عمران خان کی بے وقوفیاں

 خوبیا ں اور خامیاں تو ہر انسان میں ہوتیں ہیں مگر لیڈر میں یہ خامیاں ہوں تو قومیں اور زمانہ اسے معاف نہیں کرتا عمران خان لیڈر اچھے ہیں مگر اپنی بے وقوفیوں کی وجہ سے نہ تو اچھا پرفارم کر سکے اور نہ ہی اپنی ٹیم کو اکٹھا رکھ سے ۔ عمران خان نے جوہی حکومت سمبھالی اس کے پاس ایک اچھے ٹیم ورک کرنے والے لوگ موجود تھے مگر عمران خان مشورہ کابینہ سے ضرور کرتے تھے مگر اس پر عمل نہیں کرتے تھے ۔ جس نے بھی عمران خان کے ساتھ مل کر کام کیا اپنا من دھن لگایا اس کی نہ تو بات مانی اور نہ ہی اس کا شکریہ ادا کیاجب وہ پیچھے ہٹا تو اس سے یہ تک نہیں پوچھا کہ تو نے ایسا کیوں کیا ۔جس نے بھی احسان کیا اس کا بھی شکریہ تک ادا نہیں کیااس کی پارٹی کا کوئی ور کر فوت ہوا اس کی نماز جنازہ تک ادا نہیں کی ۔

جب عمران خان کی حکومت ختم ہوئی اس سے پہلے ہی عمران خان بہت سے لوگوں کو ناراض کر چکے تھے اس میں ایک اسٹبلشمنٹ بھی تھی جو کہ پہلے ہی کہ چکی تھی کہ اب تم جانو اور تمہاری اپوزیشن ، اس کے بعد زرداری صاحب سر گرم ہو گئے اور اس نے ایم کیو ایم کو حکومت سے الگ کیا اس کے بعد باپ پارٹی کو حکومت سے الگ کیا جبکہ عمران خان حکومت میں تھے اور اس کے پاس ان دونوں پارٹیوں کو دینے کے لئے بہت کچھ تھامگر عمران خان کی بڑی بے وقوفی یہ تھی کہ اپنے ہی اتحادیوں کے پاس منانے کے لئے نہیں گئے پی ڈی ایم نے عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے لئے قانونی اور آئینی طریقہ استعمال کیا عمران خان کی حکومت کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک پیش ہوئی اس کے بعدکئی دن تھے مگر عمرن خان اپنے اتحادیوں کو مطمن نہ کر سکے اور عدم اعتمادکی تحریک کامیاب ہو گئی ۔ اس کے بعد عمران خان کی مزید بے وقوفیوں کی سلسلہ شروع ہو گیا جوہی عمران خان کی حکومت ختم ہوئی اس نے پہلاالزام اسٹبلشمنٹ اور دوسرا امریکہ پر لگایا جو غلط تھا اس سے اسٹبلشمنٹ اور امریک دونوں ناراض ہو گئے دوسری بے وقوفی یہ تھی کہ اس نے اپوزیشن میں بیٹھنے نے انکا کر دیا اگر یہ اپوزیشن میں رہتا تھا توبہت مضبوط اپوزیشن ہوتی اور حکومت کو ناکوں چنے چباسکتے تھے اس کے علاوہ پی اے سی کاعہدہ ان کے پاس ہو تا ،پنجاب اور کے پی کے دو حکومتیں ان کے پاس تھیں یہ ان کو بھی سپورٹ کر سکتے تھے مگر اس نے یہ کچھ بھی نہ کیا ، اگلی بے وقوفی یہ تھی کہ اس نے پنجاب اور کے پی کے کی حکومتیں ختم کیں حالانکہ بہت سے ممبران کہ رہے تھے کہ ایسا نہ کریں جبکہ خود پرویز آلہٰی نے بہت کہا کہ اس طرح ہم بے آسرا ہو جائیں مگر عمران خان کی ہٹ دھرمی سے یہ سب کچھ ہوا ۔ اس کے بعد عمران خان نے انٹی اسٹبلشمنٹ بیانہ جنریٹ کیا جس سے۹ مئی کا سانحہ پیش آیا اس میں پی ٹی آئی ملبث تھی یا نہیں مگر اس کے بیانے نے ملبث کر دیا جس سے پارٹی کو بہت زیادہ نقصان ہو اس کے ساتھ ہی ملک و قوم کا بھی بہت نقصان ہوا ۔

Muhammad Hanif
About the Author: Muhammad Hanif Read More Articles by Muhammad Hanif: 15 Articles with 15208 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.