|
|
حرا مانی نے پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں اس
وقت قدم رکھا جب ان کے شوہر ان سے پہلے ہی اس انڈسٹری میں اپنے قدم جما چکے
تھے- حرا نے دھیرے دھیرے اس انڈسٹری میں اپنے قدم بڑھائے اور وہ ایک کے بعد
ایک کامیاب ڈرامے اور فلمیں اس انڈسٹری کو دیتی رہیں- جس کی وجہ سے آج وہ
مرکزی کرداروں میں نظر آتی ہیں- |
|
حرا اپنی زندگی سے متعلق بات کرنے کے حوالے سے صاف گو
جانی جاتی ہیں- اور ان کے دل و دماغ میں جو کچھ آتا ہے وہ نتائج کی پرواہ
کیے بغیر بول دیتی ہیں- |
|
حرا انتہائی حساس طبعیت کی مالک ہیں اور وہ اپنے مرحوم
والد کے بہت قریب سمجھی جاتی تھیں- اپنے والد کو کھونے کا ان کی زندگی پر
گہرا اثر پڑا ہے- حال ہی میں حرا اور ان کے شوہر مانی نے جب ندا یاسر کے شو
شانِ سحر میں شرکت کی تو اس موضوع پر بھی انہوں نے کھل کر بات کی- |
|
|
|
مانی کا کہنا تھا کہ “ جب میں اور حرا لڑتے تھے تو میں
حرا کے والد کو فون کردیتا تھا وہ ہماری صلح کروا دیتے تھے- حرا بہت ہی
حساس ہیں اور یہ بہت سی باتوں پر رونا شروع کردیتی ہیں- اس لیے حرا کے والد
حرا کے لیے مضبوط سہارا تھے جن کے کندھے پر یہ سر رکھ لیتی تھیں“- |
|
حرا نے یہ انکشاف کیا کہ وہ عام طور پر اپنے والد کے
بارے میں بات کرنے سے گریز کرتی ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے والد اس
کے لیے ایک لیجنڈ ہیں- اور وہ ان کے بارے میں ایسی جگہ بات نہیں کریں گی
جہاں ان کی یادوں کی قدر نہیں کی جاتی۔ |
|
لہٰذا، وہ اپنے والد کے بارے میں صرف منتخب جگہوں پر بات
کرتی ہیں جہاں وہ جانتی ہے کہ ان کی یادوں کا احترام کیا جائے گا۔ |
|
حرا کا کہنا تھا کہ “ ایسا لگتا ہے کے والد انتقال کے
بعد اوپر نہیں گئے اپنے بچوں میں ہی مختلف حصوں میں بٹ گئے ہیں- ان کے
انتقال کے بعد ہم بہن بھائیوں نے لڑنا چھوڑ دیا ہے بلکہ ہمیں ایک دوسرے سے
اضافی پیار ہوگیا ہے“- |
|
|
|
“ والد کے جانے کے بعد اب ہر موقع پر خود کو
ابو کی جگہ رکھ کر سوچتی ہوں یا کہ اگر وہ اس موقع پر ہوتے تو کیا فیصلہ
کرتے“- |