امریکا میں لاکھوں نوکریاں۔۔ ہزاروں ڈالر تنخواہ لیکن ویزا کیسے ملے گا، مکمل معلومات

image
 
کورونا وائرس کے بعد امریکا کو لاکھوں ملازمین کی ضرورت ہے۔ مختلف شعبوں میں ہزاروں ڈالر ماہانہ تنخواہ کے عوض امریکا لاکھوں نوکریاں دینے کیلئے لوگوں کو ڈھونڈ رہا ہے۔ ایسے میں اگر آپ بھی امریکا جاکر اپنی بند قسمت کا دروازہ کھولنا چاہتے ہیں تو آپ کیلئے یہ سنہری موقع ہے۔

امریکا میں کس شعبے میں آپ کو فوری ملازمت مل سکتی ہے۔ تنخواہ کتنی ہوگی اور آپ کو امریکا کا ویزا کیسے ملے گا۔ یہ سب ہم آپ کو آج بتائیں گے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں کئی مہینوں تک تمام کام ٹھپ رہے اور اس دوران کئی ممالک میں لاکھوں ملازمین کو اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑے۔ لیکن کورونا کی وبا ختم ہونے کے بعد دنیا اپنے معمول کی طرف لوٹ رہی ہے اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔
 
 
چند روز پہلے کینیڈا نے پاکستانیوں کی ویزا کی درخواستوں کا پراسس تیز کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اب امریکا میں لاکھوں نوکریوں کیلئے مقامی اور غیر مقامی لوگوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔۔

اور امریکا میں تقریباً 60 ہزار ڈالر سے زیادہ جو کہ پاکستان کے سوا کروڑ سے بھی زیادہ بنتے ہیں، ایسے شعبے کیلئے دیئے جارہے ہیں جو پاکستانیوں کے بائیں ہاتھ کا کھیل سمجھا جاتا ہے۔۔

ملازمتوں کے بارے میں جاننے سے پہلے آپ کو بتاتے ہیں کہ امریکا کا ویزا کیسے مل سکتا ہے۔۔ کیونکہ کام تو آپ جانتے ہی ہوں گے۔۔۔

تو چلیں آپ کو ویزا پراسس کے بارے میں بتاتے ہیں۔۔۔

اگر آپ وزٹ، کاروبار، کام یا تعلیم کیلئے امریکا جانا چاہتے ہیں تو پہلا قدم ویزا کے لئے درخواست دینا ہے۔

سب سے پہلے یہ طے کریں کہ آپ کو کس کیٹگری کا ویزا درکار ہے۔

اگر آپ کو امریکا سے دعوت یا نوکری کی پیشکش موصول ہوتی ہے تو اس کا ثبوت فراہم کریں۔
 
image
 
آپ کے میزبان کو اپنی معلومات فراہم کرنا ہوگی۔ اور اسپانسر شپ کی دستاویزات پیش کرنا بھی ضروری ہے۔

یہ وہ معلومات ہیں جو اکثر لوگوں کو معلوم نہیں ہوتیں اور بار بار ان کی درخواست مسترد ہوجاتی ہے۔

اپنی درخواست اور حلف نامے کے ساتھ خط بھی پیش کریں جس میں اس بات کی تصدیق ہو کہ کفیل آپ کے قیام کے دوران آپ کی مالی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ اپنے بینک میں کئے جانے والے لین دین کی تفصیلات دیں۔

اگر آپ اپنی جائیداد کے مالک ہیں تو اس کے ثبوت بھی فراہم کریں تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ آپ امریکا میں مستقل یا طویل قیام کا ارادہ تو نہیں رکھتے۔ کیونکہ پاکستان سے ایک بار امریکا جانے والے لوگ واپس آنے کا ارادہ ترک کردیتے ہیں جس کی وجہ سے امریکی حکام جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرسکتے ہیں۔

اگر کہیں کام کررہے ہیں تو کمپنی کا لیٹر ضرور ساتھ لے کر جائیں جس میں آپ کی مدت ملازمت اور تنخواہ کی مکمل تفصیلات درج ہوں۔

اپنے خاندان کی نادرا میں رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ یعنی ایم آر سی۔ ایف آر سی۔ برتھ سرٹیفکیٹ ۔ میرج سرٹیفکیٹ ۔ والدین کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ ۔ خاندان کی تصاویر۔۔ اور خاص طور پر اپنی میڈیکل رپورٹس بھی ضرور ساتھ دیں۔

درخواست کے ساتھ سفر کی تاریخ، امریکا میں رہائش اور سفری اخراجات کے بارے میں تفصیل بتائیں۔ اس طرح دستاویز کی فائل کو مکمل کریں۔
 
image

اپنی درخواست کی فیس ادا کریں۔ اپنا ویزا انٹرویو کا انتظار کریں۔۔ جب آپ کو بلایا جائے تو مکمل تیاری کے ساتھ جائیں تاکہ ویزا انٹرویو پاس کرسکیں۔ آخر میں درخواست پر کارروائی کا انتظار کریں۔

امریکا کے ویزے کیلئے درخواست کا طریقہ تو آپ جان گئے۔۔ اب آپ کو امریکا میں آنے والی نوکریوں کے بارے میں بتائیں تو اس وقت الیکٹریشن کا کام کرنے والے 10 لاکھ کے قریب ملازمین کی امریکا کو ضرورت ہے۔

اگر آپ الیکٹریشن کا کام جانتے ہیں تو متعلقہ شعبے کے حوالے سے اپنی اسناد کے ساتھ فوری ویزا کیلئے درخواست دیں اور ممکن ہو تو امریکا میں کام کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں تاکہ آپ کو وہاں سے جاب آفر اور لیٹر مل جائے جس سے آپ کو ویزا ملنے میں آسانی ہوگی۔

2021 میں الیکٹریشن کا کام کرنے والوں کو تقریباً 60 ہزار ڈالر سالانہ تنخواہ دی جاتی تھی جس میں اب اضافہ ممکن ہے تاہم اگر آپ امریکا جاکر 60 ہزار ڈالر بھی کمالیتے ہیں تو یہ تقریباً اس وقت پاکستان میں ڈالر کی قیمت کے حساب سے پونے دو کروڑ کے قریب رقم بنے گی۔۔۔

پھر انتظار کس بات کا ہے۔۔ اپنی قسمت آزمائیں اور اپنا اور اپنے خاندان کا مستقبل روشن بنانے کیلئے ویزا کی لائن میں لگ جائیں۔۔ اور ہمیں دیں اجازت۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: