چڑھتے ہوئے سورج کی زمین کا روشن ستارہ

 سر زمین نارووال بڑی زرخیز اور ادب و محبت سے مالا مال ہے اس زمین پر جہاں دنیا بھر کا لذیذ اور خوش ذائقہ خوشبودار چاول اپنا ثانی نہیں رکھتا وہاں بہت نامور روحانی شخصیات امیر ملت حضرت حافظ سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری پیر سید جماعت علی شاہ ثانی حضرت شیخ عبدالجلیل ۔حضرت سید حبیب اﷲ (بانی نارووال )حضرت سید کشف شاہ نظامی ۔حضرت خواجہ عبدالسلام چشتی المعروف بڑا بھائی ۔سید محمد چراغ علی شاہ ۔حضرت شیخ محمد غوث شاہ ۔حضرت سید شاہ سوار شمس غوث ۔حضرت بابا قلندر حسین ۔حضرت سید کرم علی شاہ بخاری اور دیگر بہت سینامور بزرگان دین بھی اسی سرزمین پر آرام فرما ہیں جہاں دنیا بھر سے لاکھوں ہزاروں عقیدت مند ان کے مزاروں اور درباروں پر حاضر ہو کر اپنی روح کو تازگی و اطمینان بخشتے ہیں جبکہ سکھوں کے بڑے گرو بزرگ بابا گرو نانک کا درباربھی اسی سر زمین پر ہے جہاں دنیا بھر کے سکھ حاضری کے لیے کوشاں رہتے ہیں ۔اور ادب کے لحاظ سے بھی یہ زمین بڑی زرخیز ہے اسی زمین نے بین الاقوامی شاعر فیض احمد فیض ۔ہاشم شاہ اور دیگر بہت سے نامور شاعر ادیب محقق مصنف صحافی قلم کار پیدا کیے ہیں۔وہاں قد آور سیاسی شخصیات کے لحاظ سے بھی یہ زمین بڑی زرخیز ہے جبکہ مذہبی شخصیات علما کرام واعظین خطیب قرا حضرات کے ساتھ ساتھ اعلی پایہ کے قانون دان اعلی عدلیہ کے ججز بیورو کریٹس سمیت سول و فوجی اعلی عہدوں پر فائز ہوکر ملک و قوم کی خدمات میں مصروف ہیں سر زمین نارووال کا کل رقبہ 7،21،230 ایکڑ پر محیط ہے جبکہ 2017 میں کی گئی مردم شماری کے مطابق کل آبادی 17،09،757 افراد پر مشتمل ہے اور یہاں سے دو ایم این اے اور پانچ ایم پی اے منتخب ہو کر اپنی سیاسی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں جبکہ یہاں کے لوگ کھیتی باڑی کاروبار ملازمت کے علاوہ روزگار کے لئے دنیا بھر کے ملکوں میں موجود ہیں اور ہر محکمے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور یہاں کے لوگ امن پسند ہیں یہی وجہ ہے کہ نارووال کو امن کی بستی بھی کہا جاتا ہے جبکہ خلوص اور محبت ان کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہے ۔انہی خلق خدا کی بیلوث خدمت کرنے والوں میں ایک روشن ستارہ سر زمین نارووال پر طلوع ہوا ہے جس کی چمک اور روشنی نے ہر طرف محبت و شفقت اور خدمت خلق کی نئی راہیں ہموار کر دی ہیں اندرون ملک یا بیرون ملک سیلاب و زلزلہ زدگان کی مالی مدد یہ شخص وہاں امدادی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کرتا ہوا نظر آتا ہے اسکول ہوں مدرسے مساجد ہوں یا جنازہ گاہیں یہ ان کی تعمیر و ترقی میں کھلے دل سے مال و دولت خرچ کرنے میں سب سے آگے ہوتا ہے جبکہ 9 سال قبل اس بندہ خدا نے اپنے آبائی گھر میں آنکھوں کے تمام امراض کے علاج کے لئے فری آئی ہسپتال قائم کیا جس میں ماہر آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر آنکھوں کے علاج و معالجہ میں مصروف ہیں اور آنکھوں کے آپریشن بذریعہ لیزر ٹیکنالوجی سے ہوتے ہیں اور مطلوبہ آنکھوں میں لنیز ڈالے جاتے ہیں اور ہزاروں لوگوں کی آنکھوں میں روشنی دے چکے ہیں جبکہ ساتھ ہی فری ڈسپنسری بنائی گئی ہے جہاں روزانہ سینکڑوں لوگوں کو مفت چیک اپ کے بعد ادویات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ اب تک اس ابھرتے ہوئے روشن ستارے نے ہزاروں نوجوانوں کو بیرون ملک بلامعاوضہ روزگار فراہم کیا ہے اس شخصیت کا نام روف احمد ہندل ہے جو یکم نومبر انیس سو انہتر کو تحصیل نارووال کے قصبہ قلعہ احمد آباد کے نواحی گاں بہلول پور میں معروف زمیندار ماسڑ محمد نواز کے گھر میں پیدا ہوا ابتدائی تعلیم گاوں میں حاصل کی اور میڑک گورنمنٹ ہائی سکول قلعہ احمد آباد سے کیا اور انٹر ڈگری کالج نارووال جبکہ بی کام پنجاب یونیورسٹی اور اس کے بعد اکنامکس کی تعلیم حاصل کی اور کاروبار کی طرف متوجہ ہوا اور اس وقت جنوبی افریقہ ۔ملاوی ۔زیمبیا اور دبئی میں کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں اور اعلی بزنس مینوں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔ مخلوق خدا کی خدمت کرو۔ کے نعرے پر عمل کرتے ہوئے دن رات عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں اپنے بہت سے خدمت خلق کے کاموں کو پوشیدہ رکھتے ہیں جیسے بہت سی یتیم غریب بچیوں کی شادیوں بیوہ خواتین کی ماہانہ امداد بہت سے طالب علموں کی تعلیم کے اخراجات وغیرہ کا کبھی بھی کسی سے اظہار نہیں کرتے جبکہ بہت سے دیہاتوں میں صاف پینے کے پانی کے فلڑ لگوائے ہیں بہت جگہوں پر نکاسی آب سیوریج وغیرہ کے کام مکمل کر دیے ہیں اور چند ماہ قبل پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کے لیے اپنی کروڑوں روپے مالیت کی برلب سڑک 32 کنال اراضی محکمہ تعلیم کے نام منتقل کروا دی ہے قلعہ احمد آباد نواحی علاقوں کے عوام کے لئے 1122 کا دفتر بنوانے کے لیے بھی زمین اور بلڈنگ کے لیے ذاتی اخراجات دینے کے لیے پنجاب حکومت سے رابطے میں ہیں جبکہ نوجوانوں کو ہنر سکھا کر خاندان کا سہارا بننے کے لیے ٹیکنیکل کالج گرلز کالج اور دیگر ایسے ادارے قائم کرنے کے لئے منصوبہ بندی مکمل کر چکے ہیں اور یہ تمام کام انھوں نے خود کئے ہیں ہم امید کرتے ہیں یہ شخصیت سر زمین نارووال کے لیے بہت بڑا روشن ستارہ ثابت ہو گا۔جس کی روشنی نارووال کے ہر گلی محلے شہر اور دیہاتوں تک جائے گی ۔بشکریہ سی سی پی۔
 

Ch Abdul Khaliq
About the Author: Ch Abdul Khaliq Read More Articles by Ch Abdul Khaliq: 32 Articles with 26271 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.