سائنسدان

سائنسدان

کینیڈا کے دو طبی سائنسدان جن کے نام سر فریڈرک بینٹنگ اور دوسرے کا نام چارلس بیسٹ تھا ۔ یہ 28 جولائی سن 1922 کی بات ہے جب وہ دونوں سائنسدان اپنی نئی ایجاد کردہ pancreatic hormone انسولین لے کر ٹورنٹو کے ہسپتال جان میکلوئیڈ کے بچگانہ ذیابیطس وارڈ میں پہنچے۔ ہسپتال میں داخل ان بچوں میں سے بیشتر کوما کی حالت میں تھے اور ذیابیطس کیٹو تیزابیت سے مرنے کے قریب تھے اور "یہ لمحات دنیائے طب کے انتہائی ناقابل یقین لمحوں کے طور پر جانے جاتے ہیں"۔ ذرا تصور کریں کہ بھرے کمرے میں اپنے بچوں کے سرہانے بیٹھے والدین انکی ناگزیر موت کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ سائنسدان باری باری ہر بستر تک گئے اور تمام بچوں کو نئے انسولین کے ٹیکے لگائے۔ جب وہ کوما میں موجود آخری بچے کو ٹیکہ لگا رہے تھے تو انجکشن لگایا ہوا پہلا بچہ بیدار ہونا شروع ہو گیا۔۔۔پھر ایک ایک کر کے تمام بچے اپنے ذیابیطس کوما سے جاگ گئے۔۔۔ موت اور اداسی سے بھرا وہ کمرہ یکایک مسرت اور امید کا مقام بن گیا۔۔۔

جنھوں نے دنیا میں کچھ نیا دیا علم کی صورت میں، دوائی کی صورت میں یا ایجاد کی صورت میں تاریخ ان کی مشکور ہے.

اور ھم کھیرا کاٹنے کے اصول سیکھ رہے ہیں
 

 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 333 Articles with 510786 views I am honest loyal.. View More