باتیں جو اہمیت رکھتی ہیں۔

اور کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ اپنی راہ پر کھڑے اپنی منزل کو تک رہے ہوتے ہیں لیکن آپ اس تک پہنچ نہیں سکتے…. صرف اور صرف اس لئے کیوں کہ آپ کا ابھی اس جگہ پر ہونا مناسب نہیں ہوتا۔ منزل سامنے ہو, راہ پر کھڑے ہوں اور سامنے کوئی رکاوٹ بھی نہ ہو پر ایک ایسی نہ دکھائی دینے والی زنجیر آپ کے پیروں سے لپٹ جاتی ہے جسے کھولنا آسان نہیں بلکہ ناممکن ہے کیونکہ "EVERYTHING HAPPENS FOR A REASON" اسی لئے جس چیز کا جو وقت ہے وہ اسی وقت ہونی ہے۔ لہذا سکون سے بیٹھے اور انتظار کریں۔

کچھ خواہشات کبھی جو پوری نہ ہوئی ہوں
کوئی تمنا کبھی ادھوری رہی ہو
چھوڑ دو ایسی باتوں کو
کیا پتہ وہ تمہارے لیے ضروری نہیں ہوں

کبھی کبھی زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آتا ہے جو ہمارے لئے گزارنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ہمیں پھر بھی وہ وقت گزارنا ہوتا ہے, کسی بھی طرح۔ ہمارے تصور کرنے, خیال کرنے یا کچھ سوچنے سے حقیقت نہیں بدلتی کیونکہ ہوتا وہی ہے جو ہونا ہوتا ہے۔ لہذا ان سب خیالوں کو سوچ کر ہم صرف اور صرف اپنے دماغ کو مصیبت کے اس پنجرے میں قید کر رہے ہوتے ہیں جس سے باہر نکلنے کا راستہ ہم خود بھی نہیں جانتے اور ہمارا بے قصور دماغ بغیر کسی وجہ کے اپنی سزا کاٹتا رہتا ہے اور ایسی تکلیف میں مبتلا ہو جاتا ہے جسے الفاظوں میں بیان کرنا بہت مشکل ہے۔

ہمیشہ یاد رکھیں: اپنے اخلاق کو اچھا بنانا ہمارا کام ضرور ہے لیکن اتنے اچھے اگر ہم ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جنہیں ہم اپنا سمجھتے ہیں پر وہ ہمارے اپنے ہیں نہیں... تو ہمارا خود کا وجود ہم سے نفرت کرے گا۔
 

Hiba Hanif Rajput
About the Author: Hiba Hanif Rajput Read More Articles by Hiba Hanif Rajput: 12 Articles with 13158 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.