پاکستان کو بنے 75 سال گزر گئے۔ ان پچھتر سالوں میں کئ تبدیلیاں آئیں، پاکستان نے بہت سی مشکلوں اور مصیبتوں کا سامنا کیا اور آگے بڑھا، لیکن اسی کے ساتھ پاکستان پیچھے بھی ہوتا چلا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے لوگ بھی پیچھے جاتے رہے۔ پہلے لوگ اپنی روایات، اقدار اور عقائد کو اہم جانتے اور انھیں عزیز رکھتےتھے۔ مگر آج یہ تمام چیزیں ہم پاکستانیوں کے لیے بے وقعت سی ہو گئی ہیں، اولڈ فیشنڈ۔ اب ہم محض مفاد پرست، انا پرست اور بے حس ہوگئے ہیں، اب ہمارے نزدیک اپنا آپ سب سے اہم ہے، چاہے اس سے کسی کا نقصان ہی ہورہا ہو۔ ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
بجائے اس کے کہ ہم پاکستان کو اچھائ، دیانتداری، خلوص و ہمدردی اور امن کا نشاں بناتے ، ہم نے اسے بے ایمانی، بے سکونی، اور مفاد پرستی کا نشاں بنادیا ہے۔ اس سے بہتر تو ہم 75سال پہلے تھے۔ " کل کیا تھے آج کیا ہوگئے تم ابھی جاگتے تھے ابھی سو گئے تم! " اب ہمیں کیا کرنا ہے، اب ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو ، اپنی انا کو چھوڑنا ہے، پھر ایماندار ہونا ہے اپنے ساتھ اپنے ملک پاکستان کے ساتھ۔
|