"مرید!بابا جی انسان کی گھریلو زندگی میں خوشی،کامرانی ،سکون اور حوصلے کا باعث کونسا کردار ہوتا ہے ؟ "بابا جی!پتر انسان کی زندگی کا سب سے اہم کردار عورت ہے...! "مرید!وہ کیسے...؟ "بابا جی!پتر اگر عورت صابرہ ؤ شاکرہ ہے اور گھر میں بھوک،افلاس،غربت کے ڈیرے ہیں تو گھر جنت اور انسان کی گھریلو زندگی پرسکون ہوتی ہے ۔۔۔۔لیکن اگر گھر میں مال و دولت کی ریل پیل ہےاور عورت بے صبری ،ناشکری ہے تو گھر قبرستان سے کم نہیں ۔۔۔۔۔تو پھر گھریلو زندگی بھی پرسکون نہیں۔
|