پاکستان کے بین الاقوامی طلحہ علی

طلحہ علی پاکستان کے ایک بین الاقوامی ریسٹلر ہیں انہوں نے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہونے والے ریسلنگ کے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں نیپالی ریسٹلر کرشنا مگر اور بھارتی ریسٹلر یوراج کو شکست دے کر انڈین اور نیپالی چیمپئن شپ کی بیلٹ جیت کر نیپال کی سرزمین پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا

Talha ali wrestler

پاکستان لیاری کے ریسلر طلحہ علی نے لیاری میں ریسلنگ کے بڑے ٹورنامنٹ میں زیکے کو شکست دے کر REW ایسٹرن چیمپئن شپ جیت کر لیاری کی عوام کے دل جیت لیے۔ طلحہ علی پاکستان کے ایک بین الاقوامی ریسٹلر ہیں انہوں نے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہونے والے ریسلنگ کے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں نیپالی ریسٹلر کرشنا مگر اور بھارتی ریسٹلر یوراج کو شکست دے کر انڈین اور نیپالی چیمپئن شپ کی بیلٹ جیت کر نیپال کی سرزمین پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔ اور آج طلحہ علی پاکستان سمیت پوری دنیا میں طلحہ علی آئرن مین کے نام سے جانے جاتے ہیں. طلحہ علی بچپن سے ہی فائٹر بننا چاہتے تھے کیوں کے ان کے نانا محمّد یوسف جوانی میں لیاری کے ایک مشہور باکسر ہوا کرتے تھے۔ لیکن طلحہ علی نے باکسنگ کو چوڑ کر ایک مارشل آرٹسٹ بننے کا فیصلہ کیا اور لیاری کے مارشل آرٹ کلب پاک کان کراٹے کلب کے گرینڈ ماسٹر دوست محمد خٹک سے مارشل آرٹ سیکھنا شروع کیا۔ اور بلیک بیلٹ حاصل کرنے کے بعد طلحہ علی نے مارشل آرٹ کے مقابلوں میں حصہ لیا اور کئی مقابلے جیتے۔ اور ریسلنگ کا آغاز طلحہ علی نے 2019 میں پاکستان کے ریسلنگ کے پہلے بڑے ٹورنامنٹ (Rumble In Pakistan) سے کیا جس میں طلحہ علی نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا اور دنیا بھر میں ریسلنگ کے اعزازی نام طلحہ علی آئرن مین کہلاءے جانے لگے۔ اور پھر طلحہ علی نے ریسلنگ کے بہت سے ٹورنامنٹ کھلے جس میں REW Venus War ریسلنگ ٹورنامینٹ اور REW Wrestle Max | REW Huge Clash Pakistan | REW Summer Smash | REW Suvrivor War | REW New Year Heaven جسے بہت سے ریسلنگ ٹورنامنٹ شامل ہیں۔ اگر International Wrestler Talha Ali کے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی بات کی جائے تو 24 سپتمبر 2022 نیپال میں اپنے پہلے بین الاقوامی مقابلے میں طلحہ علی نے نیپالی ریسٹلر کرشنا ماگر اور بھارتی ریسٹلر یوراج کو شکست دی اور اپنے اور پاکستان کے لیے نیپالی چیمپئن شپ اور انڈین چیمپئن شپ کی بیلٹ جیتی۔ اور طلحہ علی پاکستان کا وہ نام بن گئے جس کی خوائش ہر پاکستانی ریسٹلر کرتا ہے۔ اگر طلحہ علی کے اعزازی ایوارڈز کی بات کریں تو اب تک طلحہ علی کو بہت سے ایوارڈز مل چکے ہیں۔ جس میں بڑا ایوارڈز فخرے کراچی ایوارڈ 2022 جو P.E.D.A کی جانب سے طلحہ علی کو دیا گیا۔ اور آل پاکستان جوڈیشل ایمپلاءز ایسوسیشن سندھ کی جانب سے بھی ایزازی ایوارڈ دیا گیا۔ اگر آپ طلحہ علی کی کو دیکھنا چاھتے ہو تو گوگل پر لکھے Talha Ali Wrestler یا لکھے Talha Ali The Iron man
 

Adeel jaan
About the Author: Adeel jaan Read More Articles by Adeel jaan: 2 Articles with 2088 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.