مجھے وزن اور گھنگھریالے بالوں کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا، منفرد انداز والی قدسیہ علی نے ڈرامہ کچھ ان کہی میں کام کرنے کی وجہ بتا دی

image
وسط میں قدسیہ علی کی شادی کی تصویر
 
کسی بھی ہیروئين کا تصور جب ذہن میں آتا ہے تو اس کے لیے اس کا سرو قامت ہونا ضروری ہوتا ہے۔ جس کے بال سیاہ گھنے ہونے چاہیے ہیں اور جسم ‎سڈول ہونا چاہیے- اور اگر کسی لڑکی میں ان میں سے کچھ بھی نہ ہو تو اس کو اول تو اسکرین پر آنے ہی نہیں دیا جاتا ہے اور اگر اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر وہ اسکرین پر آ بھی جائیں تو اس کو بار بار اس کی کمزوری کا احساس دلایا جاتا ہے-
 
بھاری جسامت اور گھنگریالے بالوں والی قدسیہ علی
ڈرامہ اولاد سے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز کرنے والی باصلاحیت قدسیہ علی کو ناظرین نے ایک ذہنی طور پر کمزور لڑکی کے کردار میں دیکھا۔ اگرچہ ان کا کردار مرکزی نوعیت کا نہیں تھا مگر اپنی اداکاری سے انہوں نے اس کردار میں اس طرح سے جان ڈالی کہ لوگ ان کے اس کردار کو فراموش نہیں کر پائے-
 
اس ڈرامے کے بعد قدسیہ علی دوسرے ڈرامے بیٹیاں میں ایک کھلنڈری لڑکی کے کردار میں جب سامنے آئیں تو یہ کردار ان کے پہلے کردار سے یکسر مختلف تھا- مگر اس کردار میں بھی ناظرین نے جب انہیں دیکھا تو ان کو اس میں قدسیہ علی ایک بدلی ہوئی لڑکی نظر آئيں-
 
image
 
جس نے اپنا وزن پہلے ڈرامے کے مقابلے میں کافی حد تک کم کر لیا تھا مگر اس کے باوجود ابھی بھی وہ سجل علی اور دوسری اداکاراؤں کی طرح اسمارٹ اور سڈول نظر نہیں آرہی تھیں- مگر لوگ نہ صرف ان کو دیکھ رہے تھے بلکہ ان کی اداکاری کو بھی سراہا رہے تھے-
 
ڈرامہ کچھ ان کہی کی تانیہ
آج کل قدسیہ علی ناظرین کو ڈرامہ کچھ ان کہی میں تانیہ کے کردار میں دیکھا جا رہا ہے- اپنے منفرد موضوع کے سبب یہ ڈرامہ سنجیدہ سوچ رکھنے والے افراد میں کافی مقبولیت حاصل کر رہا ہے-
 
بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس ڈرامے میں کام کرنے کے حوالے سے قدسیہ علی کا یہ کہنا تھا- کہ انہوں نے یہ ڈرامہ صرف اور صرف اس وجہ سے کیا کہ اس ڈرامے میں بلال عباس اور سجل علی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا جو دونوں ہی ان کے لیۓ بہت پسندیدہ اداکار ہیں-
 
سجل علی کا رویہ
قدسیہ علی نے ایک نوآموز اداکارہ ہونے کی حیثیت سے سجل علی کی بہت تعریف کی- ان کا یہ کہنا تھا کہ سجل علی اتنی بڑی اداکارہ ہونے کے باوجود بہت منکسر مزاج اداکارہ ہیں اور ہر ہر موقع پر ان کی رہنمائی کرتی ہیں-
 
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عام طور پر بڑے اداکار نوآموز اداکاروں سے بات کرنے سے گریز کرتے ہیں مگر سجل علی اس سے یکسر مختلف ہیں- یہاں تک کہ وہ اگر کسی مسئلے کا شکار ہوتی ہیں اور اس کی رہنمائی کے لیۓ سجل علی کو صرف ایک میسج بھی کریں تو سجل علی ان کو فورا جواب دیتی ہیں-
 
image
 
بھاری جسم اور گھنگھریالے بالوں کے ساتھ کام
قدسیہ علی کے چاہنے والے ان کے حوالے سے بہت کچھ چاننا چاہتے ہیں مگر ان کے حوالے سے بہت زيادہ معلومات میڈیا پر موجود نہیں ہیں- ان کے حوالے سے جو معلومات حاصل ہو سکی ہیں ان کو ہم آپ کے ساتھ شئیر کریں گے-
 
قدسیہ علی کا تعلق کراچی سے ہے اور انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے ان کی ایک بہن اور ایک بھائی ہے- اس کے علاوہ جنوری 2015 میں وہ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں ان کی عمر 35 سال ہے جب کہ اپنے انداز سے وہ کسی بھی طرح اتنی عمر کی محسوس نہیں ہوتی ہیں- ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شوبز میں آنے کے بعد ان کو ان کے وزن اور گھنگھریالے بالوں کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا-
 
اس حوالے سے انہوں نے سخت ترین ایکسرسائز اور روٹین کو اپنا کر اپنا وزن تو کم کر لیا ہے- مگر اپنے بالوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مغربی معاشرے میں تو ایسے بالوں کو خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے- اس وجہ سے انہیں اپنے بالوں کے حوالے سے کسی قسم کی احساس کمتری نہیں ہے-
 
قدسیہ علی اس وقت میڈيا پر ایک باصلاحیت اداکارہ کے طور پر تیزی سے جگہ بنا رہی ہیں اور ان کی یہ کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ اگر انسان میں صلاحیت ہو تو باقی مشکلات اس کی راہ کو نہیں روک سکتی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: