جامعۃ الرشید کی بے اعتنائی

جامعۃ الرشید کراچی کا سالانہ کانووکیشن شاندار طریقے سے ارینج کیا جاتا ہے. ملک بھر کی جدید و قدیم علمی شخصیات کو اس کانووکیشن میں بطور گیسٹ اسپیکر مدعو کیا جاتا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے.

غالبا 2010 میں مجھے شرکت کا موقع ملا تھا. ہمارے کسی دوست نے اپنی فراغت پر مدعو کیا تھا. ایک تشنگی ہمیشہ سے باقی رہی ہے.

جامعۃ الرشید کی انتظامیہ نے آج تک گلگت بلتستان کی کسی علمی شخصیت کو اپنے کانووکیشن میں بطور گیسٹ اسپیکر نہیں بلایا. یہ بے اعتنائی انتہائی افسوسناک ہے.

جامعۃ الرشید کے احباب تک میری بات پہنچ رہی ہے تو وہ ضرور اس بے اعتنائی پر غور کریں. ایسی چیزیں غیر مرئی انداز میں دوریاں پیدا کرتی ہیں اور محبت رکھنے والے نوجوان مایوس ہوجاتے ہیں. حضرت استاد صاحب کی زیرکی اور دوربینی کا بڑا چرچا ہے مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ انہیں گلگت بلتستان نظر ہی نہیں آرہا ہے. یہ کیسی دوربینی ہے جسے اپنے جسم کا انتہائی اہم حصہ نظر ہی نہیں آرہا ہے اور نہ ہی کھبی اس کے درد کو محسوس کیا گیا ہے.

احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 445350 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More