سمارٹ فون کی تباہ کاریاں

پہلے وقتوں میں لوگ ایک دوسرے کو بہت عزت اور مان دیتے تھے ان کو اسمارٹ فون سے زیادہ لگاؤ نہیں تھا .لوگ زیادہ آپس میں بات کرنا مسائل کا حل نکالنا پسند کرتے تھے. جیسے جیسےوقت گزرتا گیا سمارٹ فون نے اپنی جگہ بنانا شروع کر دی آہستہ آہستہ لوگ اس کی طرف کھینچے چلے جاتے گئے .سمارٹ فون کی وجہ سے زیادہ متاثر ہونے والے لوگ ہم ہیں .کیونکہ ہم اپنا زیادہ تر وقت سمارٹ فون کے ساتھ گزارنا پسند کرتے ہیں .آپ جہاں پر بھی دیکھ لیں چاہے کوئی سٹاپ ہو , دوکان پر ہوں یا کوئی گاڑی چلا رہا ہوں اس کا زیادہ تر دیہان اپنے فون کی طرف ہوتا ہے. جس کی وجہ سے زیادہ حادثات ہوتے ہیں. فون ایک دوسرے سے دوری کاباعث ہے کیوں کہ ان لائن آن لائن چیزیں اورمختلف گانے ,شعر و شاعری اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں. لوگوں نے اپنوں سےملنا ملانا چھوڑ دیا ہے.جس کی وجہ سے ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں. اگر نوجوان نسل کی بات کی جائے تو تو یہ بہت سی غلط چیزوں کا شکار ہو رہے ہیں .جیسے کہ کسی ایپ کے ذریعے انجان لوگوں سے تعلقات بڑھانا اور ان کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرنا آج کل عام ہو چکا ہے جس کا نتیجہ صحیح نہیں ہے. کیوں کہ وہ اپنے گھر والوں سے دور ہو ہو رہے ہیں. جس کا اثر ان کے ذہن پر ہوتا ہے .اور والدین آج کل اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ہاتھ میں فون دے دیے ہیں. جس کی وجہ سے بچوں کا لگاؤ زیادہ فون کے ساتھ ہو رہا ہے. اور وہ بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سی بری چیزیں سیکھ رہے ہیں. آن لائن کھیلوں میں دلچسپی لینا شروع کر دی ہے.جوکہ انکی جسمانی صحت کے لئے صحیح نہیں ہے . والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو سمارٹ فون کا استعمال کا طریقہ بتائیں اور اس کے نقصانات سے بھی آگاہ کریں. اور ان کو زیادہ سے زیادہ جسمانی اور ذہنی کھیلوں میں شامل کریں یاد رکھیں ‘ جب آپ چائے میں برابر چینی اور پتی ڈالیں گے .تو چائے اچھی ہی بنے گی اور اسکی خوشبو آپ کو لپٹ میں لے لے گی . اور آپ چائے پینا پسند کریں گے . بالکل اسی طرح والدین کو چاہیے اپنے بچوں کو کو وقت اور اور پیار دیں تاکہ بچوں کو رشتوں میں کوئی کمی محسوس نہ ہو.

Nimra Dildar
About the Author: Nimra Dildar Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.