جب سے عمران خان گرفتارہواہے تب سے تحریک انصاف کے
کارکنان اس دن کو بلیک ڈے لکھ رہے ہیں اب سوچنے کی بات ہے کہ القادر ٹرسٹ
کرپشن کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے 14روزہ جسمانی
ریمانڈ کے بجائے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔نیوگیسٹ ہاؤس پولیس لائن میں
عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر
نے کی۔ اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا میں علی بخاری، خواجہ حارث
اور بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے
موقف اختیار کیا کہ نیب کو مزید تفتیش درکار ہے جس کے لیے عمران خان کا 14
روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ دوران سماعت خواجہ حارث نے کہا کہ جس طرح
عمران خان کو گرفتار کیا گیا قانونی طور پر گرفتاری غلط ہے۔ ڈپٹی
پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ ہم یہاں کرپشن کا معاملہ بیان کر رہے ہیں، رقم
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پکڑی تھی، این سی اے نے وہ رقم حکومت
پاکستان کو واپس بھیجی، لوٹی گئی رقم بدنیتی سے بزنس ٹائیکون کے ساتھ
ایڈجسٹ کر دی گئی۔ خواجہ حارث نے کہا کہ القادر ٹرسٹ چل رہا ہے اور اس زمین
پر عمارت بنی ہوئی ہے، لوگ القادر ٹرسٹ میں مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جو
ٹرسٹی ہوتا ہے وہ ایک لیگل پرسن ہوتا ہے، وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں ہوتا،
عمران خان اس وقت پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں۔فیصل آباد کی پولیس نے وفاقی
وزیر داخلہ رانا ثنائاﷲ کے گھر پر حملہ کرنے والے 250 ملزمان کے خلاف مقدمہ
درج کر لیا۔ مقدمہ سب انسپکٹر غلام مصطفی کی مدعیت میں تھانہ سمن آباد میں
درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے وفاقی وزیر داخلہ
رانا ثنائاﷲ کے گھر پر پتھراو کیا جبکہ رانا ثنائاﷲ کے گھر داخل ہوئے‘ توڑ
پھوڑ کی اور نعرے بازی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ فرخ حبیب کے بھائی
سمیت 300 افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات سمیت 15
دفعات شامل کی گئیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے دوران ڈی آئی جی
آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کی آنکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ان کی آنکھ
میں گہرا اندرونی زخم آیا ہے۔ علی ناصر رضوی اور دیگر زخمی پولیس اہلکاروں
کا سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ ان کے چہرے اور ناک کی ہڈی فریکچر
ہوئی۔پنجاب کے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی کے دوران اب تک 1280 سے زائد
شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ پُر تشدد مظاہروں میں 145 سے زائد
پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق
شرپسندوں نے منگل کو جناح ہاوس لاہور میں قائداعظم محمد علی جناح کا پیانو،
رائٹنگ ٹیبل ڈیسک اور تلوار بھی جلا ڈالی۔یہ نوادرات بانی پاکستان نے حکومت
پاکستان کو عطیہ کی تھیں اوربطور قومی ورثہ یہاں محفوظ تھیں۔تاہم لاہور میں
63، راولپنڈی 28، فیصل آباد 21، اٹک 10،گوجرانوالا 13، سیالکوٹ 5 اور
میانوالی میں 6 افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔پنجاب پولیس کے زیر استعمال 60
گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا جن میں سے لاہور میں 17، گوجرانولہ 3،فیصل آباد
13، سیالکوٹ 5، راولپنڈی 18،بھکر 2 اور اٹک میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا
گیا۔پشاورمیں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف خیبرپختونخوا میں
پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں کے دوران 7 افراد جاں بحق اور 104 زخمی
ہوگئے۔سیاستدان اپنی سیاسی بنیاد پر اقتدارمیں بھی آتے ہیں اوراپنی کرنی کی
وجہ سے شکنجے میں بھی پھنس جاتے ہیں مگرپی ٹی آئی کے کارکنان نے جوجناح
ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔رپورٹس کے مطابق پی ٹی
آئی کے شرپسند منگل کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں گھس گئے، ہجوم نے مرکزی
گیٹ توڑ ا، شیشے چکنا چور کردیے جبکہ دروازوں کو آگ لگادی۔اس کے علاوہ
مظاہرین نے فرش کھود ڈالے، دیواریں اور چھتیں برباد بھی کردیں جبکہ آرائشی
کا سامان اور کچن کو تباہ کیا اور لوٹ مار مچادی۔ میانوالی میں مظاہرین نے
جنرل پوسٹ آفس پہنچ کر وہاں توڑ پھوڑ کی، ریکارڈ، فرنیچر کو تباہ کردیا
جبکہ مظاہرین پی اے ایف بیس کے گیٹ پر پہنچ گئے اور بیس کے گیٹ کے سامنے
نصب جہاز کے ماڈل کو آگ لگا کرجلا دیا۔ مطابق پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں
نے تھانہ قمر مشانی پر حملہ کیا، حملے میں ڈی پی او مطیع اﷲ خان زخمی
ہوگئے، مظاہرین نے تھانے کو آگ بھی لگادی۔ اس کیعلاوہ مظاہرین نے جوڈیشل
کمپلکس میں مختلف قائم مختلف عدالتوں کو آگ لگادی، تمام ریکارڈ روم اور مال
خانہ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی جلادیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی یس
پی آر) نے کہا ہے کہ دشمن جو 75 سال میں نہ کرسکا وہ اقتدار کی ہوس میں
مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے گروہ نے کر دکھایا جبکہ جو سہولت کار،منصوبہ
ساز اورسیاسی بلوائی ان کاروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی
ہے۔ادھر لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سروسزاسپتال میں گھس
گئے۔نگران وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے
ہنگامہ آرائی کی اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے
چیئرمین عمران خان، اسد عمر،شاہ محمود قریشی،فوادچوہدری،جمشیداقبال
چیمہ،فلک نازچترالی،مسرت چیمہ،ملیکہ بخاری،عمران ریاض،سابق گورنرعمرسرفراز
چیمہ ویگرکا گرفتار کرلیا گیاہے آخری اطلاعات میں ہے کہ حماد
اظہر،محمودالرشید،اسلم اقبال،یاسمین راشدقاسم سوری ودیگرکو گرفتارکرنے کی
تیاریاں جاری ہیں اب یہاں پر اپنے قارئین کو بتاتاچلوں کہ کچھ لوگوں کے ذہن
میں ہے کہ تحریک انصاف کو کالعدم قراردیاجائے گا تواس سوال کے جواب میں
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی پرپابندی لگانے کے حوالے سے ہماری کوئی
بات چیت نہیں ہوئی۔بلاول بھٹوکی پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا توانہوں نے
کہا کہ میں اس حق میں نہیں کہ پی ٹی آئی پرپابندی لگائے جائے اب اس سے یہ
نہیں کہ حکومت یہ نہیں چاہتی کہ پی ٹی آئی پرپابندی لگائے جائے بلکہ وہ
اپنی پوری کوشش کررہی ہے اورکرے گی کیونکہ جس کی لاٹھی اسی کی بھینس عمران
خان نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کیا تھااب ان کی اپنی باری ہے اب توصرف
اتناکہوں گاجو بھی پاکستان یاپاکستانی املاک کو نقصان پہنچائے اس کاانجام
ایسا ہوکہ پاکستان کے بارے میں براسوچنے کی جراٗت تک نہ کرے ۔جب سے میں نے
قلم سنبھالاہے اپناتویہی مشن ہے کہ ــ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کیونکہ
پاکستان ہے توہم ہیں اورہم ہیں تو سیاسی پارٹیاں ہیں اس لیے جو بھی پاکستان
کونقصان پہنچائے اسے دیوارمیں چنوادیناچاہیے اورانصاف کرنے والے اداروں سے
بھی درخواست ہے کہ صرف ایک سیاستدان کو کٹہرے میں نہ کھڑاکیاجائے بلکہ
جوبھی کرپشن میں ملوث ہے یاملوث رہاسب کو بے نقاب کیا جائے اورایسی سزادی
جائے کہ وہ سیاست کا نام سنتے ہی کانپنے لگیں ۔اﷲ میرے ملک کا حامی
وناصرہو۔
|