*شام کا ایک گھنٹہ اپنے لیے ضرور نکالیں____*
گھر کی چھت پر بیٹھیں۔۔۔۔
لوگوں کے مکان دیکھیں۔۔۔۔۔
آسمان میں اڑتے پرندے دیکھیں
*کافی یا چائے کا کپ____ دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر...... حرارت محسوس کریں___*
اپنے لیے وقت نکالیں...
اپنے آپ کو انا سے ہٹا کر اہمیت دیں..
*زندگی کی تلخیوں کو____چائے کی چسکیوں کے ساتھ ختم کریں......*
اور اگر پھر بھی سکون نا آئے...
تو اس خالی کپ کو دیکھیے...
جس طرح اس کپ میں دوبارہ چائے بھرنے کی گنجائش ہے اسی طرح آپکے اندر بھی زندگی اور
خوشی بھرنے کی گنجائش باقی ہے...
*کون کیا کرتا ہے*
*کیا کہتا ہے*
*کیا کھاتا کیا پیتا ہے.....*
*ان سب باتوں سے دور ہو کر*
*صرف اپنا جائزہ لیجیے......*
*اپنے اندر کی خالی جگہوں کو پُر کرنا سیکھیں۔۔۔۔*
*خود کو بھی کبھی* *محسوس کر لیا کریں*
*کچھ رونقیں خود سے بھی ہوا کرتی ہے۔۔۔۔*
|