مرد فہد مصطفیٰ جیسے جبکہ خواتین عائزہ خان اور... شائستہ لودھی کے کاسمیٹک سرجری کے لیے آنے والے مریضوں سے متعلق دلچسپ انکشافات

image
 
شائستہ لودھی ایک ایسی باصلاحیت شخصیت ہیں جو بیک اداکاری اور کاسمیٹکس سرجری کی فیلڈ میں اپنے ہنر کے جوہر دکھا رہی ہیں- وہ ہمیشہ سے ہی ایک کامیابیاں سمیٹنے والی خاتون رہی ہیں- شائستہ لودھی کے فین ان کے مشوروں کی وجہ سے ان سے بےپناہ پیار کرتے ہیں-

شائستہ لودھی کاسمیٹکس سرجری کا ایک کلینک بھی رکھتی ہیں جس میں اکثر افراد اپنے چہرے کے خدو خال سنوارنے اور مزید پرکشش نظر آنے کے لیے ان کے کلینک کا دورہ کرتے ہیں-

حال ہی میں شائستہ لودھی نے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے مریضوں کی جانب سے ملنے والی درخواستوں کو عوام سے بھی شئیر کیا-
 
image
 
ایک سوال کے جواب میں شائستہ نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس سیلیبریٹی کلائنٹس بھی ہیں اور وہ ان کا نام نہیں بتائیں گی لیکن وہ یہ بتا سکتی ہیں کہ ان کے مریض کن اداکاروں کی طرح نظر آنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس آنے والی بہت سی خواتین ماہنور بلوچ یا عائزہ خان کی تصاویر لے کر آتی ہیں اور ان سے ایسی سرجری کی درخواست کرتی ہیں جس سے وہ ان دونوں اداکاراؤں کی طرح نظر آئیں۔

شائستہ نے یہ بھی بتایا کہ مرد مریض بھی خواتین سے کچھ کم نہیں ہیں اور جب وہ ان کے کلینک میں آتے ہیں تو وہ زیادہ تر فہد مصطفیٰ کی طرح نظر آنا چاہتے ہیں۔
 
image

شائستہ نے اپنی بدترین درخواستوں سے متعلق مزید انکشافات بھی کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین ان کے پاس اپنے نومولود بچوں کو لے کر آتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ وہ انہیں کوئی ایسی دوا دیں جس سے ان کے بچوں کا رنگ گورا ہو جائے۔ اس کے علاوہ مائیں اپنی 11-14 سال کی لڑکیوں کے ساتھ آتی ہیں اور ان سے ان کو گورا بنانے کے لیے درخواست کرتی ہیں۔

شائستہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کی جانب سے کی جانے والی ن درخواستوں کو وہ مسترد کردیتی ہیں اور ساتھ ہی نوجوان ذہنوں کو رنگ پرستی کے ساتھ زہر آلود کرنے کے اس رویے کی مذمت کرتی ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: