اگر شوہر ایسا ہو تو ارینج میرج بھی اتنی بری چیز نہیں٬ ٹوئٹر صارف نے ان کانوں کے کچے شوہروں کو مثال کیوں بنایا جس نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

image
 
شادی ارینج ہونی چاہیے یا لو یہ ایک ایسی بحث ہے جس کا نتیجہ گھنٹوں دلائل دینے کے باوجود نہیں نکل سکتا۔ کچھ افراد لو میرج کو اس وجہ سے بہتر قرار دیتے ہیں کہ ان کو محسوس ہوتا ہے کہ اپنی زندگی کا بڑا فیصلہ خود کرنے سے انسان اس کے نتائج کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار ہوتا ہے-
 
ارینج میرج بہتر ہو سکتی ہے اگر دولہا ایسا ہو تو
ہمارے ڈراموں کی تاریخ رہی ہے کہ ہمیشہ ایسے ڈراموں کو زیادہ شہرت اور پزیرائی ملی ہے جو کہ ایک میاں بیوی کے گرد گھومتے ہوں۔ کیونکہ ہمارے جوائنٹ فیملی سسٹم میں یہ ڈرامے ایسے ہوتے ہیں جو کہ پوری فیملی کے ساتھ مل بیٹھ کر دیکھے جا سکتے ہیں- مگر حالیہ دنوں میں ٹوئٹر پر ماہم نامی ایک صارف نے پاکستان کے مشہور ڈراموں کی تصاویر شئير کرتے ہوئے ایک کیپشن تحریر کیا کہ ڈرامہ ہمسفر، میرے ہمسفر، زندگی گلزار ہے اور تم بن جیسے ڈراموں کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ارینج میرج لو میرج کے مقابلے میں بہتر ہوتی ہے اگر دولہا ان ہیرو کی طرح اسمارٹ ہو۔
 
 
ٹوئٹر صارفین کے درمیان بحث
ماہم یا یہ ٹوئٹ جلد ہی ٹوئٹر صارفین کے درمیان موضوع بحث بن گیا۔ اکثر صارفین نے اس حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کیا- جس میں سے زيادہ تر افراد ایسے تھے جنہوں نے ان کرداروں کی اسمارٹنس کے باوجود ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا- اور ان کرداروں کے بخیے ہی ادھیڑ ڈالے اس حوالے سے ٹوئٹر صارفین کا کیا کہنا تھا اس کے بارے میں ہم آپ کو بتائیں گے-
 
ڈرامہ ہمسفر
ڈرامہ ہمسفر جس میں عاشر کے کردار میں فواد خان نے نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا فواد خان کا مسحور کرنے والا انداز کسی بھی لڑکی کا خواب ہو سکتا تھا۔ مگر والد کی خواہش پر وہ جب خرد یعنی مائرہ خان سے شادی کرتا ہے اور ان کی شادی کے ابتدائی دن ہر نوجوان جوڑے کے لیے ایک خواب کی طرح تھے- اور ایسا ہی محسوس ہوتا ہے کہ ارینج میرج کی صورت میں اگر عاشر جیسا ہیرو مل جائے تو زندگی میں اور کیا چاہیے- مگر اس کے بعد عاشر کا اپنی بیوی پر ماں کے کہنے پر شک کرنا اور حاملہ حالت میں اس کو گھر سے نکال دینا ٹوئٹر صارفین کو ہضم نہیں ہوئے- اور انہوں نے ایسی ارینج میرج سے پناہ مانگی جس میں خوبصورت نظر آنے والا مرد کانوں کا اتنا کچا ہو کہ کسی کے بھی کہنے پر حاملہ حالت میں بیوی کو گھر سے نکال باہر کرے-
image
 
ڈرامہ زندگی گلزار ہے
اس کے بعد ایک بار پھر ڈرامہ زندگی گلزار ہے میں فواد خان زرعون کے کردار میں نظر آئے جس کی شادی کشف کے ساتھ ہوتی ہے- یہ شادی ایک اعتبار سے مکمل طور پر ارینج میرج نہیں کہی جا سکتی ہے مگر یہ شادی لو میرج کے زمرے میں بھی نہیں آتی ہے- ٹوئٹر صارفین کے مطابق زرعون کا کردار ایک ایسے مرد کا کردار تھا جو کہ خود تو بہت آزاد خیال ہوتا ہے مگر اسی وقت میں اپنی بہن کی آزادی اس کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے- جس کی ساری دوستیں تو مغربی تہذيب کی دلدادہ ہوتی ہیں مگر اس کو بیوی ایک مشرقی سوچ کی حامل چاہیے ہوتی ہے- ایسے تضاد سے بھرپور مرد کے ساتھ زندگی کیسے خوشگوار گزر سکتی ہے-
image
 
ڈرامہ میرے ہمسفر
ڈرامہ میرے ہمسفر میں حمزہ کے کردار میں فرحان سعید کسی بھی لڑکی کا خواب بن کر سامنے آیا۔ تحمل مزاج، خیال رکھنے والا اور محبت کرنے والا مرد جو کسی بھی لڑکی کی خواہش ہو سکتا ہے اور اگر ایسا مرد اپنا چچا کا بیٹا ہو تو کیا کہنے۔ یہی وجہ ہے کہ ہالہ کی حمزہ کے ساتھ شادی ہونے کے بعد اس ڈرامے کی ٹی آر پی میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا- مگر ٹوئٹر صارفین کے مطابق حمزہ بھی ایک ایسا مرد ثابت ہوا جس نے اپنی ماں کے کہنے پر اپنی بیوی کے کردار پر شک کیا اور کس سے کنارہ کشی اختیار کی-
image
 
ڈرامہ تیرے بن
اس ڈرامے نے بھی اس وقت شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ہے اور کہانی ایک بار پھر ایک ارینج میرج اور اس میں ہونے والے مسائل پر مبنی ہے وہاج علی کی اسمارٹنس نے سب ہی کو متاثر کیا ہے- مگر کیا یہ ایک کامیاب ارینج میرج ہے؟ کیا ایسے ہی شوہر کی تمنا ہر لڑکی کے دل میں ہوتی ہے جو اس کو سارے خاندان کے سامنے منہ پر تھپڑ مار دے- یا پھر اس کے کردار کی سچائی کو جانچنے کے لیے اس کو چھت سے کودنے کا ٹاسک دے- اگر ایسے مردوں سے شادی کرنا لڑکیوں کا خواب ہو تو پھر ان کو ایسے حالات کے لیے بھی تیار ہو جانا چاہے- ٹوئٹر صارفین نے ایسے اسمارٹ مردوں کے ساتھ ارینج میرج کو مسترد کر دیا-
image
 
مختصرا ٹوئٹر پر ہونے والی اس بحث سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ مرد کی ارینج میرج کے حوالے سے ویسے تو ہماری نئی نسل کے دل میں پہلے ہی بہت سارے اندیشے ہیں- اور اگر ارینج میرج کسی بہت اسمارٹ مرد کے ساتھ ہو جو کہ کانوں کا کچا ہو یا اپنی امں کے پلو سے بندھا ہو تو پھر ایسی ارینج میرج کا کامیاب ہونا ایک سوالیہ نشان ہی ہو سکتا ہے- آپ کا اس بارے میں کیا کہنا ہے کمنٹ سیکشن میں ضرور شئیر کریں -
YOU MAY ALSO LIKE: