|
|
’ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے، ہم سب ایک ہیں۔‘ یہ وہ نعرے
ہیں جو اداکارہ سوارا بھاسکر اور سماجی کارکن فہد احمد کی شادی کے کارڈ پر
لکھے دکھائی دے رہے ہیں۔ |
|
دراصل سوارا اور ان کے شوہر فہد احمد، جن سے وہ پچھلے
مہینے ہی عدالت میں شادی کر چکی ہیں، انڈیا میں شہریت کے متنازع قانون کے
خلاف ہونے والے مظاہروں کے درمیان ملے تھے اور اسی دوران ان کی محبت پروان
چڑھی۔ |
|
کہا جا رہا ہے کہ ان کا یہ کارڈ سیاسی نہیں بلکہ ان کی
محبت کی کہانی بیان کر رہا ہے۔ |
|
عدالت میں شادی کے بعد اب سوارا اور فہد باقاعدہ رسم و رواج کے ساتھ شادی
کرنے جا رہے ہیں اور ان کے اس انوکھے ویڈنگ کارڈ نے سوشل میڈیا پر کافی
ہلچل مچائی ہے۔ |
|
کارڈ میں دولہا دلہن کھڑکی سے باہر دیکھتے دکھائے گئے ہیں جہاں مظاہرہ ہو
رہا ہے اور لوگوں نے جو بینر اٹھا رکھے ہیں ان پر یہ نعرے لکھے ہوئے ہیں۔ |
|
|
|
فہد اور سوارا چاہتے تھے کہ ان کی شادی کا کارڈ ایسا ہو
جس میں وہ تمام لمحات سامنے ہوں جن میں وہ ملے اور ان کی محبت پروان چڑھی۔
فہد ایک سیاسی رہنما ہیں اور ملک میں سماجوادی پارٹی کے یوتھ وِنگ سے
وابستہ ہیں۔ |
|
Partner Content: BBC Urdu |