پاک فوج اور سیاست دان - قائداعظم کا پاکستان

قائداعظم بننے کی چاہ میں
اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی
دنیا بھر میں رسوا کیا
دشمن سے ہاتھ ملا کے
یہ تو دشمن کی منصوبہ بندی تھی
جس میں سب کی رضا مندی تھی
جو کام دشمن بھی نہ کر سکا
وہ حب الوطنوں نے کر دکھایا ہے
تمیز و تہذیب کو بھلا دیا ہم نے
کسی کے عشق میں گالی گلوچ اپنایا ہے
یاد رکھنا یہ بات ضیاء کی
سیاسی سارے ہیں لٹیرے
جو تیرے ہیں نہ میرے

پاک فوج زندہ آباد پاکستان پائندہ آباد

یاد رکھیں! پاک فوج ہے تو پاکستان ہے - آج کے سیاست دان ہیں تو ہی غربت ہے

فوج نہ ہوتی تو مقبوضہ کشمیر پاکستان ہوتا، پھر ہر ایک گھر کی عزتیں محفوظ نہ رہتی، غلطی ایک کی بدنام پوری فوج کو کر دیا فوج کوئی دو چار لوگوں سے نہیں بنتی، لاکھوں گھرانوں کے نوجوانوں سے بنتی ہے فوج، جو ایک بہت بڑا خاندان بن جاتا ہے فوج ایک ادارہ یا کوئی جماعت نہیں فوج ہم ہی سے ہے، کسی دشمن ملک سے نہیں آئی، پاک فوج کا ہر ایک شیر دل جوان کسی کا پاب ہے تو کسی کا شوہر، کسی کا بیٹا ہے تو کسی کا بھائی، کسی کا داماد تو کسی کے دوست احباب سارے، ہیں سبھی کو بہت پیارے، حقیقت میں تو پاک فوج ہماری فیملی ہے ہمارا ہی ایک طاقتور خاندان ہے جس پہ ہر ایک سچے حب وطن کو فخر ہے اور ہونا بھی چاہیے، پاک فوج اور عوام کا ایک روح کی مانند گہرا رشتہ ہے جو ہمیں پرسکون نیند اور دشمن سے بلا خوف رکھتا ہے. یقین نہ آئے تو آزما کر دیکھ لیں تصور کریں اگر آپ مقبوضہ کشمیر کے حالات سے باخبر ہیں، سوچیں ہماری کوئی فوج نہیں بارڈر پہ کوئی شیر دل جوان نہیں تو ہم گھر والوں کی حفاظت کیسے کریں گے؟ گولی بندوق سے ؟ نہیں ہم تو جیلوں میں ہونگے یا مار دیئے جائیں گے یا پھر بےغیرت بن کے بے حیائی دیکھتے رہیں گے. پاک فوج نے اپنی عوام پہ کبھی کوئی ظلم و ستم نہیں کیا بلکہ ہمیشہ ہر ایک آفت، مصیبت میں عوام کی مدد ہی کی ہے سیلاب آئے یا آندھی طوفان، زلزلہ آئے پاک فوج کے جوان بنا بلاے مدد کو چلے آتے ہیں اور ہمارے حکمران بلانے پہ بھی نہیں آتے گھروں میں بیٹھ کر ٹی وی پہ دیکھتے سب کچھ رہتے ہیں مگر ترس ذرا نہیں آتا، اگر کہیں جاتے بھی ہیں تو صرف اپنے فوٹو، ویڈیو بنوانے کیلیے جاتے ہیں تاکہ ٹی وی چننلز پہ چلوا سکیں حالانکہ یہ کام فوج کا نہیں حکمرانوں کا ہوتا ہے، یہ تو حکمرانوں کی ڈیوٹی، ذمداری ہوتی ہے جو کہ کوئی بھی نہیں کرتا. دشمن کی سازش ہے ہماری پاک فوج کو کمزور کرنا مگر دشمن کی یہ غلط فہمی ہے، پاک فوج کوعوام سے جدا کرنا یوں ہے جیسے کسی کے جسم سے دل نکال لینا. چند لوگ کسی کے عشق میں مبتلا گمراہی کا شکار ہیں، نادان لوگ اپنی ہی عزت اچھال رہے ہیں، فوج کو برا بھلا کہنا گالی گلوچ کرنا، مطلب پاکستان کو گالی دینا، اور پاکستان کس کا ہے؟ ہم سب کا ہے. جب مرغ اپنے پر جھاڑتا ہے توساری دھول مٹی مرغ کے اوپر ہی آ گرتی ہے، جیسے ہم منہ اوپر کر کے تھوک پھینکے تو اپنے ہی منہ پہ آ گرے گی، اسی طرح ہم اپنی ہی عزت اچھال رہے ہیں
پاک فوج قیامت تک رہے گی انشاء الله
سیاست دان اور جماعتیں بدلتی رہیں گی ہمیشہ
پاک فوج زندہ آباد پاکستان پائندہ آباد
قائد اعظم تجھے سلام
 

Malik Anwar Zia
About the Author: Malik Anwar Zia Read More Articles by Malik Anwar Zia: 10 Articles with 7642 views Online Business Advertising, Marketing.
MalikAdvertiser.Blogspot.com
.. View More