|
|
شاہ رخ خان جن کو کنگ خان کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے
ان کو بالی وڈ کا حقیقی معنوں میں بادشاہ کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا فلم
کامیاب ہو یا ناکام مگر کنگ خان کے لیے عوام کی محبت میں کسی بھی طرح سے
کمی نہیں آتی- شاہ رخ کے چاہنے والے صرف بھارت میں ہی موجود نہیں ہیں بلکہ
دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے ان کو اسکرین پر دیکھ کر اپنی مجبتیں نچھاور
کرتے ہیں- |
|
56 سال کی
عمر میں سپر فٹ |
اس وقت کنگ خان کی فلم پٹھان نے کامیابی کے
تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور کنگ خان پر تنقید کرنے والے وہ لوگ جو یہ کہتے
پھر رہے تھے کہ 56 سال کی عمر میں اب شاہ رخ خان کو ہیرو کی جگہ چھوڑ دینی
چاہیے ان سب کو اپنی سپر فٹنس اور کامیابی سے شاہ رخ خان نے منہ توڑ جواب
دے دیا ہے- تاہم اکثر لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال بھی پیدا کر دیے ہیں کہ
شاہ رخ خان کے 56 سال کی عمر میں سکس پیگ اور سپر فٹنس کیسے ممکن ہو سکا ہے
تو اس حوالے سے جب یہ سوال شاہ رخ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے فلم پٹھان کے
لیے کیسے خود کو اتنا فٹ کیا تو ان کے جوابات کے مطابق انہوں نے جس روٹین
کو فالو کیا وہ کچھ اس طرح سے تھی- |
|
1: نو شوگر ڈائٹ |
شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ پٹھان فلم کے لیے سپر فٹ ہونے کے لیے سب سے پہلا قدم جو
تھا وہ تھا نو شوگر ڈائٹ۔ یعنی انہوں نے میٹھا کھانے سے سختی سے پرہیز کی جس کے
نتیجے میں ایک جانب تو وہ فاضل وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور دوسری جانب
اس سے جلد کی چمک دمک میں اضافہ ہوتا ہے اور اندرونی سوزش وغیرہ کا بھی خاتمہ ہوتا
ہے جو کہ شاہ رخ کی فٹنس میں بہت مددگار ثابت ہوئی- |
|
|
|
2: ڈائٹ کے ساتھ متوازن
غذا |
عام طور پر جو لوگ وزن کم کرنے کے لیے یا فٹ ہونے کے لیے
ڈائٹنگ کرتے ہیں تو وہ اس بات کو فراموش کر بیٹھتے ہیں کہ ان کے جسم کو کن
اجزا کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اور کن کی ضرورت ان کو کم مقدار میں ہوتی ہے-
غذائیت کے اس عدم توازن کے سبب اگر وزن کم ہو بھی جائے تو اس کا اظہار جسم
صحت مندانہ انداز میں نہیں کرتا ہے اور جسم کمزور اور ڈھلکا ہوا محسوس ہوتا
ہے جب کہ شاہ رخ کے معاملے میں یہ معاملہ مختلف ثابت ہوا کیونکہ شاہ رخ خان
کا نہ صرف وزن کم ہوا بلکہ ان کی فٹنس بھی بہتر نظر آئی جس کا سبب یہی تھا
کہ انہوں نے صرف ڈائٹ ہی نہیں کی بلکہ غذائيت کے توازن کا بھی خیال رکھا- |
|
3: صرف مسلز نہیں بنائے
بلکہ طاقت بھی بڑھائی |
فلم پٹھان میں شاہ رخ کے مقابل ولن کے کردار
میں جان ابراہم تھے جن کے مسلز اور باڈی ہمیشہ سے ہی قابل رشک تھی- مگر شاہ
رخ خان کو اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ایسے ہی مسلز بنانے تھے جس کے لیے ایک
جانب تو شاہ رخ خان نے وزن اٹھانے کی سخت ترین ٹریننگ کی اور دوسری جانب
اپنی طاقت بڑھانے والی اور اسٹیمنا بڑھانے والی بھی ورزشیں کیں تاکہ صحت
مند نظر آسکیں- |
|
4: پانی کا
استعمال |
ایک 56 سالہ ادھیڑ عمر شخص کے لیے یہ آسان نہیں
کہ وہ جوانوں کی طرح کے سکس پیکس بنا لے اس کے لیے سخت ترین محنت اور ورزش
کی ضرورت تھی جو کہ شاہ رخ خان نے اپنے ارادے کی مضبوطی کے ساتھ کر کے دکھا
دیا- مگر اس دوران جب کہ کئی کئی گھنٹوں تک مستقل ورزش کرنی پڑتی تھی تو اس
دوران شاہ رخ خان نے اپنے مسلز کو پانی کی کمی کا شکار ہونے نہیں دیا اور
انہوں نے پانی تازہ پھلوں کے جوس کے ذریعے جسم کو وافر مقدار میں پانی
فراہم کیا- |
|
|
|
5: مستقل محنت
سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا |
گزشتہ ایک سال سے کئی انٹرویوز میں شاہ رخ خان
نے اس بات کو تسلیم کیا کہ فلم پٹھان کے اس لک کے حصول کے لیے انہوں نے
انتھک محنت کی ہے اور جو فٹنس انہوں نے حاصل کی وہ ان کی اس شدید محنت کے
سبب ہی ممکن ہو سکا- |
|
شاہ رخ خان جب 56 سال کی عمر میں یہ سنگ میل
حاصل کر سکتے ہیں تو ان کی یہ کامیابی ان تمام افراد کے لیے ایک مثال ہے جو
کہ کسی بھی فیلڈ میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کو بھی چاہیے کہ سخت
ترین مجنت اور درست روڈ میپ کے ساتھ منزل تک پہنچیں- |