ینچ ٹوٹے دل نا ٹوٹے

اس کا دل ٹوٹ گیا ۔ وہ فرط جذبات سے رو پڑا ۔ بینچ کے ٹوٹنے کی وجہ سے وہ بینچ سے گر پڑا تھا ۔
ساتھیوں نے کہا بھی کہ ہم کسی اچھے بڑھئ سے دوسرا بینچ بنوا دیتے ہیں ۔ کارپینٹر آ چکا تھا اس نے کہا کہ یہ کمزور بینچ کس سے بنوایا تھا جو پانچ معزز لوگوں کے بیٹھنے سے ہی ٹوٹ گیا ، میں ایسا بناؤں گا کہ نو غیر مہذب بھی بیٹھ جائیں تو نا ٹوٹے ۔

اس نے کہا کہ میں بینچ ٹوٹنے کی وجہ سے نہیں رو رہا ، میں تو دوستوں کی بے وفائی پر رو رہا ہوں جو میرے ساتھ بیٹھے تھے ، میں بینچ سے لڑھکنے کی وجہ سے نہیں بلکہ نظروں سے گر نے کی وجہ سے رو رہا ہوں اور اس لیے کہ نا میں اپنے محبوب کے لیے کچھ کر سکا نا عوام کے لیے ۔

میری آنا بینچ سے زیادہ مضبوط تھی جس نے مجھے کبھی نا رونے دیا لیکن آ ج دوستوں کی بے وفائی پر رو پڑا ہوں ۔ میں مظلوم عوام کی دادرسی کے التوا پر روتا تو آ ج یہ سب نا ہوتا ۔
سیاست نے کہیں کا نا چھوڑا ۔ نا گھر کا رہا نا گھاٹ کا ۔ ہو گیا ہوں ساٹھ کا ۔
اب تو یہ ہی تمنا ہے کہ
بینچ ٹوٹے دل نا ٹوٹے


 

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 263949 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.