درختوں کی محبت

ایک دفعہ کا ذکرہے۔ ایک گاؤں کی نہر میں پانی کنارے تک آ گیا تھا۔ گاؤں کے سبھی لوگ پریشان تھے کہ اب کیا ہوگا۔ ہمارے سالوں کی محنت سے بناۓ ھوۓ، ہمارے گھر پانی میں بہہ جائیں گے۔ ہماری ساری فصلیں تباہ ہو جائے گی۔

نہر کے کنارے پر گاؤں والوں نے بہت سارے درحت لگا رکھے تھے۔ اور وہ درختوں کا بہت خیال رکھتے تھے۔ جب سارے درختوں نے گاؤں والوں کو پریشان دیکھا، تو سب درختوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ انہی درختوں میں سے ایک بزرگ درخت نے کہا! میرے پاس ایک حل ہے، جس سے ہم گاؤں والوں کو پریشانی سے نکال سکتے ہیں۔ سبھی درختوں نے آنسو صاف کرتے ہوئے کہا، کیسا حل ہمیں بتاؤ۔ بزرگ درخت نے کہا! یہ ایک مشکل حل ہے، کیا تم لوگ کر سکو گے سب درختوں نے کہا ہمیں اپنی جان بھی دینی پڑی تو ہم دے گۓ۔

بزرگ درخت نے کہا! تو پھر اپنی جان دینے کے لئے تیار ہو جاؤ ۔ انہی درختوں میں سے ایک بولا آپ کہنا کیا چاہتے ہیں ذرا تفصیل سے بیان کریں بزرگ شخص نے کہا اگر ہم سب مل کر کا پانی خود میں جذب کر لے۔ تو ہم گاؤں والوں کو اس پریشانی سے نکال سکتے ہیں- سب درخت اس تجویز سے راضی ہو گیے اور سب نے نہر کا پانی خود میں جذب کرنا شروع کر دیا اور آہستہ آہستہ نہر کا پانی کنارے سے نیچے آگیا- زیادہ پانی خود میں جذب کرنے کے باعث ان کی جڑئیں نرم ہوگی اور سارے درخت نیچے گر گئے- صبح جب گاؤں والوں نے دیکھا سارے درخت زمین پر گرے ہوئے ہیں اور نہر کا پانی کنارے سے نیچے جا چکا ہے- تھوڑی دیر میں سب کو معاملہ سمجھ آگیا- سبھی گاؤں والے تہی دل سے سب درختوں کے شکر گزار تھے - جو لوگ، کبھی درختوں کا خیال نہیں رکھتے تھے وہ بھی یہ سب دیکھ کر دل ہی دل میں درخت لگانے کا فیصلہ کر گئے تھے- پیارے بچو! اس کہانی سے ہمیں دو سبق ملتے ہیں پہلا یہ کہ، ہمیں درخت لگانے چاہیے کیونکہ درخت ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہے جس کے باعث ہم سانس لے سکتے ہے اور دوسرا درختوں نے احسان کا بدلہ چکا دیا- گاؤں والوں نے ان کا خیال رکھا پال پوس کر بڑا کیا تو درختوں نے اپنی جان دے کر گاؤں والوں کو بچا لیا- پیارے بچوں اگر کوئی آپ کا خیال بغیر کسی فائدے کے رکھا رہا ہے تو آپ کو بھی چاہیے اس کا خیال رکھیں-
خوش رہے خوشیاں بانٹتے رہے

B-B-C
About the Author: B-B-C Read More Articles by B-B-C: 14 Articles with 14090 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.