ہماری شادی 5 سال پہلے ہو گئی تھی٬ مشہور اداکار سلمان شاہد اور ان کی اہلیہ نے اس عمر میں محبت کی شادی کیسے کی؟ جوڑے کا اہم انکشاف

image
 
سلمان شاہد کو پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے ایک ایسے تجربہ کار اداکار ہیں جن کی صلاحیتوں کا موازنہ کسی دوسرے اداکار سے ممکن ہی نہیں- سلمان شاہد نے ہمیں لاتعداد ایسے کردار دیے جو ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گے-
 
سلمان شاہد کی ایک خاص بات یہ بھی ہے انہوں نے ہمیشہ سے ہی صرف ایسے پروجیکٹس کو منتخب کیا جو انہیں معیاری لگا اور کبھی بھی اپنی ساکھ پر سمجھوتہ نہیں کیا- یہی وجہ ہے کہ ناظرین نے بھی ہمیشہ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے-
 
 اگرچہ سلمان شاہد بہت زیادہ شوز میں شرکت کرنے سے گریز کرتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کے انٹرویوز بھی زیادہ دکھائی نہیں دیتے- لیکن رواں سال اس وقت تھوڑی تبدیلی نظر آئی جب سلمان شاہد اپنی اہلیہ طاہرہ سلمان کے ساتھ ندا یاسر کے شان سحر میں آئے اور یہ ان کے مداحوں کے لیے کسی خوشی سے کم نہیں تھا۔
 
image
 
سلمان شاہد اور طاہرہ کی شادی 5 سال قبل ہوئی تھی اور یہ ان کا ایک ساتھ پہلا انٹرویو تھا۔ اور یہ ایک انتہائی خوبصورت جوڑا نظر آیا جبکہ شو میں دونوں اس بارے میں بھی بات کی کہ ان کی ملاقات کیسے ہوئی، کس نے پروپوز کیا اور جب کوئی اس عمر میں آکر شادی کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو اسے کن چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
 
اگرچہ سلمان شاہد خود تو کسی حد تک کم گو انسان ہیں لیکن ان کی اہلیہ نے خود اپنی شادی کی کہانی ناظرین کے سامنے پیش کی- طاہرہ جو کہ ایک جاندار شخصیت کی مالک ہیں کا کہنا تھا کہ میں اور سلمان کئی برسوں سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور ہماری ملاقات ہمارے مشترکہ دوستوں کی وجہ سے ہوئی تھی-
 
طاہرہ نے بتایا کہ اتنے عرصے تک ایک دوسرے کو جاننے کے بعد بالآخر سلمان نے انہیں پرپوز کر دیا۔ انہوں نے آغاز میں کچھ وقت لیا کیونکہ وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ اس پیشکش پر بات کرنا چاہتی تھی جبکہ سلمان کو بھی اپنی بیٹی سے اس فیصلے پر بات کرنی تھی- اور آخر میں، انہوں نے ہاں کردی جس کے بعد سلمان شاہد اور طاہرہ رشتہ ازداوج میں منسلک ہوگئے-
 
طاہرہ نے یہ بھی بتایا کہ اپنے بچوں کے ساتھ اس فیصلے پر بات کرنا ان کے لیے بہت اہم تھا۔ اور جب وہ اکٹھے ہوئے تو ان کے بچے خوش تھے۔
 
image
 
جوڑے نے یہ بھی بتایا کہ جب آپ بڑی عمر میں شادی کرتے ہیں تو آپ کو ایڈجسٹمنٹ کرنا پڑتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں کا اپنا طرز زندگی ہے اور انسان ایک خاص عمر کے بعد سخت مزاج واقع ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بعض تنازعات پیدا ہوتے ہیں-
 
اس موقع پر انہوں نے اپنی شادی کی کچھ خوبصورت تصاویر بھی حاضرین کے ساتھ شیئر کیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: