آزادی مبارک پاکستانیو

 مبارک ہو پاکستانیو ہم آزاد ہوگئے
لیکن یہ کیسی آزادی ہے جہاں مسجدوں میں صابن دانی بھی رسی سے باندھی ہوئی ہوتی ہے، جہاں پانی گلاس بھی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہوتا ہے، جہاں انسانیت تو مڑ چکی ہے، لیکن انائیں ، دھوکے بازیاں، لڑائیاں عام ہے۔۔
میرے پاکستانیو آج جشن آزادی ملائیں
کیونکہ کل سے پھر ہمیں کرپشن کرنی یے، پھر غریب کا حق مارنا ، یتیموں ، مسکینوں ، غریبوں کو تنگ کرنا ہے۔۔
ماں باپ کو گھر سے نکالنا ، اور اگر کسی کی بہن گھر سے باہر نکلے تو اسے یوں محسوس کروانا ہے کہ وہ بھیڑیوں کے درمیان نکالنی ہے۔۔
میرے پاکستانیو آؤ آزادی کا 76 سال بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں
کیونکہ پھر ہمیں اقبال کے خواب کو بھی آگے بڑھانا ہے
بہن بیٹیوں کو تعلیم سے دور رکھنا ہے ، غیرت کے نام پر انہیں قتل بھی کرنا ہے، اور ان کی خوشیوں کو اہنے پاؤں تلے روندنا بھی ہے۔۔
ہم وطن پاکستانیو آؤ آج کا دن سر سبز جھنڈیوں کو ہاتھ میں لیکر مناتے ہیں اور خود سے وعد کرتے ہیں کہ بابائے قوم جناح صاحب کی محنت میں اپنے رنگ بھی تو
ملانے ہے، اس کے نقش قدم پر چل کر زبان، رنگ، نسل، مذہب کی بنیاد پر نفرتیں پہیلانی ہیں، دوسرے مذہب کے لوگوں کو مسلمان بھی تو کرنا ہے۔۔۔
اور یہ سب کرنے کے بعد میرے پاکستانیو ہمیں باجے بھی تو بجانے ہیں تاکہ قائد کو کراچی سے، اقبال کو سیالکوٹ سے، بابے بھلے شاہ کو پنجاب سے جگانا بھی تو ہے تاکہ وہ دیکھ سکے کہ ان کے شاہین، مؤمن کس طرح ان کے نقشے قدم پر چل کے ان کے خوابوں کی تعمیر کر رہے ہیں، ایک ایسا وطن عظیم بنا رہیں جس کے لیے انہوں نے دن رات محنت کی تھی۔۔
پاکستان زندہ باد
باجے کے پو، پون، پون🎺🎺 کے ساتھ جشن آزادی مبارک

Muhammad Hassan Soomro
About the Author: Muhammad Hassan Soomro Read More Articles by Muhammad Hassan Soomro : 11 Articles with 6055 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.