ڈارک ویب کی اصل حقیقت جو آپ جان کر حیران ہو جائینگے

میں ابھی سیکنڈ ایئر کا اسٹوڈنٹ ہوں اور مجھے ہیکنگ ، کمپیوٹر کے متعلق کھوج لگانے کا بہت شوق ہے اور یہ شوق ابھی کی نہیں بلکہ بچپن کی ہے میرے بابا کے پاس ایک چھوٹا موبائل ہوتا تھا ۔ اور میں اس میں یہی ہیکنگ کے متعلق ہی
سرچ کرتا رہتا تھا ، اور کئی حد تک جان گیا اور پریکٹکلی بھی تھوڑا کام کیا تب جب میرے دوستوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوجاتے تھے انکو ریکور کرنے کےلیے ہیک ہی کرنا پڑتا تھا اور میرے دوست مجھے ہیکر کہتے تھے اور میں دو تین سال یوٹیوب پہ بھی کام کیا کوئی فائیدہ نہیں ہوتا تھا کبھی چینل سسپینڈ کبھی کوئی مسہلہ لیکن پھر بھی الحمداللہ کام کر رہا ہوں کیونکہ میں تھکنے والوں میں سے نہیں اب ہم ڈارک ویب کی جانب بڑھتے ہیں ڈارک ویب ورلڈ وائیڈ ویب کا ایسا حصہ ہے جس تک پہنچنے کے لیے آپ کو خصوصی سافٹ وئیر کی ضرورت ہوتی ہے لیکن جب آپ ایک مرتبہ اس تک پہنچ جاتے ہیں تو وہ بالکل ایسے ہی نظر آتی ہے جیسے کوئی بھی عام ویب سائٹ ہوںتاہم اس دنیا میں موجود کچھ ویب سائٹ اس حد تک پوشیدہ ہوتی ہیں کہ کوئی سرچ انجن بھی انہیں ڈھونڈ نہیں سکتا اور آپ صرف انہیں اسی صورت میں دیکھ سکتے ہیں جب آپ کے پاس ان کا خصوصی ایڈریس ہو۔
’ڈارک ویب ‘،جہاں اسلحہ، منشیات اور فحش فلمیں فروخت ہوتی ہیں
انٹرنیٹ کی دنیا کے اس حصے یعنی ڈارک ویب میں خصوصی مارکیٹیں یعنی ’ڈارک نیٹ مارکیٹس‘ بھی قائم ہوتی ہیں جہاں غیر قانونی دھندہ کیا جاتا ہے مثلاً وہاں پر آتشیں اسلحہ، منشیات یا خصوصی فحش فلمیں فروخت کی جاتی ہیں اور اس کے لیے خصوصی کرنسی مثلاً بٹ کوائن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس دنیا میں ایسی بھی مارکیٹس موجود ہوتی ہیں جہاں آپ کو اجرتی قاتل دستیاب ہوتے ہیں جنہیں آپ خرید کر کسی کو بھی قتل کروا سکتے ہیں۔ یہ دنیا ایسے لوگوں اور گروہوں کا مسکن ہوتی ہیں جو خود کو عام دنیا یا حکومتوں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچا کر رکھنا چاہتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق گوگل سرچ انجن کے ڈیٹا بیس میں صرف 16 فیصد ویب صفحات کا اندراج موجود ہے جبکہ باقی ویب سائٹس اب بھی گوگل کی پہنچ سے دور ہیں۔ اس لیے انہیں کسی کے لیے بھی تلاش کافی مشکل ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں ڈارک ویب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کام کو مشکل ضرور بنا دیتی ہیں مگر ایسی مثالیں بھی موجود ہیں جب سیکورٹی ایجنسیاں ایسی ویب سائٹس تک پہنچنے اور ان کو چلانے یا استعمال کرنے والوں تک پہنچنے میں کامیاب رہی ہیں۔ اس کی ایک مثال ڈارک ویب پر منشیات کا کاروبارکرنے والی بڑی مارکیٹ ’ سلک روڈ‘ کو چلانے والے شخص راس البرکٹ کی گرفتاری میں کامیابی ہے۔ اسی طرح امریکی ادارے ایف بی آئی نے حال ہی میں ڈاک ویب پر بچوں سے جنسی تشدد کی ویب سائٹ چلانے والے 2 افراد کو بھی گرفتار کیا تھا۔

Abbas Zaheer Dashti
About the Author: Abbas Zaheer Dashti Read More Articles by Abbas Zaheer Dashti: 8 Articles with 2990 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.