زیرو میٹر ڈبہ پیک دماغ

زیرو میٹر ڈبہ پیک دماغ کی کوئی ویلو نہیں ( دنیا اور آخرت دونوں جگہوں پر )

ڈبہ پیک دماغ

جب تک مسلمان خاص کر پاکستانی مسلمان، ل سائنس اور ٹیکنالوجی سے دور بھاگتے رہیں گیں تو ہم کو ہر دوسری قوم ہمارے خلاف سازشی کرتی ہی نظر آئے گی ہالنکہ ان کے پاس اتنا وقت نہیں بس یہ ہماری احساص کمتری اور محرومی ہے۔

انسان کی کوئی بھی نظام سمبھالنے اور اپنا نظام پوری دنیا میں نافذ کرنے والی فطرت کو سمجھیں ہر انسان چاہتا ہے بس اسکا ہی نظام پوری دنیا پر نافذ ہو۔ نظام بڑے بڑے بھی ہوتے ہیں اور چھوٹے چھوٹے بھی۔ چھوٹے نظام مل کر ایک بڑا نظام بناتے ہیں، اپنے ارد گرد نظر ڈالیں بہت سے چھوٹے نظام نظر آنے شروع ہوجائیں گے یہ چھوٹے نظام بڑے نظام کو حاصل کرنے کے آبجیٹیوز objectives ہوتے ہیں۔ ہر ارادے کا سربراہ چاہتا ہے بس اسی کا نظام چلے یہ سب چھوٹے نظام ہیں۔ جیسے کہ BBC چاہتا ہے پوری دنیا بس BBC ہی کی خبریں سنیں اور دیکھیں جائیں اور سننے والے اسی خبر کو سب سے authentic سمجھیں، ویسے ہی پاکستانی نیوز چینل "جیو" بھی یہی چاہتا ہے اسی طرح دوسرے چینلز کی بھی یہی خواہشات ہونگی ، تمام اسکولز کے اونر بھی یہی چاہتے ہیں کہ بس انکا اسکول کا دور دورا ہو بس ، شعیہ چاہتے ہیں بس ہر طرف شعیہ شعیہ ہو سنی چاہتے ہیں بس جو یہ کہہ رہے ہیں وہی سچ اور حق ہے دیکھا جائے تو ہر کوئی بس اپنا نظام حق سمجھ رہا ہے اور پوری دنیا پر نافذ کرنے کی خواہش رکھتا ہے یہ کوشش بھی کر رہا ہے۔

جب کسی قوم یا ملک کا سربراہ چاہتا ہے دنیا پر اسلامی نظام یعنی مسلمانوں کی ہی حکومت ہو اسلامی نظام ہی چلے تو عیسائی کی بھی یہی فطرت ہے یہودی کی بھی اور ہندوں کی بھی وہ بھی اپنا نظام ہی دنیا پر نافذ کرنا چاہتے ہیں لیکن دنیا پر حکومت کرنے کے لئے انھوں نے تعلیم ، طب ، سائنس اور ٹیکنالوجی کو اول ترجیح دی ہوئی ہے وہ قرآن والے یہودی تو ہیں پر ہم قرآن والے مسلمان نہیں۔

وہ سائنس اور ٹیکنالوجی پر محنت کر رہے ہیں اور ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھے وظیفے اور بد دعائیں مانگنے پر لگے ہوئے ہیں کے اللہ دشمن کو نیست و نابود کردے ۔

ہیلو !!! اللہ کے پاس تکے نہیں لگتے اللہ کا نظام زمین پر قائم کرنا ہے تو اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کریں سوچیں علم حاصل کریں۔

دشمن کوئی ہمارے خلاف سازش نہیں کر رہا وہ تو بس سائینس پر ٹیکنالوجی کے میدان میں دن رات محنت کر رہا ہے تو ہم مسلمانوں کو خاصکر پاکستانیوں کو کس نے منع کیا ہے کے محنت نہ کریں ؟؟

دشمن سے زیادہ محنت اور لگن سے کام کریں گے تب ہی تو مقصد میں کامیاب ہونگیں۔ محنت کریں گے نہیں اور دعاؤں سے سب حاصل کر لینگے مشکل سے مشکل جنگیں باآسانی جیت جائیگیں ؟؟ ایسا ناممکن ہے!!!!

نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ مقصد کو سامنے رکھ سمجھ بوجھ کر عقل استعمال کرکے محنت کریں اور اسلام کے دشمنوں کو ہر میدان میں پچھاڑ دیں۔

امتحان میں وہی بچہ کامیاب ہوگا جو اچھے سے تیاری کر کے آیا ہوگا۔
ڈوبنے سے وہی بچے گا جس کو تیرنا آتا ہوگا۔

اللہ کے قانون میں قوم و نسل کی کوئی تفریق نہیں۔ جو جیسا عمل کرے گا اللہ اس کو ویسا ہی نوازیں گے۔ ہم پاکستانی قوم کی نفسیات ہی کچھ اور طریقے سے کام کرتی ہے کہ وہ ہندو ہے وہ عیسائی ہے وہ یہودی ہے اس لئے وہی پانی میں ڈوب کر مریں گیں بھلے وہ بہترین تیراکی جانتے ہی کیوں نہ ہوں( کافر جو ٹھیرے ) ۔ اس کے برعکس اگر مسلمان کا بچہ تیراکی نہیں بھی جانتا تب بھی وہ نہیں ڈوبے گا کیونکہ اس پر اللہ کا کوئی خاص کرم ہے۔

اللہ کے قانون کو سمجھیں فارمولے سے ہٹ کر بات کریں گے تو تمام جواب غلط ہی ہوں گے۔
ابھی بھی وقت نہیں گزا !!!! نوجوانوں ۔

بربادی بھی تو خود اپنے ہاتھوں سے کی ہے تو اب اٹھنا بھی خود ہوگا۔ رہی بات کسی اور ملک سے سائینس اور ٹیکنالوجی خریدنے کی تو یہ بھی سن لیں اس سے کوئی فائدہ نہیں ہم کاپی پیسٹ کر کر کے تو یہاں تک اس پستی تک پہنچیں ہیں ، جب تک خود نہیں سوچیں گے تب تک کوئی اور سوچ کر ہم کو اپنی سوچ کے تابع کرلیگا۔ اور ہمارا دماغ ہمیشہ کی طرح زیرو میٹر ڈبہ پیک ہی رہے گا اور زیرو میٹر ڈبہ پیک دماغ کی کوئی ویلو نہیں ( دنیا اور آخرت دونوں جگہوں پر )

نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے۔۔۔۔ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی۔۔۔

IBY-Ismail Bin Yousuf
About the Author: IBY-Ismail Bin Yousuf Read More Articles by IBY-Ismail Bin Yousuf: 7 Articles with 3520 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.