ہمیں پتہ چلا کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے آج ہمارے مُلک میں پھر سازشی عناصر نے اپنا جال بیچھانے کی کوشش کیں ہیں ہمیں دنیا کو بتانا چاہیے کہ ہم اپنی آزادی کا کس طرح سے تحفظ کرتے ہیں اور ان سازشی عناصر کو ہر میدان میں شکست فاش دینے کا عظم کرتے ہیں اب ان عناصر نے وہ حربہ استعمال کیا ہے جو کبھی ترکی کے خلاف اور آج کل سری لنکا کے خلاف استعمال کیا سری لنکا کی عوام ان سازیشوں کو نہ سمجھ سکی اور تھوڑے عرصہ کے فائدے کے لیے ڈالر خریدنا شروع کردیے اور انکا بے دریغ اسٹاک جمع کرنا شروع کردیا اس میں وہ مافیا گروپ بھی شامل تھے جو ہمیشہ سے صاحب اقتدار میں رہا کرتے تھے پھر دیکھتے ہی دیکھتے سری لنکا کو کیسے برباد ہوتے دنیا نے دیکھا پھر وہی اشرافیہ جو مافیہ کے روپ میں ہمیشہ صاحب اقتدار رہے عوام کے غصے کا غضب سڑکوں پر پارلیمینٹ وغیرہ میں نظر آنے لگا اور دنیا کے سامنے عبرتناک انجام کی تصویر بنے رہے اللہ نہ کرئے ہمارے ملک میں اس طرح کی کوئی صورتحال بنے ہم پاکستانیوں کو اب اپنا 1947 کے دور کا پاکستانی بنا ہے ہمیں اس پیارے ملک نے بہت کچھ دیا ہے اب ہم پاکستانیوں کو چاہیے کہ جس جس نے تھوڑے سے وقتی فائدے کیلئے ڈالر خرید رکھے ہیں ان سے گزارش ہے آج ہی بیچ دیں، یہی وقت ہے مادر وطن سے وفا کا، جب ترکی کی کرنسی پر بحران پیدا کیا گیا تھا تو انہوں نے بھی یہی کیا، ڈالر بیچ کر بڑی عید کیلئے جانور خرید لیں اللہ برکت والا منافع دے گا

ڈالر کی حالیہ اونچی اڑان باقاعدہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وجود میں لائی گئی ھے جس میں پورا مافیا ملوّث ھے۔مارکیٹ سے ڈالر خرید خرید کر غائب کِیا جا رہا ھے اور عوام کو بھی ترغیب دی جا رہی ھے کہ ڈالر کا ریٹ مزید بڑھے گا خرید کر رکھیے ریٹ بڑھنے پر بیچ ڈالیے گا۔میری پاکستانی عوام چند ہزار منافع کے لالچ میں آ کر اس گھناؤنے کھیل کا حصّہ بن رہے ہیں.مت بھولیے آپ کے قدرتی وسائل دریافت ہونے، سی پیک آپریشنل ہونے اور دہشت گردی کـو شکست و بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے سے کہاں کہاں اور کس کس کو تکلیف ہو رہی ھے۔

ذمہ دار پاکستانی بن کر ڈالر کا بائیکاٹ کیجئے، خرید کر رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی کیجئے اور ملکی مصنوعات کو امپورٹڈ مصنوعات پر ترجیح دیجئے۔ترکی کی مثال آپ کے سامنے ھے ان کیساتھ بھی یہی کھیل کھیلا گیا تھا مگـر ترکوں نے ایک باشعور قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے متحد ہو کر اس سازش کا مقابلہ کِیا۔ڈالر کا مکمل بائیکاٹ کیے رکھا اور ڈالر کو حقیقتاً آگ لگا لگا کر دنیا کو دکھایا نتیجہ آپ کے سامنے ہی رہا۔حوصلہ رکھیے اللّٰه پاک کی مدد شاملِ حال رہے گی۔اپنی نیّت صاف رکھ کر کوشش کیجئے إن شَاءاللّٰه پاکستان اس بحران سے بھی کامیابی سے نکل آئے گا۔افراتفری اور ماہوسی پھیلانے والے ہمیشہ کی طرح ناکام و نامراد رہیں گے۔

پاکستان _________ زندہ باد
یہ وطن تا صبحِ قیامت پائندہ باد

*انجئنیر ! شاہد صدیق خانزادہ*
Shahid Ahmed
About the Author: Shahid Ahmed Read More Articles by Shahid Ahmed: 392 Articles with 191677 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.