پہلے جو ہم جانتے تھے وہ آدھا سچ تھا٬ سائنسدانوں نے گلابی جھیل کا راز کھول دیا

image
 
ہلیئر مغربی آسٹریلیا میں واقع ایک ایسی جھیل ہے جو اپنے مخصوص گلابی رنگ کے لیے مشہور ہے۔ بظاہر اس جھیل کی تصویر دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ فوٹو شاپ یا کچھ ایڈٹ ہے، لیکن یہ مکمل طور پر قدرتی ہے۔ اور آج، ہم اپنے قارئین کو جھیل کے اس کے منفرد رنگ کے اصل راز کے بارے میں بتائیں گے-
 
یہ مصنوعی نہیں
سب سے پہلی بات تو یہ کہ یہ جھیل مصنوعی یا کسی انسان کی تخلیق کردہ نہیں ہے بلکہ مکمل طور پر قدرتی ہے- ابتدا میں لوگ حیران تھے کہ اس آسٹریلوی جھیل کا پانی آخر کیوں گلابی رنگ کا ہے- جس کے جواب میں میتھیو فلنڈرز نے سب سے پہلے یہ نظریہ پیش کیا کہ جھیل ہلیئر کی گلابی رنگت 1802 میں جھیل کے پانی موجود نمکیات کی وجہ سے وجود میں آئی ہے، تاہم، اس کے بعد کی تحقیق سے ثابت ہوا کہ یہ سچائی کا صرف آدھا حصہ ہے۔
 
یہ جھیل دیگر رنگ برنگی جھیلوں کے مقابلے میں منفرد ہے
مغربی آسٹریلیا میں بہت سی گلابی جھیلیں اور تالاب موجود ہیں، لیکن جھیل ہلیئر ممکنہ طور پر سب سے عجیب ہے کیونکہ یہ آس پاس کی ہریالی کے بالکل برعکس ہے۔
 
image
 
2022 میں نئی تحقیق
سائنسدانوں کئی سالوں سے جھیل ہلیر کے گلابی رنگ کا مطالعہ کرتے آر ہے ہیں، اور اسکاٹ ٹائی کی سربراہی میں حالیہ تحقیق نے جھیل کے منفرد رنگ کی وجہ کے بارے میں مزید انکشافات کیے ہیں۔ تحقیقی ٹیم نے پایا کہ گلابی رنگت نہ صرف نمک کی تہوں میں رہنے والے مائکروجنزموں کی وجہ سے ہوتی ہے بلکہ ہیلو بیکٹیریا ہوڈوپسن نامی پگمنٹ کی زیادہ تعداد کی موجودگی بھی اس رنگ پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اور یہ سب زیادہ نمک والے ماحول میں ہی پروان چڑھتا ہے-
 
ٹیم نے یہ بھی پایا کہ جھیل کا گلابی رنگ دن کے وقت کے لحاظ سے تبدیل ہوتا ہے، صبح کے وقت سرخ اور دوپہر میں گلابی دکھائی دیتا ہے۔ اس کی وجوہات یہ ہوسکتی ہیں کہ روشنی جھیل میں موجود پگمنٹ کے ساتھ مل کر پانی پر اپنے اثرات ظاہر کرتی ہے۔
 
آخرکار ہم جھیل کا راز جان گئے
تحقیقی ٹیم کے مطابق ہلیئر جھیل ایسے جانداروں کا گھر ہے، جنہوں نے سخت حالات میں زندہ رہنے کے لیے خود کو ڈھال لیا ہے جو کہ دوسری اقسام کے لیے ناگوار ہوگا۔ یہ مائکروجنزم جھیل کی اعلیٰ نمک کی سطح کو برداشت کرنے کے لیے تیار ہوئے ہیں، جو اس کے گلابی رنگ میں حصہ ڈالتے ہیں۔
 
image
 
سائنس کو ایک طرف رکھتے ہوئے، اگر ہم جھیل کی خوبصورتی اور دیگر حقائق کی بات کریں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ جھیل ہلیر چاروں طرف سے انوکھے جزیروں سے گھری ہوئی ہے جو مختلف جنگلی حیات کے گھر ہیں، جن میں سیل، ڈولفن اور ہجرت کرنے والی وہیل شامل ہیں۔ ہلئیر جھیل کا منفرد گلابی رنگ اور اس کی قدرتی ترتیب اسے دیکھنے کے لیے دلکش نظارے کے طور پر پیش کرتی ہے۔ یہ ایک مشہور سیاحتی مقام اور فطرت کی خوبصورتی کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: